...؟؟؟
بلوسٹیکس محض ایمولیٹر ہے، اور اگر صرف گیمز کھیلنے ہیں تو کافی ہے۔ یہ صرف ونڈوز اور میک کے لئے دستیاب ہے، اور صرف بِیٹا دور میں مفت ہے۔ اس کے علاوہ
جینیموشن بھی دستیاب ہے۔
اگر کوئی 'کام' کرنا ہو تو پھر مکمل ورچوئلائزیشن کی ضرورت ہو گی اور اس کے لئے VMware Player یا VirtualBox استعمال کرنا ہوں گے۔ دونوں مفت ہیں اور ونڈوز، میک اور لینکس کے لئے دستیاب ہیں۔ اگر ورچوئل ڈسک بنا کر اس پر کوئی سسٹم انسٹال کر لیا جائے تو اس کی امیج فائل دوسرے کمپیوٹرز/اوپریٹنگ سسٹمز پر بھی استعمال ہو سکتی ہے۔ دونوں سوفٹویئر ایک دوسرے کی امیجز استعمال کر سکتے ہیں۔ لینکس پر VirtualBox میں بنا ہوا امیج ونڈوز پر VMware Player میں چل سکتا ہے۔