ایم کیو ایم کی سیاست کا جھوٹ سچ

فرقان احمد

محفلین
ایم کیو ایم کا الطاف حسین کے بغیر چل پانا بہت مشکل نظر آتا ہے، اگر الطاف حسین کو سائیڈ لائن کر دیا گیا تو غالب امکان ہے کہ کراچی میں تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور دوسری بڑی جماعتوں کو پذیرائی ملنا شروع ہو جائے گی، پیپلز پارٹی تو پہلے ہی سے موجود ہے۔ ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت کے لیے کڑے امتحان کا وقت ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میری ذاتی رائے یہ ہے کہ الطاف حسین کو ان کے اپنے کہنے کے مطابق چپ چاپ قتل کر دیا جائے گا۔ جب تک برطانیہ کو ان کی ضرورت تھی، سب چلتا رہا۔ اس وقت پس منظر میں جو کام ہو رہے ہیں، اگر وہ کامیاب ہوئے تو کراچی میں ہونے والی زیادہ تر دہشت گردی کی وارداتیں براہ راست ایم کیو ایم اور ان کے سرپرستوں کے ماتھے کا "جھومر" بن جائیں گی۔ اس لئے پہلے منی لانڈرنگ اور پھر میڈیا ٹرائل اور پھر گمنام سی خودکشی، یہ منظرنامہ بن رہا ہے :)
 
Top