ایم کیو ایم متوسط طبقےکی نمائندہ جماعت ہے،عمران خان

اے آر وائی نیوز کے پروگرام انسائٹ ود جاوید ملک میں گفتگو کرتےہوئے تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے کہاہے کہ متحدہ قومی موومنٹ متوسط طبقے کے نمائندہ جماعت ہے اس لحاظ سے ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی میں زیادہ مطابقت ہونی چا ہئے۔
 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کے بارے میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے لندن میں ایم کیو ایم کے بارے میں جن مثبت خیالات کا اظہار کیا ہے وہ خوش آئند ہیں اوران مثبت خیالات سے مفاہمت کی فضا پروان چڑھے گی۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ملک کو اس وقت مفاہمت کی اشد ضرورت ہے۔

ماخذ: روزنامہ جنگ
 
فخرنوید

محفلین
ایم کیو ایم میں پڑھی لکھی قیادت کی بہتات ہے۔ لیکن اسے خوفزدہ کرنے کی سیاست ختم کرنا ہو گی۔ عمران خان
 
فرخ منظور

لائبریرین
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کے بارے میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے لندن میں ایم کیو ایم کے بارے میں جن مثبت خیالات کا اظہار کیا ہے وہ خوش آئند ہیں اوران مثبت خیالات سے مفاہمت کی فضا پروان چڑھے گی۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ملک کو اس وقت مفاہمت کی اشد ضرورت ہے۔

ماخذ: روزنامہ جنگ

عمران کے وہ مثبت خیالات کسی خبر میں نظر نہیں آرہے۔ یہی عمران ایم کیو ایم کو صلواتیں سناتا ہے۔ حامد میر کے پروگرام میں بابر غوری کے سامنے ایم کیو ایم کو اس نے اچھا خاصا لتاڑا تو بابر غوری نے اسے بلّا تحفتاً دیا اور کہا کہ آپ سیاست نہ کریں اور جا کر کرکٹ کھیلیں۔
 
ماظق

محفلین
عمران نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم متوسط طبقے کی جماعت ہے اور اس مین کافی پڑھے لکھے لوگ موجود ہیں ۔
یہ تو ہوئی آدھی خبر اور یہ بات عمران عرصہ سے کرتے چلے آ رہے ہیں باقی کی آدھی خبر یہ ہے کہ عمران نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم دہشت گردی،بھتہ خوری اور قتل غارت گیری جیسی سیاست کرتی ہے ۔
آدھی حدیث اور آدھی آیت سے مفہوم کچھ سے کچھ بن جاتا ہے یہ تو پھر ایک سیاسی راہنما کا بیان ہے ۔
 
فخرنوید

محفلین
یہ تو ایسے ہی جیسے قرآن کی آیت کا ترجمہ:

اور تم نماز کے قریب بھی مت جاو۔

اسکا سیاق و سباق لاپتہ

جب نشے کی حالت میں ہواور تم نماز کے قریب بھی مت جاو
 
arifkarim

معطل
عمران خان وہی شخص ہے جو چند سال قبل متحدہ کے الطاف کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دیکھنا چاہتا تھا، آج حکومت کے لالچ میں متحدہ کاد وست ہوا چاہتا ہے۔ حیرت ہے ہماری سیاست تو ولی کو بھی مجرم بنا دیتی ہے! :)
 
آفت

محفلین
شکر ہے جی ایم کیو ایم نے بھی کسی کی پزیرائی کی، نام کے دانش بھائی اب آپ کی دانائی کیا کہتی ہے کہ ایم کیو ایم کراچی کی دیواروں پر عمران خان کے خلاف لکھے ہوئے فخش،لیچر،اور بے ہودہ جملے صاف کر دے گی،خاص کر زینت امان اور سیتا وائٹ سے متعلق _
لوگوں کی معلومات کے لیے یہ بتا دوں کہ ایم کیو ایم نے کچھ عرصہ پہلے ایم کیو ایم کے قائد الطاف کے خلاف عمران خان کے انگلینڈ میں دائر کیے گیے ایک مقدمے کے بعد کراچی اور حیدر آباد کی دیواروں پر عمران خان کے خلاف فخش ترین جملے لکھے کہ پڑھ کر نظریں جھک جائیں،بعد میں کچھ مٹا دیے گئے لیکن ابھی بھی بہت بڑی تعداد ان جملوں کی نظر آتی ہے _ سب سے مزے کی بات یہ ہے کہ اس کے ایک ماہ بعد الطاف حسین کی بیوی فائزہ ملک المعروف گبول نے الطاف سے اختلافات کے بعد عمران خان سے ملاقات کی جس پر ایم کیو ایم ٹھنڈی ہو گئی اور مجبوراً یہ بیان دیا کہ عمران خان خواتین کو سیاست کے بیچ نہ لائیں _ مکافات عمل اسی کو کہتے ہیں

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کے بارے میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے لندن میں ایم کیو ایم کے بارے میں جن مثبت خیالات کا اظہار کیا ہے وہ خوش آئند ہیں اوران مثبت خیالات سے مفاہمت کی فضا پروان چڑھے گی۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ملک کو اس وقت مفاہمت کی اشد ضرورت ہے۔

ماخذ: روزنامہ جنگ
 
بدقسمتی سے ایم کیو ایم ایک سرطان ہے جو کراچی کو لاحق ہے۔ اسکا واحد علاج الطاف پر مقدمات چلا کر اور مناسب سزا دے کر ہی ہوسکتا ہے۔
 
محمداسد

محفلین
اے آر وائی نیوز کے پروگرام انسائٹ ود جاوید ملک میں گفتگو کرتےہوئے تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے کہاہے کہ متحدہ قومی موومنٹ متوسط طبقے کے نمائندہ جماعت ہے اس لحاظ سے ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی میں زیادہ مطابقت ہونی چا ہئے۔

یہاں پرانی کہاوت کو جدید بنا کر کچھ اس طرح لکھا جاسکتا ہے:
کاپی پیسٹ (نقل) کے لیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔
 
Top