ایم کیو ایم اور الطاف حسین کے بارے میں معلومات چاہیں

دوست

محفلین
دوست صاحب، میں نے آپکا مضمون پڑھا، کافی معلوماتی ہے، ایم کیو ایم کی وکالت کرنے والوں کی طرح متعصبانہ پن تو نہیں جھلک رہا، تاہم جھکائو کچھ حد تک ایم کیو ایم کی طرف ہی ہے، خیر دیکھتے ہیں اور صاحبان کیا کہتے ہیں۔ آپکا شکریہ
بھائی جی یہ دو کتابوں سے تحقیق کرکے لکھا تھا سنی سنائی نہیں تھی۔ جھکاؤ کس طرف کیا ہونا مسئلہ یہ ہے کہ یہ معاملہ کبھی بھی صاف نہیں ہوسکا۔ ہر دو طرف سے لعن طن اور جذباتی تقاریر کی وجہ سے سمجھ ہی نہیں آتی کہ اس کے بارے میں کیا سمجھا جائے۔ البتہ اتنا جانتا ہوں کہ یہ جماعت جیسی بھی ہو مڈل کلاس کی نمائندہ کوئی نہیں۔ اسے بس ہر حکومت میں حصہ ملنا چاہیے، وفاقی، صوبائی اور کراچی کی شہری حکومت اور یہ چُوپا لے کر خاموشی سے بیٹھ جاتی ہے۔ اللہ اللہ خیر صلّا۔۔۔
 
جی درست فرما رہے ہیں آپ، سیاست دانوں کی اکثریت لوٹا ازم پر چلتی ہے، پنجاب کے چودھری ہوں، سرحد کا مولانا فضل الرحمن ، سندھ کی ایم کیو ایم ہو یا بلوچستان کے جام، سب حضرات اپنا حصہ چاہتے ہیں، کچھ تو علی لاعلان کہتے ہیں کہ فلاں نے ہمارے ساتھ وزارتوں کے وعدے کیے تھے اور ہمیں کچھ نہیں‌دیا گیا، ہمارے مطالبات مانیں ورنہ ہم دوسری پارٹی کے ساتھ مل جائیں گے،
فضل الرحمن کو ہی دیکھ لیں، مشرف تھا تو اسکی حمایت میں بولتا تھا، مشرف گیا تو اسکے خلاف بولنے لگ گیا۔ اور ایم کیو ایم تو مسلسل حکومت میں ہے ، پتہ نہیں پھر اس جماعت کو اتنے شکوے کیوں ہیں، وزیر ان کے اپنے، پھر بھی الطاف حسین صاحب کا بیان آتا ہے، کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں ایسا کیا جائے ویسا کیا جائے، وغیرہ وغیرہ
 
Top