امجد میانداد
محفلین
دیکھیں ذرا غور کریں۔ سندھ ، پنجاب ، سرحد، بلوچستان یہ ایک وقتی نام ہیں۔ پہلے ملتان سندھ میں شامل تھا ۔وہاں کے لوگ کیا سندھی تھے؟ اپ پنجابی ہیں؟ پہلے پشاور پنجاب میں شامل تھاوہان کے لوگ پنجابی تھے؟ اب سرحدی ہیں؟ یا پختون ہیں؟ بلوچستان میں صدیوں سے بسے پختون کیا بلوچی ہیں؟ یا اپنے اپ کو پختون کہتے ہیں؟
پھر جب ون یونٹ بنا تو نہ پنجاب رہا نہ سندھی نہ ہی یہ قومیں۔
یہ سب وقتی نام تھے اور ہیں- حالت کی وجہ سے وجود میں اتے ہیں اور ختم ہوجاتے ہیں۔
مہاجر ایک نام ہے اب۔ اب اس کا مطلب ایک قوم ہے۔ یہ کسی ائسولیشن یا سیگریگیشن کے لیے نہیں بلکہ الگ پہچان کے لیے ہے۔ اس کامطلب یہ ہے کہ جس طرح سندھی ، بلوچی، سرحدی، پنجابی اپنا نام یہ رکھتے ہوئے پاکستانی ہیں۔ ان سے بڑھ کر مہاجر مہاجر نام رکھتے ہوئے پاکستانی ہیں۔
تو الگ پہچان کے لیے کراچی ، مہران، یا اس علاقے سے متعلق ہونے چاہیے تھے نا اگر سندھی نہیں؟؟؟
مہاجر؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
مہاجر تو ہم سب ہیں، کس قوم یا نسل نے ہجرت نہیں کی؟؟ پر اس لفظ کو قوم کسی نےنہیں بنایا، ہر ایک نے اپنے نئے وطن سے رشتہ جوڑنے کے لیے ہجرت کی تلخیوں کو اور اس ٹیگ کو جلد از جلد ختم کیا۔ لوگ دنیا بھر میں مائگریشن کے بعد کوشش کرتے ہیں کہ مائگریٹر یا مہاجر کا کسی طرح ٹیگ اتر جائے اور مقامیوں میں گھل مل جائیں اور ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے کہ ان میں تفریق نہ کی جائے بس یہاں ہی ہم ایک یونیک کیس اور منٹیلیٹی کے سامنے کھڑے ہیں۔ جہاں ہم بار بار یقین دلا رہے ہیں کہ خدارا اب تم مہاجر نہیں ہو پاکستانی ہو۔ لیکن ایک ہی تکرار کہ مہاجر ہیں مہاجر رہیں گے۔
او بھئی ہر مہاجر کی کوئی قوم قبیلہ بھی تو رہا ہو گا یار اسے شناخت کیوں نہیں بناتے، اس نئے علاقے کو اپنی شناخت کیوں نہیں بناتے، کیا ہجرت کے بعد یہی ایک شناخت اور غیرت کھانے اور مرنے مارنے کی وجہ رہ گئی ہے لفظ مہاجر ؟؟؟
کب ختم ہو گی ہجرت؟؟؟
اس کیفیت سے باہر کب نکلیں گے؟؟
کب اس نئے علاقے کی نسبت کو اپنائیں گے؟؟
یا اس نئے علاقے کی نسبت اپنانااتنا شرمناک ہے کہ یہی سندھ کی نسبت سندھی اور بلوچ گوٹھوں کے جاہل ، ان پڑھ اور جنگلی پاکستانی بھی فخر سے بیان کرتے ہیں اور آپ چونکہ لکھنؤ ، دلی کی شاہی اور علمی تہذیب سے یہاں آئے تو آپ کو یہ نسبت ایڈاپٹ کرتے شرم آتی ہے اور آپ مُصر ہیں کہ نہیں ان گنواروں کی اور ہماری کوئی قدرِ مشترک نہیں سوائے اس کے کہ ہمیں بھی ان کے ساتھ رہنا پڑ رہا ہے؟