پانچویں سالگرہ ایوارڈز کے لئے نامزدگیاں

خواجہ طلحہ

محفلین
بہتر ہوتا کہ پہلے پچھلے سال کی کارکردگی کی رپورٹس سامنے لائی جاتیں ،اس طرح وجہ معلوم ہوجاتی کہ کون کس وجہ سے کس ایوارڈ کا حقدار ہے۔ اور اس طرح کام کرنے والوں کی دوہری حوصلہ افزائی ہوجاتی۔
۔ اور بہت سے موڈریٹرز جو خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں ، ان کو تو کم از کم فہرستوں میں شامل کرلینا چاہیے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہتر ہوتا کہ پہلے پچھلے سال کی کارکردگی کی رپورٹس سامنے لائی جاتیں ،اس طرح وجہ معلوم ہوجاتی کہ کون کس وجہ سے کس ایوارڈ کا حقدار ہے۔ اور اس طرح کام کرنے والوں کی دوہری حوصلہ افزائی ہوجاتی۔
۔ اور بہت سے موڈریٹرز جو خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں ، ان کو تو کم از کم فہرستوں میں شامل کرلینا چاہیے۔

منتظمین نے گزشتہ سال کے دوران کارکردگی پر ہی ان نامزدگیوں کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ کی بات درست ہے کہ اگر اس کی کچھ تفصیل معلوم ہو جائے تو بہتر رہے گا۔ میں دیکھتا ہوں کہ اس سلسلے میں کیا کیا جا سکتا ہے۔ موڈریٹرز کو اس مرتبہ اس سلسلے سے باہر رکھنے کا مقصد صرف باقی لوگوں کو موقع دینا ہے۔
 

طالوت

محفلین
بہترین نیو میل انٹری میں طلحہ اور عثمان (خود کلامی) کے نام کیسے رہیں گے ؟۔
اگرچہ میری کوئی سنتا نہیں مگر میری نامزدگیاں مناسب نہیں خصوصا الف عین ، ابو شامل ایم بلال وغیرہ کی قطار میں تو میری جگہ بالکل نہیں بنتی ۔
وسلام
میں نہ کہتا تھا کہ میری کوئی نہیں سنتا:(
ایک نامزدگی ہماری بھی کردیں کہ محفل کا سب سے ناکارہ ترین رکن یقین کیجیئے کہ ہم بلا مقابلہ ہی جیت جائیں گے مگر اس طرح کرنے سے محفل کی نامزدگی لسٹ میں کم از کم ہمارا نام تو آہی جائے گا ناں اور یہ ہامرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ۔ ۔۔
ناکارہ نہیں ، سست ترین ۔ ناکارہ تو ہرگز نہیں آپ جناب ۔
صابر صاحب۔ پیاسا صحرا صاحب کو بھی "پسندیدہ کلام میں بہترین پوسٹنگ" کے لئے نامزد کر دیں۔
سو فیصد درست نشاندہی ۔
وسلام
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
حیرت ہے۔۔۔
تعجب ہے ۔۔۔
مطلب کے حد ہو گئی۔۔۔

یعنی کہ یہ تو سراسر زیادتی ہوئی نہ
جی ہاں زیادتی ہی ہوئی خوشی اپیا اور ناعمہ کے ساتھ کہ مجھ جیسی نکمی بندی کا نام ان جیسی سینئرز کے ساتھ نامزد کر دیا گیا ھے۔
نبیل بھیا میرا آپ کو مخلصانہ مشورہ ہے کہ میرا نام لسٹ سے ہٹا دیں۔۔
 

محمد وارث

لائبریرین
پچھلے سال جولائی تا جون کی عمومی کارکردگی کو سامنے رکھتے ہوئے پسندیدہ کلام کیلیے میری نامزدگیاں حسبِ ذیل ہیں۔

خوشی کی بات یہ ہے کہ اس سال تقریباً ایک ہزار نئے تھریڈز 'پسندیدہ کلام' میں شروع کیے گئے اور سب کے سب منفرد کہ مکرر تھریڈز یکجا ہو جاتے ہیں، واہ بھئی واہ اتنی شاعری :)

نامزدگیوں کے سلسلے میں ایک بات یہ کہ میں نے سارے سال کے تھریڈز پر ایک سرسری نظر ڈالی ہے اور صرف انہی احباب کا نام نامزدگی میں دے رہا ہوں جو مستقل طور پر یہاں تھریڈز شروع کرتے رہے ہیں، دوسری بات یہ کہ یہ صرف میری رائے ہے، احباب اپنی رائے پیش کر سکتے ہیں، "سرخے" اور "سبزے" اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔ :)

نامزدگیاں برائے پسندیدہ کلام (بلحاظ حروفِ تہجی)

- پیاسا صحرا
- علی فاروقی
- فاتح
- کاشفی
- محمد احمد
 

محمد وارث

لائبریرین
موڈریٹرز اور ناظمین کو اس سال محفل پالیسی کے مطابق نامزد نہیں کیا جا رہا، ورنہ اوپر والے احباب کے علاوہ ان موڈریٹرز نے بھی پسندیدہ کلام میں قابلِ قدر اضافہ کیا ہے، جس کیلیے میں ان کا ممنون ہوں لیکن افسوس کہ نامزد نہیں کر سکتا :)

- سخنور (فرخ) (موڈریٹر محفلِ ادب)
- فرحت کیانی (موڈریٹر لائبریری)
- ظفری (موڈریٹر سیاست و مذہب)
 

محمد وارث

لائبریرین
2010 بہترین شاعر/شاعرہ کیلیے نامزدگیاں۔

اس سال، افسوس کہ، بہت زیادہ شاعری یہاں پوسٹ نہیں کی گئی لیکن بہرحال نامزدگیاں بلحاظِ حروفِ تہجی:

- خاور چودھری
- زھرا علوی
- سلیمان جاذب
- عمران شناور
- فاتح
- محمود احمد غزنوی
 

محمد وارث

لائبریرین
اصلاحِ سخن میں بھی کوئی قابلِ قدر کام اس سال نہیں ہوا، لیکن بہرحال نامزدگیاں، اگر یہ ایوارڈ دینا ہی ہے تو، کچھ یوں ہیں

-راقم
-عمران نیازی
-محمد اظہر نذیر
 

رانا

محفلین
تمام نامزدگیاں بہت اچھی اورمناسب ہیں۔ لیکن بہترین میل انٹری میں طلحہ اور عثمان کے نام تو بہت موزوں ہیں کیونکہ دونوں اکثر دھاگوں پر فعال نظر آتے ہیں جبکہ تیسرا نام تو گنے چنے دھاگوں میں ہی نظر آتا ہے ناکارہ کہیں کا۔ اس لئے اس تیسرے نام کواس لسٹ میں شامل کرکے شرمندہ ہی کیا گیا ہے۔
 

طالوت

محفلین
سیاست میں مہوش علی کا نام بھی ہونا چاہیے اگرچہ مجھے یا د نہیں کہ وہ کب سے غیر فعال ہیں ۔
وسلام
 
موڈریٹرز اور ناظمین کو اس سال محفل پالیسی کے مطابق نامزد نہیں کیا جا رہا، ورنہ اوپر والے احباب کے علاوہ ان موڈریٹرز نے بھی پسندیدہ کلام میں قابلِ قدر اضافہ کیا ہے، جس کیلیے میں ان کا ممنون ہوں لیکن افسوس کہ نامزد نہیں کر سکتا :)

- سخنور (فرخ) (موڈریٹر محفلِ ادب)
- فرحت کیانی (موڈریٹر لائبریری)
- ظفری (موڈریٹر سیاست و مذہب)

ظفری صاحب نے مذہب کے زمرے کو اپرول پر موقوف کیا ہوا ہے۔اور میرے ایک دھاگے میں میرے ہی پوسٹس کو اپرو نہیں کرتے۔
جو میرے مخالف لکھتا ہے اسے اپرو کر دیتے ہیں۔
اور میں نے مذہب میں ایک نیا دھاگہ شروع کیا تھا جسے نہ تو اپرو کیا اور نہ کوئی اطلاع دی کہ اس کا کیا بنا۔
 
Top