ایم کیو ایم پیپلز پارٹی پیٹرول بم وار

غازی عثمان

محفلین
شرم تم کو مگر نہیں آتی

جھوٹے الزاما ت لگا کر بحث کا رخ موڑنے کی کو شش نہ کرو۔ کسی عام شہری کے قتل کا کوئی بھی ذمہ دار ہو۔ چاہے میرا کوئی قریبی عز یز ہی کیوں نہ ہو اسے سزا ضرور ملنی چاہیے.امن و امان کی ذمہ داری پولیس اور رینجرزکی ہوتی ہے مگران تمام واقعات میں پولیس اور رینجرز کا کردار "مشکوک" رہا ہے۔ امن وامان کی ناکامی پر ذولفقار مرزا کو اب استعفی دے دینا چاہے۔ اورنگی کی پہاڑیوں پر دہشت گردوں کو کیوں نہیں پکڑا جاتا ۔سہراب گوٹھ سے اسلحہ اور منشیات کی دکانین کیوں بند نہیں کروائی جاتیں ۔لیاری گیینگ وار کے مجرموں کو کیوں پولیس اور رینجرز گرفتار نہیں کرتیں۔ گینگ وار میں لیاری کے درجنوں شہری ہلاک ہو چکے ہیں، گینگ وار کے ارکان اپنا دائرہ کار بڑھا رہے ہیں۔ گینگ وارکے خلاف پولیس اور رینجرز نے کاروائی کی تو اسے بلوچوں کے خلاف قرار دے دیا گیا۔ اگر کوئی سندھی مر جائے تو پی پی اس کو"اون" کر لیتی ہے اگر "پٹھان" مر جائے تو اے این پی اس کو"اون" کر لیتی ہے ۔ اور اردو بولنے والے مر جائے تو کسی کو افسوس نہیں ہوتاا۔ کیا پاکستان میں قربانی ہمیشہ اردو بولنے والے دیتے رہیں گے ؟؟؟
کئی عشرے قبل قصبہ اور علیگڑھ کالونی کو آگ اور خون کی نذر کرنے والوں کے بارے میں عالمی میڈیا نے یہ رپورٹیں دی تھیں کہ جب حملہ آوروں کو اسلام اور اللہ رسول کا واسطہ دیا گیا تو ان میں سے بعض حملہ آور لوگوں نے واضح طور پر اعلان کیا کہ وہ نعوذ بااللہ ان باتوں کو نہیں مانتے۔
اردو بولنے والوں کا قتل عام ملک دشمن عناصر کی سازش ہے۔دہشت گردوں کو حکومت سندھ کے بعض افراد کی سرپرستی حاصل ہےجو کہ بد زمانہ رحمان ڈکیت کی امن کمیٹی اور لیاری گینگ وار اور اورنگی کے دہشت گردوں کو خرید کر اردو بولنے والے افراد کے قتل عام کی سرپرستی کررہے ہیں ۔کراچی میں ہلاکتیں حکومت سندھ اور وزارت داخلہ کی ناکامی ہے۔
دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے والے یہ سمجھتے ہیں کہ وہ جرائم پیشہ عناصر قبضہ اور منشیات فروشوں کے ذریعہ اردوبولنے والوں کا قتل عام کرکے کراچی پر قبضہ کرلیں گے اور یہاں اپنا راج قائم کرلیں گے تو یہ ان کی خام خیالی ہے۔تالی دو ہاتھ سے بجتی ہے، اردو بولنے والوں خون کے گھونٹ پی کر صبر کر رہے ہیں۔

اب تمہاری اس پوسٹ کو میں کیا کہوں ،، ایک ہی لفظ ذہن میں‌ آتا ہے وہ ہے آئیں بائیں شائیں، شاباش لگے رہو منا بھائی

جھوٹے الزام کا الزام لگاکر آپ مجھے بحث کا رخ موڑنے کا ذمہ دار ٹہرارہے ہیں؟؟ میرے بھائی آپ نے ایک گھٹیا ایکسکیوز پیش کیا تھا پی پی اور متحدہ کے درمیان ہونے والی جنگ کے لئے میں‌ نے تو اس گھٹیا ایکسکیوز کو ایکسپوز کیا تھا بالکل بحث پر رہتے ہوئے،،، بھونڈی آواز میں مظلومیت کا شور تو آپ مچارہے ہیں ،، کس نے کہا تھا کہ اپنے گٹھیا ایکسکیوز کا دفاع نہ کرو:yawn::chatterbox:
 

dxbgraphics

محفلین
ٹھیک ہے نا میں نے تو یہی کہا ہے کہ 45 کا "سمجھ کر "
مگر آپ نے نہیں دینا تو بہانے نہ بنائیں
 

شمشاد

لائبریرین
ارے ایم کیوم ایم ہمارے دوست فرحان بھائی بھی ہیں، تو کیا ان کے خلاف بھی ایکشن لو گی۔

ویسے یہ تم اس وقت آ کیسے گئی؟ ذرا فون تو کرو۔
 

زینب

محفلین
ہاہاہاہا پا جی فون صبح ابھی نہیں۔۔۔۔۔۔ابھی بس داو لگ گیا تو اگئی،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
دوسرے دھاگے میں بات کرتا ہوں۔ کون ہے جو محفل میں آیا۔
یہاں تم ایم کیو ایم کی طرح داؤ میں ہی رہتی ہو۔
 

راشد احمد

محفلین
مجھے چند چیزیں سمجھ نہیں‌آتیں کہ

1۔ ایسی دہشت گردی صرف کراچی میں‌کیوں ہوتی ہے پاکستان کے سو سے زائد شہر ہیں وہاں ایسا کچھ کیوں نہیں ہوتا؟ کیا فرق صرف ایم کیو ایم ہے؟
2۔ جب پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے تعلقات کشیدہ ہوجاتے ہیں تو ٹارگٹ کلنگ شروع ہوجاتی ہے بے گناہ مرنا شروع ہوجاتے ہیں لیکن جب ان کے درمیان مفاہمت ہوجاتی ہے تو ٹارگٹ کلنگ کیوں رک جاتی ہے۔
3۔ حکومت میں تو پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم اور اے این پی شامل ہیں جو اپنے آپ کو اس شہر کاوارث سمجھتی ہیں پھر کیوں فوج کو بلاتی ہے؟ اب کیا فوج آکر پورے ملک میں امن قائم کرے گی؟ سیاستدان اور پولیس ناکام ہوگئے ہیں؟
4۔ دونوں جماعتیں ایک دوسرے پر الزام تراشیاں کرتی ہیں لیکن بعد میں پھر جپھیاں ڈال کر سارے الزام دھو ڈالتی ہیں۔
5۔ آج تک 12 مئی، وکلاء کو زندہ جلانے کے واقعات، سانحہ کارساز، یوم عاشورہ کے بم دھماکے، ٹارگٹ کلنگ اور کئی بے گناہوں کے قتل کی تحقیقات کیوں نہیں ہوسکیں؟
 

ظفری

لائبریرین
کوشش کریں کہ کسی شخصیت اور جماعت کی برائے راست اپنے اختلاف کی وجہ سے انتہائی درجے پر جاکر مذمت نہ کجیئے ۔ یہاں ہر کسی کی انگلیاں ایک دوسرے پر اٹھی ہوئی ہیں ۔ کوئی بھی دودھ کی طرح اجلا نہیں ہے ۔ اجتماعی طور پر ہم سب کی اخلاقی حالت دگردوں ہے ۔ کسی شخصیت یا جماعت کی تعریف یا مذمت کرنا یعنی ایک بے مقصد بحث کو فروغ دینا ہے ۔ لہذا ایسے الزامات اور تبصرجات سے پرہیز کجیئے ۔ بصورتِ دیگر مجھے آپ کی محنت ضائع کرتے ہوئے افسوس ہوگا ۔ باقی تفصیلات آپ کو ضروری اعلانات کے فورم پر میری تازہ ترین پوسٹ میں مل جائیں گی ۔
 
Top