مغل بھائی کے اس تھریڈ میں میں حصہ نہیں لینا چاہ رہی تھی کیونکہ بھائی جس اس سے توجہ پاکستان میں ہر روز ہونے والے ان خود کش حملوں والے فتنے سے ہٹ جائے گی کہ جہاں روز بارہ مئی سے کہیں زیادہ لوگ مرتے ہیں، مگر پھر بھی انہی دہشتگردوں کے تلوے چاٹ کر پوری ریاست کا انتظام انہیں قاتلوں کے حوالے کر دیے جانے پر مٹھائیاں تقسیم ہوتی ہیں۔
مغل بھائی،
میں ہمیشہ سے یہ کہتی آئی ہوں کہ 1980 تا 2000 تک ہماری سیاست ایسی تھی کہ کوئی بھی سیاسی جماعت دوسری جماعت والوں کا حق دینے کے لیے تیار نہیں تھی۔ کراچی میں ظلم ہوا ہے اور بہت سے لوگ مرے ہیں، لیکن میں اس ناانصافی کے خلاف آواز اٹھاتی ہوں کہ تمام تر گناہ بس متحدہ ہی کی جھولی میں ڈال دیے جاتے ہیں۔ نہیں، بلکہ اس جرم میں سب شریک تھے۔
آپ نے تصاویر دکھائی ہیں۔ میں زیادہ طول نہیں دینا چاہتی، اس لیے جواب میں صرف چند تصاویر تاکہ تصویر کا دوسرا رخ بھی روشنی میں رہے۔
تصاویرکا انبار ادھر بھی موجود ہے۔
یہ تصویر ہے فصیح احمد جگنو کی جنہیں پولیس اٹھا کر لے گئی تھی اور لاش اس حالت میں واپس کی۔
بتلائیے اتنی کتنی اور تصاویر یہاں پووسٹ کی جائیں کہ یکطرفہ الزامات کی جگہ ہم یہ قبول کر پائیں کہ غلطیاں دونوں طرف سے ہیں۔
پکا قلعہ وغیرہ کا آپریشن بھی سب کے سامنے ہے کہ جس کے بعد یہی لوگ فوج اور پاکستان کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔
یقین کیجئیے اہل کراچی پیدائشی پاکستان کے مخالف نہیں ہیں، مگر یہ ہم لوگ خود ہیں جنہوں نے مشرقی پاکستان کو پہلے صحیح طور پر ہینڈل کیا اور نہ یہاںکر رہے ہیں۔ میں ایم کیو ایم سے دور کا بھی تعلق نہیں رکھتی، مگر یہاں چیزوں کو بیلنس کرتے کرتے میں خود کو متحدہ کے پلڑے میں پا رہی ہوتی ہوں۔ میں بس یہ چاہتی ہوں کہ اہل کراچی اور متحدہ آج کی تاریخ میں پاکستان کی سیاست میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہیں مجیب الرحمان کی طرح بلاوجہ اتنی نفرت کا نشانہ نہ بنائیں کہ حالات ہمارے بس سے ہی باہر ہو جائیں۔
اور جہاں تک بارہ مئی کو اسلحہ کی ویڈیو کی بات ہے، تو بتلائیے کہ کیا آپ کو وہ ویڈیو دیکھنا پسند ہے جو متحدہ نے بنائی ہے جہاں دیگر پارٹیاں اور قومیتی علاقے اسلحے کو ہاتھوں میں لیے بیٹھے ہیں؟
سوال : بارہ مئی کو کنٹینرز کس نے رکھوائے، اور کس کی مرضی کے مطابق رکھوائے گئے؟
مجھے علم ہے کہ آپ حضرات بارہ مئی کے حوالے سے پھر اختلاف رائے کریں گے۔
بارہ مئی کے حوالے سے نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ میں یہ مقدمہ چل رہا ہے اور دیکھتے ہیں عدالتی تحقیقات کیا رنگ لاتی ہیں۔
فی الحال مجھے آپ سے آپ کے ان الزامات کے متعلق سوال کرنا ہے جس میں میڈیا سے لیکر آپ حضرات تمام تر نے کھل کر کنٹینرز کے حوالے سے تمام تر الزامات متحدہ کے سر لگائے تھے۔
تو پہلے تو آپ اس سوال کا جواب پھر دیں کہ کنٹینرز کس کی مرضی اور حکم سے لگوائے گئے۔
بارہ مئی پر بات آپ نے بات شروع کر دی ہے تو بسم اللہ۔ اس بات کا آغاز اب میڈیا کے پروپیگنڈہ سے ہٹ کر میں اس سوال سے کرتی ہوں۔ اس کے بعد اپ نے متحدہ کے خلاف بارہ مئی کو جتنے ثبوت پیش کیے ہیں ان سب پر ایک ایک کر کے گفتگو ہو جائے گی۔ انشا اللہ۔
یقین کریں آپ سب کو پہلے ایک شاک لگے گا میڈیا کے اس پراپیگنڈہ پر کہ اتنی صاف اور واضح اور ہم بات کو کیوں وہ عوام سے چھپاتے رہے۔