ایوارڈز 2008 : ووٹنگ کا آغاز

ماوراء

محفلین

السلام علیکم اہلِ محفل

جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ محفل کی سالگرہ پر ہم ایوارڈز ٢٠٠٨ کا اجراء کر رہے ہیں۔ اس کے لیے جون کے شروع سے ہی ایوارڈ لسٹ ترتیب دے دی گئی تھی۔ اور آپ سب کو ایوارڈز کی نامزدگی کے لیے وقت دیا گیا تھا۔ اس کام میں جس جس نے مدد کی، ان سب کا بہت بہت شکریہ۔ خاص طور پر میں سعود (ابنِ سعید) کی تہہِ دل سے شکر گزار ہوں، جنہوں نے اس کام میں میری بھرپور مدد کی۔ شاید اگر یہ مدد نہ کرتے تو میرے لیے اکیلے یہ کام مشکل ہو جاتا۔ مددگار رکن کا ایوارڈ تو میری طرف سے ان کو ہی جاتا ہے۔ :)

ایوارڈز کی ووٹنگ کے لیے ایک سروے تیار کیا گیا ہے۔ آپ سب کو ووٹ کرنے کے لیے دس دن کا وقت دیا جا رہا ہے۔ تیس جون کو ووٹنگ ٹائم ختم ہو جائے گا۔ انشاءاللہ یکم جولائی کو میں نتیجے کا اعلان کر دوں گی۔ یاد رہے، کہ شاعری اور لائبریری سے متعلق ایوارڈز کو ووٹنگ سسٹم میں شامل نہیں کیا گیا۔ ان ایوارڈز کا اعلان مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

چلیں، اب سب ہر ایوارڈ کے لیے اپنا قیمتی ووٹ ڈال دیں۔ :)


ووٹ ڈالنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
 

تیشہ

محفلین
میں اپنے قیمتی ووٹ ڈال آئی ہوں ، ۔۔ پر ڈال کر پلٹ کر دیکھ ہی نا سکی :confused: تم ذرا دیکھنا کہ میرے واقعی میں ڈن ہوچکے ہیں کہ نہیں :confused: ایسا نا ہو میں ووٹ ڈالکر خوشی خوشی یہ سوچکر آرام سے بیٹھی رہوں کہ ڈال آئی اور پتا چلے نہیں ہوئے اس لئے تسلی کے لئے چیک کرکے بتانا میرے ہوگئے ہیں ناں ؟
 

تیشہ

محفلین
شکر ہے ۔۔ ۔ پر یہ کیا :confused: اپنے ڈالے ہوئے ہم خود ہی نہیں دیکھ سکتے :( نظر تو آنے چاہئیے ناں سب کے بھی ، اوروں کے بھی پتا تو چلنا چاہئیے ناں :grin:
 

ماوراء

محفلین
باجو، یہاں کسی کا نام نہیں دکھائی دے گا کہ کس نے کس کو ووٹ دیا۔ لیکن رزلٹ آپ دیکھ سکتی ہیں۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
لیکن میں جب یہ صفحہ کھولنے کی کوشش کرتا ہوں‌تو یہ error آجاتا ہے -

سخنور, you do not have permission to access this page. This could be due to one of several reasons:

Your user account may not have sufficient privileges to access this page. Are you trying to edit someone else's post, access administrative features or some other privileged system?
If you are trying to post, the administrator may have disabled your account, or it may be awaiting activation.
 

زیک

مسافر
لائبریری ٹیم ممبرز کو سروے کے صفحے پر جانے پر ایرر آ رہا تھا جسے میں نے درست کر دیا ہے۔ سخنور آپ اب کوشش کریں۔
 

ساجداقبال

محفلین
میں‌ نے اپنے قیمتی ووٹ‌ ڈال دیے ہیں۔ جن کو ڈالا ہے پہلی فرصت میں‌ میرا ”حصہ“ پہنچا دیں۔ ;)
 

مغزل

محفلین
میں نے ووٹ کاسٹ کردیئے ہیں۔
مگر انمٹ سیاہی تو کسی نے لگائی ہی نہیں۔۔۔
 

محمداحمد

لائبریرین
اچھی بات ہے میں ووٹ دینے گیا تھا لیکن کچھ زمرہ جات کے بارے میں جہاں میرا جانا بے حد کم رہا ہے وہاں کی ووٹنگ ذرا سی مشکل ہو گئی سو ایک over view لینے کے بعد پھر ووٹ ڈالوں گا۔

اس سلسلے میں دو باتیں ہیں جو کہنا چاہوں گا ایک تو یہ اعجاز اختر کے نام کے ساتھ الف عین لکھا ہوا ہے یہ کیا مسعلہ ہے۔ یہ شاید اعجاز عبید صاحب ہیں۔ اور دوسری بات یہ کہ اگر ممبرز کے نام پر ان کی پروفائلز کے لنک دے دیئے جائیں تو کچھ اور فیصلہ میں آسانی ہو جائے گی۔
 

سجادعلی

محفلین
ویسے ووٹنگ کی ترجیحات بھی خوب ہوں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایسا نہ ہو منتخب ہونے والے سیاست دانوں کی طرح آنکھیں پھیر لیں
 

ماوراء

محفلین
اس سلسلے میں دو باتیں ہیں جو کہنا چاہوں گا ایک تو یہ اعجاز اختر کے نام کے ساتھ الف عین لکھا ہوا ہے یہ کیا مسعلہ ہے۔ یہ شاید اعجاز عبید صاحب ہیں۔ اور دوسری بات یہ کہ اگر ممبرز کے نام پر ان کی پروفائلز کے لنک دے دیئے جائیں تو کچھ اور فیصلہ میں آسانی ہو جائے گی۔
احمد، دراصل اعجاز انکل کا پہلے محفل پر نام اعجاز اختر ہی تھا، لیکن بعد میں انہوں نے بدل کر الف عین رکھ لیا۔ اس وجہ سے یہ دونوں نام میں نے وہاں رکھے ہیں۔ اور اعجاز عبید بھی یہی ہیں۔

لنک دینا ممکن نہیں تھا۔ اس لیے نہیں دیا۔ اگر آپ کو مدد چاہیے ہو تو مجھے بتائیں، میں آپ کو یہاں کچھ روابط فراہم کر دوں گی۔:)
 
Top