کافی دن ہوئے ایم کیو ایم کے ہمدردوں نے ایم کیو ایم کی شان میں قصیدہ گوئی کا کوئی نیا دھاگہ شروع نہیں کیا ۔ کہاں تو دن میں کئی کئی دھاگے شروع ہو رہے تھے اور اب کئی دنوں کی مکمل خاموشی ۔ چلیں ان کی طرف سے چپ کا قفل آج میں توڑ دیتی ہوں ۔
چند دن پہلے الطاف حسین نے این آر او کی مخالفت کا اعلان کرتے ہوئے بیان داغا تھا کہ زرداری اور پیپلز پارٹی قربانی دے ۔ دوسرے لفظوں میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے تمام این آر او زدہ اہم مناصب پر فائز لوگ استعفٰی دیں اور عدالتوں کا سامنا کریں ۔
اب تازہ ترین صورت حال یہ ہے کہ ایم کیو ایم نے اپنے وزراء سے استعفٰی لینے کی بجائے کہا ہے کہ وزراء اپنے فرائض (لوٹ کھسوٹ) جاری رکھتے ہوئے عدالت کا سامنا کریں گے ۔
سیاست میں منافقت کی یہ تازہ ترین مثال نہیں ہے ۔ تھوڑا سا غور کریں تو ایسی لا تعداد مثالیں ملیں گی ۔