دوسری سالگرہ ایوارڈز 2007

ماوراء

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔​


السلام علیکم اہل محفل،


جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ محفل کی سالگرہ 30 جون کو منائی گئی تھی۔ پلان کے مطابق جولائی میں ایوارڈز دیئے جانے تھے۔ لیکن اللہ کو شاید کچھ اور ہی منظور تھا۔ ہم نے ایک مہینہ جو محفل کی سالگرہ کے حوالے سے کاموں پر سوچ رکھا تھا۔ کسی پر بھی ٹھیک سے عمل نہیں ہو سکا۔ اس کی وجہ آپ سب جانتے ہیں کہ ہمارے وطنِ عزیز کی صورت حال نازک ہونے کے ساتھ ساتھ محفل میں "سیاست" کے زمرے کی صورت حال بھی کافی خراب ہو گئی تھی۔ اس سے پہلے کہ سیاست کے زمرے میں ایک بار پھر سے شور اٹھے، ہمیں جلدی سے اپنے کام نمٹا لینے چاہیں۔

ایوارڈز کے دھاگے دو، تین ہفتوں سے کھلے ہوئے تھے۔ جو لوگ ووٹ دینا چاہتے تھے انہوں نے دئیے۔ ایک بات یہاں یاد رکھی جائے۔ کہ اگر کوئی یہ سمجھے کہ کہیں اس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے تو دل برداشتہ ہونے کے بجائے حوصلہ رکھیں۔ انشاءاللہ اگلا سال بھی ضرور آئے گا اور ہم اپنی کی ہوئی غلطیوں کو آنے والے سال تک سدھار سکتے ہیں۔
دوسری بات کہ ہم محفل میں پہلی بار ایوارڈز کا اجراء کر رہے ہیں۔ یقیناً اس میں کوئی نہ کوئی غلطی ہو سکتی ہے یا شاید کچھ خاص ایوارڈز رہ جائیں۔ اگر اراکین ایوارڈز کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویز دیتے رہیں اور اپنی رائے کا اظہار کرتے رہیں تو آنے والے سال میں ہم زیادہ بہتر طور پر یہ کام انجام دے سکیں گے۔

آپ سب کے پاس ووٹنگ کے لیے زیادہ سے زیادہ ایک سے دو دن ہیں۔ جیسا کہ نبیل بھائی نے کہا ہے کہ وہ فورم میں ایوارڈ سسٹم کو جلد ہی انسٹال کر رہے ہیں۔ اور محب علوی ابو شامل کی مدد سے ایوارڈز کے آئکونز بنوا رہے ہیں (یا ایک مہینے سے بنوانے کا سوچ رہے ہیں) اس کے بعد ہم سب ایوارڈ یافتہ اراکین کے نام کے ساتھ ان کو دئیے گئے ایوارڈز بھی دیکھ سکیں گے۔
 
وارث بری بات اس طرح نہیں کرتے۔

اگر تم نے ہر بار یہ دھمکی پڑھی ہے تو اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ سب نے ہی یہ پیغام پڑھا ہو یقینا کچھ لوگ اب ڈر کر ضرور جلدی جلدی ووٹ‌ دے دیں گے۔

ویل ڈن ماورا یقینا ایک ایوارڈ تو میزبانی کا تمہارا پکا ہے۔
 

ماوراء

محفلین
2007 کے ایوارڈز یافتہ اراکین

1۔حجاب : بہترین کھانے کی ترکیب
2۔فرزانہ : بہترین رکن برائے "آپکی شاعری"
3۔سیفی : بہترین کھیل (خط لکھنے کا کھیل)
4۔نبیل : بہترین سافٹ وئیر میکر
5۔نبیل : پسندیدہ منتظم اعلٰی
6۔شمشاد : پسندیدہ ناظمِ خاص
7۔شمشاد : بہترین رکن برائے گپ شپ
8۔مکی : اردو مقامیانہ ایوارڈ
9۔وارث : بہترین پوسٹ (تاریخ و فلسفہ) (دنیا کا پہلا فلسفی)
10۔وارث : بہترین نیا شاعر
11۔تفسیر : بہترین لکھاری
12۔فرحت کیانی : بہترین رکن برائے شعر وشاعری
13۔قیصرانی : بہترین مددگار رکن
14۔مہوش علی : بہترین رکن برائے سیاست
15۔رضوان : بہترین مزاح نگار
16۔محب علوی : بہترین انٹرویو
17۔محب علوی: سنسان تھریڈ (مزاحیہ شاعری: مرزا غالب روڈ پر)
18۔شمیل قریشی : بہترین تعارف برائے محفل
19۔ فعال لائبریری ارکان (نام بعد میں دیتی ہوں)
 

ماوراء

محفلین
ہاہاہاہا۔ فاتح، مجھے بہت افسوس ہو رہا ہے کہ کیا ڈیڑھ سال میں میں نے کچھ بھی ایسا نہیں کیا کہ میرے حصے ایک ایوارڈ بھی نہیں آیا۔(ایوارڈ نہ ملنے کا ہر گز افسوس نہیں ہے۔lol) لیکن اگر آپ ایوارڈ لسٹ میں دیکھیں تو "فعال لائبریری ارکان" کا ایوارڈ پہلے سے شامل تھا۔
 

تیشہ

محفلین
:confused: ماورہ شگفتہ کی آج کی لکھی ہوئی پوسٹ موڈیُ مجھے نہیں مل رہی :confused::( کچھ دیر پہلے میں نے دیکھی تھی کہیں اب گم ُ ہے ۔ مجھے لا کر دو نا لنک ۔
 

فاتح

لائبریرین
ہاہاہاہا۔ فاتح، مجھے بہت افسوس ہو رہا ہے کہ کیا ڈیڑھ سال میں میں نے کچھ بھی ایسا نہیں کیا کہ میرے حصے ایک ایوارڈ بھی نہیں آیا۔(ایوارڈ نہ ملنے کا ہر گز افسوس نہیں ہے۔lol) لیکن اگر آپ ایوارڈ لسٹ میں دیکھیں تو "فعال لائبریری ارکان" کا ایوارڈ پہلے سے شامل تھا۔

اس قدر مایوسی اچھی نہیں۔
ایوارڈ لست کو چھوڑیں۔۔۔ آپ یہ بتائیں ووٹ کہاں دینا ہے؟:grin::grin:
یا یوں کیجیے کہ ایک نئے ایوارڈ کا اضافہ کر لیں
"ڈیڑھ سال کام کرنے کے باوجود کوئی ایوارڈ حاصل نہ کر سکنے والا رکن"
ہاہاہاہاہاہاہا
 

ماوراء

محفلین
اس قدر مایوسی اچھی نہیں۔
ایوارڈ لست کو چھوڑیں۔۔۔ آپ یہ بتائیں ووٹ کہاں دینا ہے؟:grin::grin:
یا یوں کیجیے کہ ایک نئے ایوارڈ کا اضافہ کر لیں
"ڈیڑھ سال کام کرنے کے باوجود کوئی ایوارڈ حاصل نہ کر سکنے والا رکن"
ہاہاہاہاہاہاہا
lol۔ فاتح اب مذاق تو نہ نہ اڑائیں۔:p اب تو ویسے بھی میں نے ووٹنگ بند کر دی ہے۔
ویسے لائبریری میں انشاءاللہ ضرور ملے گا مجھے ایوارڈ۔ اگر نہ بھی ملا تو زبردستی ہی لوں گی۔:grin:
 

فاتح

لائبریرین
یہی تو پوچھا تھا میں نے کہ وہ لائبریری والے ایوارڈ پر ووٹ کہاں دینا ہے؟
 

ماوراء

محفلین
میرا خیال ہے اس کے لیے ووٹنگ کی ضرورت نہیں۔ اس میں سبھی فعال اراکین کو ایوارڈ ملنا چاہیے۔ میں ابھی سب کے نام ڈھونڈ کر لکھتی ہوں۔
 

ماوراء

محفلین
لائبریری ایوارڈ کے مستحق اراکین۔۔۔۔اگر کوئی اور نام رہ گیا ہے تو ضرور بتائیں۔ اگر ان ایوارڈز کے بھی نام ہو جائیں تو زبردست ہو گا۔ جیسے جاوید بھائی، شمشاد بھائی اور قیصرانی نے لائبریری میں لکھا بہت ہے۔ علی پور کا ایلی میں بھی سب سے زیادہ صفحات انہوں نے ہی لکھے تھے۔ اور مجھے خوش فہمی ہے کہ میں ٹیم ورک کے لیے ایک ٹیم کو اچھی طرح چلا سکتی ہوں۔lol۔ یا شاید چلاتی آئی ہوں۔ جیہ غالبیات میں حصہ لیتی رہی ہے۔ سب کی کارکردگی کے حوالے سے ایوارڈز کے نام ہو سکتے ہیں۔ کل محب علوی آتے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ کیا کہتے ہیں۔ باقی بھی کوئی اگر دلچسپی رکھتا ہے تو ضرور بتائیں۔

جاوید اقبال
شمشاد
قیصرانی
شگفتہ
ماوراء
فرحت کیانی
محب علوی
سارہ خان
جیہ
محمد وارث
فاتح
اعجاز اختر
 

الف عین

لائبریرین
لائبریری میں در اصل دو زمرے ہیں۔ ایک تو ضخیم ضخیم کتابیں جمع کرنا، سکین کرنا اور پھر اراکینِ محفل سے ٹائپ کرانا، تو اس کا اوارڈ بئ شک ماوراء کا ہے۔
لیکن اپنے طور پر خاموشی سے ٹائپ کرنا، کمرشئلی ڈی ٹی پی کرانا، مختلف لوگوں سے ربط کر کے ان کی کتابوں کی ان پیج فائلیں حاصل کرنا، یہ دوسری نوعیت کی خدمت ہے۔ اور یہ زمرہ ماوراء کی نظر میں نہیں رہتا۔ درست کہہ رہا ہوں نا ماوراء۔
اس دوسرے زمرے میں فعال ہیں۔
شگفتہ
جویریہ مسعود
اور یہ بندہ۔ میرے پاس کتابوں کی تعداد سو سے زائد ہو چکی ہے لیکن ابھی کہیں اپ لوڈ نہیں کر سکا، یہاں بھی ادھورے تانے بانے موجود ہیں، وہ بھی سارے نہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
ماوراء۔ لائبریری میں کام کے دو پہلو ہیں۔
ایک ضخیم کتابوں کو جمع کرنا، سکین کرنا اور پھر محفل کے ارکان سے ٹائپ کرانا۔ اور اس زمرے اک ایوارڈ بلا مبالغہ ماوراء کو ملنا ہے۔
لیکن دوسرا ایک زمرہ اور ہے۔ جس کی طرف ماوراء کا دھیان نہیں گیا۔ وہ ہے مختلف کتابوں کی ان پیج فائلیں حاصل کرنا، کمرشئیلی ڈی ٹی پی کرانا، کتابوں کی اشاعت کی اجازت حاصل کرنا، اور
اور
خاموشی سےخود بھی ٹائپ کرنا۔ اس زمرے کے لئے
شگفتہ
جویریہ مسعود
اور
یہ بندہ
افسوس کہ وقت نہیں مل رہا ہے کہ اپنے پاس موجود ساری کتابوں کی پروف ریڈنگ کروں، ان کے ویب پیجیز بناؤں اور اپنی سائٹس پر ہی فراہم کر دوں۔ یہاں تو فائل اٹیچمینٹ نہیں ہو رہا ہے۔ ورنہ میرے پاس کتابوں کی تعداد تقریبآ ڈیڑھ سو موجود ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
یہ کیا چکر ہے۔۔۔ پہلے پوسٹ کیا تو "فوری جواب پوسٹ ہو رہا ہے‘ چلتا رہا لیکن گاڑی آگے نہیں بڑھی۔ واپس جا کر پھر باقاعدہ جواب پوسٹ کرنا چاہا تو محفل نے لاگ آف کر دیا، دوبارہ لاگ ان کیا تو دیکھ رہا ہوں کہ پوسٹ موجود ہے۔ ف ف نے کم بخت پوسٹ کو کاپی بھی نپیں کرنے دیا، یہاں کے ریپلائی باکس سے کاپی کرنے میں محض ایک دو جملے کاپی ہو رہے تھے، اس لئے دوبارہ ٹائپ کرنا پڑا۔
 

ماوراء

محفلین
اعجاز انکل بہت شکریہ کہ آپ نے یہاں رپلے کیا۔
مجھے بالکل اندازہ ہے، کہ کچھ لوگ ٹیم ورک کے علاوہ بھی بہت کام کر رہے ہیں۔ میں نے ان کو اگنور بالکل نہیں کیا۔ میں سوچ رہی تھی کہ لائبریری کے ہر فعال ممبر کو اگر اس کی کارکردگی کے مطابق ایوارڈ دیا جائے تو بہت بہتر رہے گا۔ اصل میں میرے ذہن میں ان ایوارڈز کے نام بھی نہیں آ رہے۔ ٹیم ورک کرنے والوں کو تو شاید یہ ایوارڈ دیا جا سکتا "بہترین لائبریری ٹیم رکن" یا کچھ اور۔۔۔
اگر آپ تنہا کام کرنے والوں کے لیے ایوارڈ کا نام منتخب کر سکیں تو ضرور بتائیے گا۔
 
Top