دوسری سالگرہ ایوارڈ۔۔۔بہترین رکن برائے “آپ کی شاعری“

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ماوراء

محفلین
آپ کے خیال میں محفل میں سب سے اچھا شاعر کون ہے۔ یا آپ کس کی شاعری سے متاثر ہیں؟ میں نے “آپ کی شاعری“ زمرے میں جن جن کی شاعری پوسٹ ہے سب کے نام لکھے ہیں۔ پھر بھی اگر کوئی نام رہ گیا ہو تو آپ وہ نام اس لسٹ میں شام کر سکتے ہیں۔




اعجاز اختر
شاکرالقادری
تفسیر
فرزانہ
 

ظفری

لائبریرین
یہ دھاگہ بنیادی طور پر تخلیق ہی غلط کیا گیا ہے کہ اس میں استادوں کو ہم جیسے نالائقوں کے ساتھ کھڑا کر دیا گیا ہے ۔
ہونا یہ چاہیئے تھا کہ بہترین شاعری ‌ایوارڈ اور بہترین نیا شاعر ۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ ۔

اعجاز اختر صاحب ، شاکر قادری صاحب ، تفسیر صاحب ، فرزانہ صاحبہ یہ سب استاد شاعر ہیں ۔ باقی کو میں نے نہیں پڑھا کہ میں ان کے بارے میں کوئی رائے دے سکوں ۔ اپنے بارے میں جانتا تھا سو کہہ دیا -
 

شمشاد

لائبریرین
کھولتے جائیں کھولتے جائیں جتنے بھی ایوارڈ کے لیے دھاگے کھولنے ہیں۔

ماوراء پہلے ہی سر پکڑ کر بیٹھی ہوئی ہے۔
 

امن ایمان

محفلین
ہائیںںںں۔۔۔میں تو کب کی اپنی شاعری سے دستبردار ہوچکی ہوں۔۔۔۔شاکر القادری صاحب نے ڈانٹا جو اتنا تھا۔۔۔۔(سمائل ۔۔اس لیے میں نے اپنے دھاگے میری شاعری کا عنوان بدل کر امن کی باتیں کردیا تھا۔ ویسے ایک راز کی بات بتاؤں۔۔۔کافی سارے فورمز پر میرا لکھا نا صرف بہت پسند کیا گیا ہے بلکہ مجھے فیورٹ ،creative اینڈ original شاعرہ کا ٹائٹل بھی دیا گیا ہے۔ (سمائل

ظفری کی بات ٹھیک ہے لیکن ابھی مجھے ایک خیال آیا کہ بجائے سارے کلام کے اگر شعرا اپنی کوئی خاص غزل یا نظم ( صرف ایک ۔۔اس دھاگے میں پوسٹ کردیں تو اس کے حساب سے ووٹ دینا آسان ہوجائے گا۔۔۔۔۔۔اور نئے پرانے کا فرق بھی نہیں رہے گا۔

ابھی میرا ووٹ۔۔۔

فرزانہ نیناں آپو
 

تیشہ

محفلین
میرا ووٹ سہیلی کا ہوا ۔
Dancing_Doll.gif
 

ماوراء

محفلین
واقعی، یہ تو نئے شعراء کا الگ سے ایوارڈ ہونا چاہیے تھے۔ چلو، اس کے لیے نیا تھریڈ کھول لیتے ہیں۔



فرزانہ : 7 ووٹ
اعجاز اختر : 3 ووٹ
شاکر القادری : 1 ووٹ
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top