فرحان دانش
محفلین
سپریم کورٹ میں جج صاحبان نے این آر او کیس پر فیصلے کو حتمی شکل دے دی، فیصلہ کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔ آج سپریم کورٹ کے سترہ رکنی فل کورٹ نے این آر او کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کی۔کمرہ عدالت میں صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر اور چیئرمین نیب نوید احسن سمیت سیاسی نمائندوں اور وکلا کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔این آر او کیس کی سماعت کے دوران ایوان صدر کا بیان سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا جبکہ عدالتی معاونین نے اپنے دلائل مکمل کئے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ سوئس مقدمات ختم کرنے کی کوشش کرکے مقدمات میں اضافہ کیا گیا۔