ذوالقرنین
لائبریرین
اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم دن بدن ترقی کرتا چلا جا رہا ہے۔ اب لوگ آہستہ آہستہ آئی فون سیٹس کو ترک کرتے چلے جا رہے ہیں۔ اینڈرائیڈ کی کامیابی کا سب سے بڑی وجہ اس کا اوپن سورس ہونا ہے۔ جس کی وجہ سے ہر ڈیولپر اس میں تبدیلی کر سکتا ہے۔ اینڈرائڈ کا تازہ ترین ورژن 4.4 کٹ کیٹ بھی ریلیز ہو چکا ہے۔ لیکن ان ورژن سے لیس موبائلز کی قیمتیں بہت زیادہ ہوتی ہیں۔ پر شکریہ اینڈرائیڈ کے ڈیولپرز کا کہ انہوں نے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے ڈیسک ٹاک ورژن بھی جاری کیے ہیں۔ جو کہ x86 کمپیوٹرز پر کم ریکوائرمنٹ پر چلائے جا سکتے ہیں۔ مجھے اینڈرائیڈ کے گیمز خاص طور پر ٹیمپل رن اور سب وے سرفر بہت پسند ہیں۔ اس لیے جھٹ میں نے اسے انسٹال کیا اور اپنا ایک بغیر پیسے والا مہنگا اینڈرائیڈ ٹیبلٹ بنا لیا۔ تو آئیے اپنے کمپیوٹر پر ایک عدد اینڈرائیڈ موبائل آسان ترین طریقے سے تخلیق کرتے ہیں۔