این اے 256 کراچی میں عام انتخاب کے دوران 57 ہزار 642 ووٹ جعلی ڈالے گئے، نادرا

183329-Polling-1381145975-227-640x480.jpg
5 ہزار 893 ووٹرز ایسے تھے جنہوں نے 2 بار ووٹ ڈالے، 40 شناختی کارڈ سے 11 ہزار 346 ووٹ ڈالے گئے، نادرا فوٹو: فائل

کراچی: نادرا نے کراچی کے حلقہ این اے 256 میں ووٹوں کی تصدیق کے بعد رپورٹ الیکشن ٹربیونل میں جمع کرادی جس کے مطابق عام انتخابات میں حلقے میں 57 ہزار 642 جعلی ووٹ ڈالے گئے۔

رپورٹ کے مطابق حلقے کے 67 پولنگ اسٹیشنوں میں کل 84 ہزار 448 ووٹ ڈالے گئے جن میں صرف 6 ہزار 805 ووٹوں کی تصدیق ہوئی جبکہ 57 ہزار 642 جعلی ووٹ ڈالے گئے، 5 ہزار 893 ووٹرز ایسے تھے جنہوں نے 2 بار ووٹ ڈالے، 40 شناختی کارڈ سے 11 ہزار 346 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 741 ووٹوں کا حلقے سے تعلق ہی نہیں تھا۔

رپورٹ میں بڑے پیمانے پر جعلی ووٹوں کی نشاندہی کے بعد عام انتخابات کے دوران اس حلقے میں تعینات ریٹرننگ اور پریزائیڈنگ افسران کو عدالت میں طلب کرکے ان سے وضاحت طلب کی جائے گی جبکہ دونوں جانب کے فریقین کو بھی رپورٹ کی کاپیاں بھجوائی جائیں گی، فریقین کے وکیل الیکشن ٹربیونل میں اپنے دلائل دیں گے جس کے بعد اس حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے یا نہ کرانے سے متعلق کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نادرا رپورٹ پر کارروائی الیکشن ٹریبونل کا اختیار ہے، انتخابی عزرداریاں نماٹنے کے لئے وہ مکمل طور پر بااختیار ہیں کوئی بھی ان کی جانب سے دیئے گئے فیصلوں میں رکاوٹ نہیں بن سکتا اس لئے این اے 256 کے انتخابی عمل سے متعلق الیشکن ٹریبونل کے فیصلے پر من و عن عمل درآمد ہوگا

واضح رہے کہ الیکشن ٹربیونل سے ووٹوں کی دوبارہ تصدیق کی درخواست تحریک انصاف کے امیدوار زبیر خان کی جانب سے کی گئی تھی جبکہ عام انتخابات میں اس حلقے سے ایم کیو ایم کے اقبال محمد خان کامیاب ہوئے تھے۔

ربط
http://www.express.pk/story/183329/
 
یہ سب نادرا والوں کی سازش ہے ۔بھلا ایسا کبھی ہوسکتا ہے۔۔۔ نادرا مہاجر کمیونٹی سے نفرت اور تعصب میں اتنا آگے نکل گیا ہے کہ اردو اسپیکنگ طبقے کے واحد بے مثال اور عظیم الشان (محیر العقول بھی) لیڈر یعنی الطاف بھائی کی معصوم سی جماعت یعنی ایم کیو ایم پر اس قدر کثیر تعداد میں جعلی ووٹ بھگتانے کے بے بنیاد اور بعید از عقل الزامات سے بھی گریز نہیں کر سکا۔۔۔۔اللہ ہی ان لوگوں کو ہدایت دے۔ ہم پاکستان کے ان تمام محکموں اور انکے غیر ذمہ دار سربراہوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں جو مہاجر کمیونٹی جیسی معصوم، پرامن، باوقار ، مہذب، شائستہ اور مظلوم قوم سے دشمنی رکھتے ہیں۔۔۔
منجانب : ادارہ انسدادِ بے رحمیِ حیوانات
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے۔

40 شناختی کارڈوں سے صرف 11346 ووٹ ڈالے گئے، کم از کم فی شناختی کارڈ ایک ہزار نہیں تو 500 تو ڈالنے دیتے۔
 

وجی

لائبریرین
جناب کوئی نئی بات بتائیں یہ باتیں کراچی والوں کو بہت پہلے سے معلوم تھیں
 
یہ سب نادرا والوں کی سازش ہے ۔بھلا ایسا کبھی ہوسکتا ہے۔۔۔ نادرا مہاجر کمیونٹی سے نفرت اور تعصب میں اتنا آگے نکل گیا ہے کہ اردو اسپیکنگ طبقے کے واحد بے مثال اور عظیم الشان (محیر العقول بھی) لیڈر یعنی الطاف بھائی کی معصوم سی جماعت یعنی ایم کیو ایم پر اس قدر کثیر تعداد میں جعلی ووٹ بھگتانے کے بے بنیاد اور بعید از عقل الزامات سے بھی گریز نہیں کر سکا۔۔۔ ۔اللہ ہی ان لوگوں کو ہدایت دے۔ ہم پاکستان کے ان تمام محکموں اور انکے غیر ذمہ دار سربراہوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں جو مہاجر کمیونٹی جیسی معصوم، پرامن، باوقار ، مہذب، شائستہ اور مظلوم قوم سے دشمنی رکھتے ہیں۔۔۔
منجانب : ادارہ انسدادِ بے رحمیِ حیوانات
جناب اب شاید میں نے جو دھاندلی والا دھاگہ شروع کیا تھا اس کی بھی تصدیق ہو گئی ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
پورے پاکستان کی چیکنگ کرالیں کہ کسی ایک پولنگ اسٹیشن پر جائز ووٹنگ ہوئی ہے۔۔
پر ٹارگٹ تو بس کراچی ہی ہے۔۔۔ :laugh:
مانتا ہوں کہ ہر پولنگ سٹیشن پر دھاندلی ہوئی ہو گی لیکن جتنی اس جگہ ہوئی ہے اتنے پیمانے پر تو پورے پاکستان کے پولنگ سٹیشن ملا کر بھی نہیں ہوئی ہو گی۔
 
مانتا ہوں کہ ہر پولنگ سٹیشن پر دھاندلی ہوئی ہو گی لیکن جتنی اس جگہ ہوئی ہے اتنے پیمانے پر تو پورے پاکستان کے پولنگ سٹیشن ملا کر بھی نہیں ہوئی ہو گی۔
کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 208 اور ووٹ کاسٹ ہوئے 12000۔ یہ پنجاب کے اکثر دیہات کا حال تھا۔ ٹی وی پر اس کی رپورٹس بھی دیکھ لی ہوتیں آپ نے۔:laugh:
 

کاشفی

محفلین
پورے پاکستان کی چیکنگ کرالیں کہ کسی ایک پولنگ اسٹیشن پر جائز ووٹنگ ہوئی ہے۔۔
پر ٹارگٹ تو بس کراچی ہی ہے۔۔۔ :laugh:
انیس بھائی کراچی سے نفرت کی خبریں پھیلانے میں لوگ خوش ہوتے ہیں۔۔اور مزے لے کر تبصرہ کرتے ہیں۔۔
انشاء اللہ۔ وہ دن دور نہیں جب کراچی سے نفرت کرنے والے اپنی نفرتوں کا شکار خود ہوں گے۔۔ کراچی کو ٹارگیٹ کرنے والے اپنے ہی ٹارگیٹ کا شکار ہوں گے۔:)
کراچی اور کراچی والوں سے بغض اور تعصب کی آگ میں لوگ جل جل کر ختم ہوجائیں گے۔۔ یا پھر ان کے ہی لوگ انہیں ختم کریں گے۔۔
انیس بھائی لوگ اپنے بڑوں کی حکومت پر سے توجہ ہٹانے کے لیئے کراچی دشمن عناصر کراچی کا ذکر کرتے رہتے ہیں تا کہ انہیں اپنے بڑوں کی کرتوتوں کو دیکھنے یا ان کی غلط باتوں کا ذکر کرنے کا موقع نہیں ملے۔۔وہ کراچی کا ذکر کرتے ہوئے اپنے اپنے علاقوں کو بھول جاتے ہیں۔۔ وہ یہ خبر بھی بھول جاتے ہیں کہ ذمنی انتخاب میں فوج کی نگرانی میں ہوئے انتخاب میں کن لوگوں نے کامیابی حاصل کی تھی۔۔وہ اس کا ذکر نہیں کرتے۔۔ کیونکہ وہ اپنے وزیر اعظم کی طرح ہیں جنہیں اس کا ذکر کرتے ہوئے شرم آتی ہے۔۔
کوئی یہ ذکر نہیں کرتا اپنے بڑوں کی کہ وہ الیکشن مہم کے دوران کتنے بڑے بڑے دعوے کرتا تھا اور اب اس کی ٹیں پٹاس ہوگئی ہے۔۔
وہ غیرت مند لوگ ایک دوسرے کو سڑکوں پر گھسٹنے کی باتیں کرتے تھے۔۔پرویز مشرف سید کی پالیسیوں کو ختم کرنے کی باتیں کرتے تھے۔۔ ملک سے غربت جہالت اور بم بلاسٹ ختم کروانے کی باتیں کرتے تھے۔۔کہاں گئیں وہ باتیں ان کے بڑوں کی۔۔ کسی بھی ملک میں زرداری کی حکومت کی باقیات تک ختم نہ کرسکے یہ لوگ۔ نہ ہی زرداری کے ٹائم کے لوگوں کو تبدیل کرواسکے یہ لوگ۔۔ یہ اور ان کے ہمدرد کراچی اور کراچی والوں کا ذکر کرکے پوری قوم کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔ قوم کو کراچی کی طرف الجھائے رکھے ہوئے ہیں تاکہ وہ اپنے بینک بیلنس بڑھاتے رہے اور آرام سے کرپشن کرتے رہے۔۔ اور یہ سب باتیں حکومت کے ہمدردوں کو یا حکومتی وزیرِ اعظم یا خادم اعلٰی کو ووٹ جعلی ووٹ دے کر کامیاب کرنے والوں نظر نہیں آتی۔۔۔۔ یا پھر نئے پاکستان بنانے والے ہمدردان طالبان کو یہ باتیں کرتے ہوئے شرم آتی ہے کہ ان کے طالبان جو کہ فوجیوں کے گلے کاٹتے ہوئے دکت محسوس نہیں کرتے وہ نئے پاکستان کو پتھر کے دور کا نسوارستان بنانے کی طرف گامزن ہیں۔۔
کراچی میں کراچی دشمن عناصر کڑوڑوں مرتبہ الیکشن کروا لیں انہیں ہرمرتبہ شکست اور ناکامی ہوگی انشاء اللہ۔
کراچی سے ہمیشہ حق پرست ہی کامیاب ہوں گے۔انشاء اللہ
 
Top