تیسری سالگرہ ایوارڈز 2008 : نتائج کا اعلان

شمشاد

لائبریرین
شکریہ فرذوق، وہ کیا ہے کہ شیخ رشید بھی اپنے گھر سے ہار گیا تھا۔ اصل میں ان سبکو صدر مشرف لے ڈوبا لیکن وہ خود صدر ہی رہا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
سب سے پہلے میں سب سے معذرت خواہ ہوں کہ میری کوتاہی سے ایک ایوارڈ کا نتیجہ کافی لیٹ ہو گیا۔

اور اب خوشی ہو رہی ہے 'محفل کا بہترین رکن برائے شعر و شاعری 2008' کے نتیجے کا اعلان کرتے ہوئے۔

اس ایوارڈ کا فیصلہ بھی 'محفل کے بہترین نئے شاعر' کے ایوراڈ کی طرح ماہرین کے ایک پینل نے کیا ہے جس میں شامل تھے:

- جناب اعجاز عبید صاحب
- جناب شاکر القادری صاحب
- محترمہ ماوارء صاحبہ
- محترمہ سیدہ شگفتہ صاحبہ
- محمد وارث

یہ ایک انتہائی مشکل فیصلہ تھا لیکن بالآخر، اکثریتی فیصلے سے 'سخنور' اس ایوارڈ کے حقدار قرار پائے ہیں۔

آپ کو بہت مبارک ہو سخنور۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت شکریہ جناب وارث صاحب، جناب اعجاز عبید صاحب، جناب شاکر القادری صاحب، محترمہ ماوارء صاحبہ، محترمہ سیدہ شگفتہ صاحبہ اور بہت شکریہ خرم اور عمار!
 

جیہ

لائبریرین
بہت احسن فیصلہ ہے کہ فرخ بھائی سخن ور ہونے کے ساتھ سخن فہم و سخن شناس بھی ہیں


بہت بہت مبارک ہو
 

جیہ

لائبریرین
بہت بہت شکریہ جویریہ صاحبہ! لیکن صرف سخن شناس نہیں غالب شناس بھی ہیں - :)
بجا ارشاد مگر سخن شناس سے میری مراد غالب شناس ہی تھی کیوں کہ اساتذہ کو چھوڑ کر باقی اردو شاعری کو سمجھنے کے لیے کسی خاص سمجھ کی ضرورت ہے ہی نہیں
;)
 

فرخ منظور

لائبریرین
بجا ارشاد مگر سخن شناس سے میری مراد غالب شناس ہی تھی کیوں کہ اساتذہ کو چھوڑ کر باقی اردو شاعری کو سمجھنے کے لیے کسی خاص سمجھ کی ضرورت ہے ہی نہیں
;)

مجھے ایسے ہی جواب کی توقع تھی - :) لیکن غالب اساتذہ میں بھی الگ ہیں - جسکے لیے غالب سے ایک خاص قسم کی ذہنی ہم آہنگی ضروری ہے - میرے والد صاحب کہتے ہیں کہ سارے شاعر سمجھ میں آجاتے ہیں لیکن غالب نہیں - حالآنکہ ان سے میں نے کافی کچھ سیکھا ہے - لہٰذا میرا خیال ہے کہ غالب کو سمجھنے کے لیے ایک خاص قسم کا ذہن رکھنا بہت ضروری ہے -
ہیں اور بھی دنیا میں سخنور بہت اچھے
کہتے ہیں کہ غالب کا ہے اندازِ بیاں اور

سب میں رہتے ہوئے بھی غالب سب سے الگ کھڑا نظر آتا ہے -
بلھا شوہ، کھڑا ہے کون؟
 

جیہ

لائبریرین
تبھی تو غالب کہتے ہیں۔۔۔۔۔

میں عندلیبِ گلشن نا آفریدہ ہوں۔۔

یعنی میں اس چمن کا بلبل ہوں جو چمن ابھی وجود میں نہیں آیا ہے

اور پتہ نہیں کس نے کہا تھا کہ غالب اپنے زمانے سے سو سال پہلے پیدا ہوئے تھے۔ غالب کے زمانے میں کوئی اس کی شاعری سمجھ ہی نہ سکا اور دور حاضر میں مجھے چھوڑ ;)کر ایک دو ہی غالب کو سمجھتے ہیں جن میں آپ کا نام شامل کرنے میں تو تامل ہے مگر خیر آپ کے دل رکھنے کے لیے آپ کو بھی شمار کر لیتے ہیں:grin:
 

ابوشامل

محفلین
تمام ایوارڈ یافتگان کو بہت بہت مبارک قبول ہو۔ ان میں سے جو افراد کراچی میں رہائش پذیر ہیں وہ پہلی فرصت میں ہماری دعوت کریں
میری طرف سے کاشف مجید کو خصوصی مبارکباد قبول ہو۔
 
Top