این‌ٹی‌ایف‌ایس سے فیٹ32

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبارکۃ!
میں Partition Magic سے اپنی ایک Drive کو ntfs سے fat32 کرنا چاہتا ہو۔ لیکن جب بھی یہ کام کرنے کی کوشش کرتا ہوں ساری عمل ٹھیک ٹھاک انجام ہوتے ہے لیکن آخر میں ایک error آتا ہے کہ
Error 1161: Bad System File Name 9(48.

آخر اس کا کیا حل ہے مجھے تو کچھ سمجھ نہیں آ رہی ہے۔ گوگل پر سریچ کیا تو ایک ہی جواب ہر جگہ پایا کہ کہی کوئی سوفٹ وئیر آپ کی Virtual Drive میں Mount /Insert ہوا ہے اسے پہلے Unmount / Eject کریں۔ حالانکہ ایسا بلکل نہیں ہے ۔ میری ساری ڈراؤ تو بلکہ unmount ہے ۔
اس کا حل کیا ہے ؟؟
والسلام
 
قیصرانی

لائبریرین
آپ کی بتائی ہوئی تفصیل سے یہ لگ رہا ہے کہ کوئی پروگرام جیسے ڈیمون ٹولز وغیرہ میں آپ نے اپنی پارٹیشن کا کوئی پروگرام لوڈ کیا تھا جو ابھی تک لوڈڈ ہے۔ اس کو ان ماؤنٹ یا ان لوڈ کر کے پھر کوشش کریں
 
بلال

محفلین
منتظمین محفل ۔۔ میرے پاس اس دھاگے کا نام ٹھیک نظر نہیں آ رہا یعنی دائیں طرف سکرین سے باہر جا رہا ہے۔۔۔ میں موزیلا فائر فاکس استعمال کر رہا ہوں۔۔۔
 
فرضی

محفلین
میں بھی فائر فوکس استعمال کر رہا ہوں لیکن میرے پاس ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ہاں البتہ پرانے فائر فوکس میں یہ مسئلہ ہوا کرتا تھا۔ آپ بھی اگر موزیلا فائر فوکس 2x استعمال کر رہے ہیں تو اسےاپگریڈ کیجیئے۔۔ تازہ ترین ورش بیٹا 3beta5 ہے http://www.mozilla.com/en-US/firefox/all-beta.html
 
آپ کی بتائی ہوئی تفصیل سے یہ لگ رہا ہے کہ کوئی پروگرام جیسے ڈیمون ٹولز وغیرہ میں آپ نے اپنی پارٹیشن کا کوئی پروگرام لوڈ کیا تھا جو ابھی تک لوڈڈ ہے۔ اس کو ان ماؤنٹ یا ان لوڈ کر کے پھر کوشش کریں
شکریہ
میں نے بلکہ ایسا ہی کیا۔ لیکن پروبلم وہی کا وہی۔ کچھ سمجھ نہیں آرہی۔ باقی ایک دو اور سافٹ وئیر بھی ٹرائی کیا۔ لیکن ان میں غالباً Ntfs سے fat32 کنورٹ کرنے کا آپشن ہی نہی تھا۔ یا کم از کم مجھے نظر نہیں آیا۔
یعنی لے دے کر ایک یہی Partition Magic ہی بچا۔ لیکن وہ بھی نہیں کر رہا ۔ یعنی میری کسی ڈراؤ کا کوئی بھی حصہ کہی پر بھی زیر استعمال نہیں نا ہی کہی Mount /Insert ہے۔
 
محسن حجازی

محفلین
یہ پارٹیشن میجک میں ہی مسئلہ ہے کیوں کہ میں خود بھی اس میں ناکام رہا ہوں۔
آپ کون سا ورژن استعمال کر رہے ہیں
 
الف عین

لائبریرین
آسان ترکیب۔۔۔۔ کسی بھی لائیو لینکس سی ڈی سے بوٹ کیجئے۔ پارٹیشن تک کام کیجئے، پارٹیشن ہو جائے تو لینکس چاہیں تو انسٹالیشن جاری رکھیں، چاہیں بند کر دیں۔جی پارٹ نامی سافٹ وئر عمدہ ہے اور وجوال ہے۔
 
راجہ صاحب

محفلین
آسان ترکیب۔۔۔۔ کسی بھی لائیو لینکس سی ڈی سے بوٹ کیجئے۔ پارٹیشن تک کام کیجئے، پارٹیشن ہو جائے تو لینکس چاہیں تو انسٹالیشن جاری رکھیں، چاہیں بند کر دیں۔جی پارٹ نامی سافٹ وئر عمدہ ہے اور وجوال ہے۔

عمدہ معلومات فراہم کی ہیں‌جناب
 
یہ بتائیے گا کہ ڈیٹا بچانا چاہ رہے ہیں کہ اس کی کوئی پروا نہیں؟
کیون نہیں۔ اگر نا بچانا ہوتا تو یہ کام شاید دو تین منٹ سے زیادہ کا نہیں تھا۔ میرے بیس جی بی کے سوفٹ وئیر اسی ڈراؤ میں پڑے ہے ۔
میں چاہتا ہو سانپ بھی مرے اور لاٹھی بھی بچے۔
 
آسان ترکیب۔۔۔۔ کسی بھی لائیو لینکس سی ڈی سے بوٹ کیجئے۔ پارٹیشن تک کام کیجئے، پارٹیشن ہو جائے تو لینکس چاہیں تو انسٹالیشن جاری رکھیں، چاہیں بند کر دیں۔جی پارٹ نامی سافٹ وئر عمدہ ہے اور وجوال ہے۔
میں دیکھتا ہو انکل شاید کچھ بن جائے۔
ابھی تک تو کچھ نہیں ہوسکا۔
دراصل میری ونڈو کا Ghost Image فائل اسی ڈراؤ پر پڑی ہے ۔ جبکہ میں Ghost 2002 ورژن سے اس گھوسٹ فائل کو چلا کر اپنی ونڈو کو replace کر لیتا ہو جب کبھی بھی میری ونڈو خراب ہوجائے۔
گھوسٹ 2002 وریژن تو Dos سے ہی رن ہوتا ہے اور Dos میں Ntfs نظر نہیں آتی ہے ۔
پھر میں نے ایک اور کام کیا اور Ghost 12 ڈاؤن لوڈ کر کے اس سے اپنی امیچ چلائی۔ نتیجہ خاطر خواہ رہا ۔ لگا جب ونڈو اس Ghost 12 سے بدلتا ہوں اور restart ہونے کے بعد ونڈو دوبارہ آتی ہے تو وہ کچھ کمی کے ساتھ رہتی ہے ۔ جیسے Help and Support پر کلک کرتا ہوں تو ایک ارر آتا ہے۔ سی ڈراؤ میں جگہ کم شو کرتا ہے ۔ سافٹ وئیر کی انسٹا لیشن میں مسئلہ کرتا ہے۔ وغیرہ وغیرہ۔ یعنی کچھ کمی رہ جاتی ہے ۔
جبکہ اسی گھوسٹ فائل کو جب میں Ghost 2002 سے چلتا تھا تو کبھی پروبلم نہیں آتا تھا۔ بلکہ نئ جیسی ونڈو appear ہوتی ہے ۔
تو مسئلہ یہ تھا۔

اب آگے آپ ہی مشورہ دے۔
والسلام
 
Top