چلیں میں پہلے اپنے تاثرات لکھتی ہوں۔
پہلا ایوارڈ ملا ہے۔ پسندیدہ فی میل ایوارڈ۔۔۔۔ جب میں نے پہلی بار اس ایوارڈ کے ووٹ دیکھے۔۔ تو میرا منہ ہی کھلا رہ گیا۔ پتہ نہیں جن لوگوں نے ووٹ دیا ہے، کیا سوچ کر دیا ہے۔ مجھے اس ایوارڈ کی ذرا سی بھی توقع نہیں تھی۔ چلیں اس بارے میں میں کچھ کہہ نہیں سکتی کہ غلط فیصلہ ہے یا درست۔۔۔ لیکن دوسرا ایوارڈ۔۔۔۔ کچن کارنر کا۔۔۔ اس میں اپنا نام میں نے صرف اس لیے دیا تھا کہ اس ایوارڈ کے لیے سارہ اور حجاب دو نام مجھے کم لگے تھے۔ تو اپنا بھی شامل کر لیا۔ اس ایوارڈ کی حقدار میں اپنے آپ کو نہیں سمجھتی۔ میں تو خود حجاب سے اس معاملے میں متاثر ہوں، اور بہت سے کھانے اس سے میں نے سیکھے ہیں۔ اس لیے یہ ایوارڈ مجھے قبول کرتے ہوئے ہچکچاہٹ محسوس ہو رہی ہے۔ اس ایوارڈ کی اصل حقدار "حجاب" ہی ہے۔