تیسری سالگرہ ایوارڈز 2008 : نتائج کا اعلان

فرحت کیانی

لائبریرین
سب سے پہلے میں سب سے معذرت خواہ ہوں کہ میری کوتاہی سے ایک ایوارڈ کا نتیجہ کافی لیٹ ہو گیا۔

اور اب خوشی ہو رہی ہے 'محفل کا بہترین رکن برائے شعر و شاعری 2008' کے نتیجے کا اعلان کرتے ہوئے۔

اکثریتی فیصلے سے 'سخنور' اس ایوارڈ کے حقدار قرار پائے ہیں۔

آپ کو بہت مبارک ہو سخنور۔


congratulations.gif

بہت بہت مبارک ہو سخنور! ووٹنگ ہوتی تو میرا ووٹ بھی آپ ہی کے لیے تھا۔ :)
 
السلام علیکم،
سب سے پہلے تو معذرت کہ کافی دن محفل سے غائب رہا ۔ اسکی وجہ گھر شفٹنگ کی وجہ سے انٹرنیٹ کا نہ ہونا تھا۔ میں تمام اراکین محفل کا شکر گزار ہوں، جنہوں نے مجھے اس ایوارڈ کے قابل سمجھا ۔ یہ میرے لئے ایک ایسا اعزاز ہے جو شائد مجھے اس سے پہلے ملنے والی تمام تعریفی اسناد پر بھاری ہے۔ میں محفل کو اردو کی ترقی اور ترویج کا علمبردار سمجھتا ہوں۔ اسی محفل نے مجھے اردو ڈیویلپمنٹ کے لئے کام کرنے کے لئے متاثر کیا اور مجھے یونیکوڈ ڈیویلپمنٹ اور اردو لوکلائزیشن میں رہنمائی کی۔ یہاں پر میں شاکرالقادری صاحب کو کیسے بھول سکتا ہوں، جن کی اور القلم کی سنگت میں میں اپنا پہلا مقامیانہ پراجیکٹ پورا کر سکا۔ میں نبیل بھائی، فہد بھائی (ابو شامل)، ماوراء بہن، سیدہ شگفتہ بہن و دیگر احباب کا بھی شکر گزار ہوں جو پچھلے کچھ دنوں میں میرے ساتھ ڈیزائننگ کے عمل میں مددگار رہے اور اپنے مفید مشوروں سے نوازا۔

آخر میں ایک بار پھر تمام اراکین محفل کا بہت بہت شکریہ۔
 
تمام ایوارڈ یافتگان کو بہت بہت مبارک قبول ہو۔ ان میں سے جو افراد کراچی میں رہائش پذیر ہیں وہ پہلی فرصت میں ہماری دعوت کریں
میری طرف سے کاشف مجید کو خصوصی مبارکباد قبول ہو۔

بہت بہت شکریہ ابو شامل بھائی۔ پر میں تو کراچی میں نہیں ہوں :grin:
 
Top