این آر او اور آرٹیکل 6 پر کابینہ کا ممکنہ اجلاس

فخرنوید

محفلین
cabinet_meeting.jpg
 

علی فاروقی

محفلین
سیاست دان نہ ہی ہوں تو اچھا ہے۔

بس ایک حاکم ہو۔

جو
حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ کے نقشِ قدم پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کرسکے۔

پہلے حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کے پیرو کاروں کا سا طرز عمل اختیار کیجیے،پھر ان جیسا حکمران بھی مل جاے گا
 

فہیم

لائبریرین
ہر معاشرے میں اچھے اور برے ہر طرح کے لوگ پائے جاتے ہیں۔
لیکن اگر حکمران اچھا ہو تو وہ برے لوگ اچھے لوگوں‌ کے ہجوم میں ہی کہیں گم ہوجاتے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
اگر ان جیسا طرز عمل اختیار کر لیا تو حکمران کی بھی ضرورت نہیں !

مع السلام

بالکل، کیسی فراست کی بات کی ہے۔ ایک حاکم در حقیقت اپنی قوم کا خادم ہے۔
حضرت عمر فاروق ؓ تو راتوں کو بھیس بدل کر اپنی رعایا کی خیریت دریافت کرتے تھے۔ ہمارے حکمران تو بس اپنی اور اپنے عزیز و اقارب کی عیادت میں ساری عمر گزار دیتے ہیں۔ جب قوم کو وقت دینے کی باری آتی ہے تو اپنے آپ کو قبر میں پاتے ہیں۔:yawn:
 

علی ذاکر

محفلین
اور اس سے بھی بڑی بد قسمتی یہ کہ سب کچھ جاننے کے بعد بھی ہم ان ہی کو ووٹ دے کر کامیاب بناتے ہیں ہمارا کیوں نہ بیڑہ غرق ہو !

مع السلام
 

arifkarim

معطل
اور اس سے بھی بڑی بد قسمتی یہ کہ سب کچھ جاننے کے بعد بھی ہم ان ہی کو ووٹ دے کر کامیاب بناتے ہیں ہمارا کیوں نہ بیڑہ غرق ہو !

مع السلام

یار یہ وہی غیر قوموں کی اندھی تقلید کا نتیجہ ہے، جس بارہ میں میں‌ایک اور پوسٹ میں تفصیلاً لکھ چکا ہوں۔
ہماری عوام ووٹ ڈال کر سمجھتے ہیں کہ انکے دن پھر جائیں گے مگر ہوتا ہمیشہ الٹا ہے!
 

علی ذاکر

محفلین
میں بھی وہی کہہ رہا ہوں عارف کہ ہر بار ٹھوکر کھانے کے بعد ہم کہتے ہیں کہ انگور کھٹے ہیں !

مع السلام
 
Top