اینڈرائیڈ میں نستعلیق

کیا اس پراجیکٹ میں اس نکتے کو بھی مد نظر رکھا جا رہا ہے کہ بدلتی ضروریات کے ساتھ نستعلیق کو اینڈرائیڈ فونز میں بھی متعارف کرایا جائے؟
 
دوست

محفلین
اینڈرائیڈ میں کئی ایک نستعلیق فونٹ چلتے ہیں۔ گوگل کا نوٹو نستعلیق، نفیس نستعلیق وغیرہ۔ جن ویب صفحات میں یہ ایمبیڈ ہیں وہ نستعلیق میں نظر آتے ہیں۔ جہاں تک بات نستعلیق میں مینیو آئٹمز، آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ تعامل کے لیے نظر آنے والے پیغامات دکھانے کی بات ہے تو یہ کوئی پریکیٹکل حل نہیں ہے۔ نستعلیق کافی جگہ لیتا ہے، اس کی رینڈرنگ کے لیے خاصی پروسیسنگ (اور بیٹری) درکار ہوتی ہے۔ چنانچہ صرف آئی کینڈی (آنکھوں کو اچھا لگنے) کے لیے نستعلیق کو سسٹم میں ہر دکھائے جانے والے پیغام پر نہیں منڈھا جا سکتا۔ جمیل نوری نستعلیق کی کرننگ کا مسئلہ حل ہونے پر شاید کم سپیس میں زیادہ سے زیادہ الفاظ نظر آنے کا معاملہ درست ہو جائے، لیکن مجھے شک ہے کہ دس میگا بائٹ سے زیادہ کا جمیل نوری نستعلیق ایک فون یا ٹیبلٹ پر میموری کو متاثر کیے بغیر چل سکے گا۔ آپ نے اگر ونڈوز اردو میں استعمال کی ہو تو اس میں بھی سسٹم کے پیغامات نستعلیق میں نظر نہیں آتے۔
اس ساری گفتگو کے بعد، اس بات میں کوئی شک نہیں کہ چھوٹے پوائنٹ سائز میں اچھا لگنے والا ایک نستعلیق فونٹ (جو بیٹری، میموری اور پروسیسنگ بھی کم کھائے) یقیناً درکار ہے۔ اس سے موبائل آلہ یا پی سی کی شان ہی نرالی ہو سکتی ہے۔
اور چلتے چلتے یاد آیا کیا آپ کے اینڈرائیڈ فون پر سسٹم کی زبان اردو ہے؟ کبھی آزمایا اردو کیسی لگتی ہے (ترجمہ کی غلطیوں سے قطع نظر)؟
 
عادت انگریزی میں ہی استعمال کرنے کی ہے تو اردو میں استعمال کرنا عجیب اور قدرے مشکل ہی لگتا ہے۔ میرا اشارہ صرف کمینٹس میسجز وغیرہ میں نظر آنے والی اردو کہ نستعلیق میں دکھانے کی طرف تھا
 
دوست

محفلین
ڈیوائس کا طےشدہ فونٹ تبدیل کرنے کے لیے کئی ایپس موجود ہیں۔ لیکن ان کے لیے عموماً روٹ ایکسس درکار ہوتی ہے۔ اس کے لیے گوگل کر لیں تو آپ کو مزید پتہ چل جائے گا۔ اپنی پسند کے فونٹ میں کوئی بھی نستعلیق فونٹ چن سکتے ہیں آپ۔
 
دوست

محفلین
پنسل نستعلیق کی ضرورت کئی برس سے شدت سے محسوس ہو رہی ہے۔ اگر ایرانی طرز کا کوئی پنسل نستعلیق مل جائے تو اس میں اردو کے کیریکٹر ڈال کر کام چل سکتا ہے۔
 
جنید اختر

محفلین
غالباً صرف سیمسنگ کے لیے ہے۔ ایل جی جی 3 پر انسٹال ہو جانے کے باوجود نظر نہیں آ رہا
میرے سیمسنگ موبائل میں نصب ہوگیا ہے :)
اینڈراوڈ فیس بک میں نستعلیق کا نمونہ ملاحظہ فرمائیں :)
23lxq8p.jpg
 
آصف اثر

معطل
Top