ماوراء
محفلین
السلام علیکم،
جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہی ہے کہ اکیس جون کو ایوارڈز 2008 کے لیے ووٹنگ کا آغاز کیا گیا تھا۔ اور آپ کو ووٹنگ کے لیے دس دن کا وقت دیا گیا تھا۔ اس بار ایوارڈز کی ووٹنگ کا طریقہ کار پچھلی بار سے بہت بہتر رہا، انشاءاللہ اسی طرح آئندہ بھی بہتری آتی جائے گی۔ ٢٠٠٨ کے ایوارڈز کے لیے مختلف کیٹگریز کے ایوارڈ پبلک ووٹنگ میں شامل تھے، جبکہ شاعر و شاعری سے متعلق ایوارڈ کا فیصلہ پینل کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔ اس کے بارے میں مزید محمد وارث آپ کو بتائیں گے اور میں باقی ایوارڈز کے نتیجے کا اعلان کروں گی۔ جو ارکان ایوارڈز جیتے ہیں، ان سب کو میری طرف سے بہت بہت مبارک ہو۔
اورجنہوں نے ووٹ ڈالے، ان کا بھی بہت شکریہ۔ ووٹ ڈالنے والوں کی تعداد سو رہی لیکن بہت سے ارکان نے تمام ایوارڈز کے لیے ووٹ نہیں دیا۔ آپ ووٹنگ کا نتیجہ یہاں بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اگر مجھ سے نتائج یہاں پوسٹ کرتے ہوئے کوئی غلطی ہوئی ہوتو آگاہ کیجیے۔
ان سب باتوں کے ساتھ میں چاہتی ہوں کہ آپ سب اپنے خیالات و تاثرات کا بھی اظہار کریں۔ اگر کسی کو کوئی شکایت ہے، تو وہ بھی سب کے سامنے رکھے۔ میری طرح اگر آپ میں سے کوئی اپنے آپ کو کسی ایوارڈ کا حقدار نہیں سمجھتا تھا، اور لوگوں نے غلطی سے ووٹ ڈال دئیے ہوں تو اس کے بارے میں بھی بتائیں۔ (میں بھی بعد میں لکھتی ہوں۔)
1. لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ
2. بہترین لکھاری
3. بہترین رکن برائے گپ شپ
4. فعال ترین رکن
5. بہترین فانٹ ساز
6. بہترین سافٹ وئیر میکر
7. بہترین گرافکس ڈئزائنر
8. معاون ترین رکن
9. بہترین نئی فیمیل اینٹری
10. بہترین نیو میل اینٹری
11. محفل کی مسکراہٹ
12. پسندیدہ فی میل رکن
13. پسندیدہ میل رکن
14. بہترین کھیل یا بہترین سلسلہ
15. سیاست کا بہترین رکن
16. بہترین مزاح نگار
17. بہترین معلوماتی رکن
18. ممبر آف دا ائیر
19. بہترین رکن برائے کچن کارنر
20. پسندیدہ موضوع