ایندڑائیڈ فون کا استعمال

السلام علیکم دوستو مجھے ایسا کوئی لنک یا کوئی ایسا طریقہ کار بتائیں کہ میں اینڈرائیڈ فون استعمال کرسکوں دراصل یہ موبائل مجھے میری بہن نے لے کر دیا ہے تاکہ میں اس سے رابطہ میں رہ سکوں یقین مانیں میرے بچے سارا دن اس پر گیمز ڈاؤن لوڈ کرکے کھیلتے رہتے ہیں۔کوئی ایسا طریقہ کار ہے کہ میں اس پر بالکل ابتداء سے سمجھ سکوں۔
 
آوازِ دوست

محفلین
حضور بٹنوں کی جگہ سکرین پر ہر جگہ آپ کی اُنگلی کی ہلکی سی تھپکی ہی اَب وہ سارے کام کرے گی جو پہلے صرف انگوٹھے کے ذمّہ ہوا کرتے تھے۔ انٹرنیٹ کے لیے کوئی سوٹ ایبل ڈیٹا پیکج لے لیں یا وائی فائی کی سہولت استعمال کریں پھر فیس بک میسنجر و کالز، واٹس ایپ ، سکائپ وغیرہ یہ سب گوگل پلے سٹور سے ڈاون لوڈ کرلیں اور انسٹالیشن مکمل ہوتے ہی انہیں استعمال کر سکیں گے۔ پہلے پہل آپ کو کُچھ اجنبیت سی لگے گی پھر رفتہ رفتہ آپ بے تکلفی سے استعمال کر سکیں گے :)
یو ٹیوب کا یہ ٹیوٹوریل ٹرائی کر کے دیکھئے : ربط
گوگل پر لکھیں بہت سے کارآمد لنکس مل جائیں گے۔ نئے سال سے پہلے نیا فون مبارک ہو :)
 
میں لنک دیکھتا ہوں
ویسے میرے پاس صرف آفس جاتے ہوئے اور گھر واپس آتے ہوئے ہی وقت ہوتا ہے کہ میں اس کو دیکھ سکوں باقی تو سارا وقت کمپیوٹر کو ہی دیتا ہوں
 
محمدظہیر

تو پھر اینڈرائڈ سیکھنے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ اگر اینڈرائڈ سسٹم پوری طرح سمجھنا ہو تو اس انگریزی ویب سائٹ کی زیارت کیجیے جہاں اینڈرائڈ کا اے ٹو زیڈ مواد موجود ہے شرط یہ ہے کہ سیکھنے کے لیے تھوڑا وقت نکالنا پڑے گا
www.xda-developers.com
 
کمپیوٹر پر اتنا وقت دینا اگر آپ کی ناگزیر پیشہ ورانہ ضرورت سے ہے تو الگ بات ورنہ بہت سے مشاغل کے لیے آپ اپنے اینڈرائیڈ فون کو ہی استعمال کر سکیں گے جیسا کہ ای میل چیک کرنا اور جواب دینا، مختلف طرح کی ویب براؤزنگ، پی ڈی ایف اور دیگر فارمیٹس میں ڈاکیومنٹس اور امیجز دیکھنا، آڈیو وڈیو فائلز چیک کرنا ، کیلکولیٹر، ویدر اپ ڈیٹس وغیرہ وغیرہ ۔
 
تو پھر اینڈرائڈ سیکھنے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ اگر اینڈرائڈ سسٹم پوری طرح سمجھنا ہو تو اس انگریزی ویب سائٹ کی زیارت کیجیے جہاں اینڈرائڈ کا اے ٹو زیڈ مواد موجود ہے شرط یہ ہے کہ سیکھنے کے لیے تھوڑا وقت نکالنا پڑے گا
www.xda-developers.com
ہلال صاحب مقصد اتنا ہے کہ میں چل جاؤں یعنی ایک سٹیپ کے بعد دوسرا سٹیپ روزانہ کروں
جیسے پی سی میں ونڈو ایکس پی میں آن آف کیسے کرتے ہیں اسی طرح جس طرح ونڈو کا فلسفہ اور لاجک وغیرہ
مطلب یہ ہے کہ اینڈرائیڈ کا فلسفہ اور لاجک
 
لگے ہاتھوں ہمیں بھی ایک چیز سکھا دیں۔ وہ کیا طریقہ ہے کہ جس سےگوگل کروم میں وہ لیاقت پیدا ہو سکے کہ جہاں بھی اردو لکھی ہو یہ خودبخود اسے نستعلیق میں پیش کردے۔
کمپیوٹر کے فائرفاکس، کروم میں تو یہ ہنرمندی موجود ہے معاملہ انڈرائڈ فون کا ہے ۔
 
محمدظہیر

محفلین
ہلال صاحب مقصد اتنا ہے کہ میں چل جاؤں یعنی ایک سٹیپ کے بعد دوسرا سٹیپ روزانہ کروں
جیسے پی سی میں ونڈو ایکس پی میں آن آف کیسے کرتے ہیں اسی طرح جس طرح ونڈو کا فلسفہ اور لاجک وغیرہ
مطلب یہ ہے کہ اینڈرائیڈ کا فلسفہ اور لاجک
اینڈرائڈ میں کوئی فلسفہ نہیں ہے۔ یہ کوئی مشکل ترین سسٹم نہیں کہ سٹیپ کے ذریعے سیکھنا پڑے۔ بنیادی انگریزی سے واقفیت رکھنا کافی ہے۔ فون کے تمام آپشن چیک کرنے سے گھبرائیے نہیں کیوں کمپیوٹر کی طرح اینڈرائڈ کو نقصان پہنچنے کا خدشہ نہیں ہوتا۔
کوئی آپشن سمجھ نہ آئے تو بچوں سے پوچھ لیجیے گا آج کل کے بچے فون استعمال کرنے میں بہت ماہر ہیں۔
 
نوشاب

محفلین
اینڈرائیڈ میں محفل کو بائیں سے دائیں جانب سکرول کرنے کے لیے انگلی سے کافی دفعہ Tapکرنا پڑتا ہے اس کا کوئی حل ہے کیا کسی کے پاس ؟؟؟
ابن سعید بھائی arifkarimبھائی
 
arifkarim

معطل

میں بھی زیادہ تر اینڈرئیڈ فون ہی یوز کرتی ہوں میرے پاس بھی کوئی پرابلم نہیں ہے آپ اپنے فون کے براؤزر کی سیٹنگ میں جا کر Desktop View کو Mobile View میں تبدیل کر دیں میرا خیال ہے آپ کی پریشانی ختم ہو جائے گئی
 
اینڈرائیڈ میں محفل کو بائیں سے دائیں جانب سکرول کرنے کے لیے انگلی سے کافی دفعہ Tapکرنا پڑتا ہے اس کا کوئی حل ہے کیا کسی کے پاس ؟؟؟
ابن سعید بھائی arifkarimبھائی
افقی اسکرولنگ کی تو نوبت ہی نہیں آنی چاہیے کیونکہ محفل کی تھیم ریسپونسیو ڈیزائن کے اصولوں پر مبنی ہے۔ اب یا تو آپ کے اسکرین ویو پورٹ کی چوڑائی انتہائی کم ہے، یا پھر آپ نے پیج کو ژوم کر رکھا ہے جس کی وجہ سے شاید ایسا ہو رہا ہے۔ فی الوقت ہم بھی آپ کو وہی مشورہ دیں گے جو حمیرا بٹیا نے لکھا ہے، یعنی آپ یقینی بنا لیں کہ کہیں فل ڈیسکٹاپ ویو والے موڈ میں تو براؤز نہیں کر رہے۔ :) :) :)
 
ریسپونسیو ڈیزائن تھیم جس ویب سائٹ پر بھی نصب ہے وہ آپ ڈیسک ٹاپ ویو میں دیکھیں یاں موبائل ویو میں دیکھیں آٹو ایڈجسٹ ہو جاتا ہے اگر آپ کیسی phpbb فورم کے بھی یوزر ہیں تو taptalk بہترین اپلیکیشن ہے phpbb کے فورم کے لیے
 
تو پھر اینڈرائڈ سیکھنے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ اگر اینڈرائڈ سسٹم پوری طرح سمجھنا ہو تو اس انگریزی ویب سائٹ کی زیارت کیجیے جہاں اینڈرائڈ کا اے ٹو زیڈ مواد موجود ہے شرط یہ ہے کہ سیکھنے کے لیے تھوڑا وقت نکالنا پڑے گا
www.xda-developers.com
بھائی میں اس xda developers کی بہت پرانی ممبر ہوں اور اپنی کسی بھی اینڈرائڈ ڈیوایس کو بنا روٹ کئے کبھی یوز نہیں کرتی
 
محمدظہیر

محفلین
بھائی میں اس xda developers کی بہت پرانی ممبر ہوں اور اپنی کسی بھی اینڈرائڈ ڈیوایس کو بنا روٹ کئے کبھی یوز نہیں کرتی
ماشاءاللہ میرے لیے بڑی تعجب کی بات ہے کیوں کہ میں نے خواتین کو کبھی ایسی چیزوں میں دلچسپی لیتے نہیں دیکھا : )
 
ہی ہی ہی
ایسی لیے میں خود کو عجوبہ کہتی ہوں :pمحفل پر آنے سے پہلے ایک ویب سائٹ ڈیزائنگ کا شوق تھا سچ میں آپ اگر میری ویب سائٹ ڈیزائنگ کے سکیل کو دیکھیں تو گھبرا جائیں :p بس کبھی خود کو ایکسپوز ہی نہیں کیا:p
 
اکثر خواتین کو میں نے فضول کی گپ شپ میں وقت ضائع کرتے دیکھا ہے لیکن آپ کی یہ دلچسپیاں بہت اچھی ہیں جاری رکھیے گا
 
کیا یہ حقوقِ نسواں کی خلاف ورزی نہیں کیا یہ اجتماعی الزام نہیں ہے ہم خواتین پر ہم کب فضول کی گپ شپ کرتی ہیں :arrogant:
 
محمدظہیر

محفلین
کیا یہ حقوقِ نسواں کی خلاف ورزی نہیں کیا یہ اجتماعی الزام نہیں ہے ہم خواتین پر ہم کب فضول کی گپ شپ کرتی ہیں :arrogant:
میں نے بس انہی خواتین کا ذکر کیا ہے جنہیں میں نے گپ شپ کرتے دیکھا ہے۔ آج معلوم ہوا میرا تجربہ ناقص ہے۔ اس لیے مجھ پر اینٹی فیمینسٹ کا الزام عائد نہ کیا جائے
 
چلیں آپ کی ناقص معلومات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بات کو یہی ختم کرتی ہوں ورنہ بات بہت آگے تک چلی جاتی :sneaky:
 
Top