چوتھی سالگرہ ایوارڈ لسٹ : 2009

ماوراء

محفلین
السلام علیکم ،

2009 ایوارڈز کی لسٹ پوسٹ کر رہی ہوں۔ لیکن یہ لسٹ حتمیٰ نہیں ہے۔ اگر آپ لوگ اس ایوارڈ لسٹ کو چھوٹا یا بڑا کرنا چاہتے ہیں تو جلدی سے اپنی رائے دے دیں، کیونکہ وقت بہت کم رہ گیا ہے۔ اور میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ محفل سب کی ہے۔۔اگر سالگرہ کا جشن منانا ہے تو سب کو مل جل کر کام کرنا ہو گا۔۔لیکن مجھے سب سوئے ہوئے لگ رہے ہیں۔ ہاں، جب شادی کا دفتر یا رشتے ہونے کی بات آتی ہے تو سب کی آنکھیں کھل جاتی ہیں۔ یا پھر ادھر کی بات ادھر اور ادھر کی بات ادھر پہنچانی ہوتی ہے تو اس کے لیے وقت ہی وقت ہوتا ہے۔برائے مہربانی کچھ دن تک شادیوں کو بھول کر اور باقی ایکٹیویٹیز کو بھول کر اس طرف توجہ دیں۔ :evil::evil:

اسپیشل ایوارڈز

1- لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ
2 - ممبر آف دا ائیر
3 - پسندیدہ فی میل رکن
4 - پسندیدہ میل رکن

محفل ادب ایوارڈز
5 - بہترین لکھاری
6 - بہترین شاعر
7 - بہترین رکن برائے پسندیدہ کلام
8 - بہترین مزاح نگار
9 - بہترین رکن برائے اصلاحِ سخن

ارود کمپیوٹنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایوارڈز
10- بہترین فانٹ ساز
11 - بہترین سافٹ وئیر میکر
12 - بہترین گرافکس ڈئزائنر
13 - معاون رکن برائے فانٹ سازی و ٹائپوگرافی
14 - بہترین رکن برائے انفارمیشن و ٹیکنالوجی نیوز

محفل فیملی ایوارڈز
15 - فعال ترین رکن
16 - معاون ترین رکن
17 - بہترین معلوماتی رکن
18 - بہترین نئی فیمیل اینٹری
19 - بہترین نیومیل اینٹری
20 - محفل کی مسکراہٹ
21 - بہترین رکن برائے گپ شپ
22 - بہترین کھیل یا بہترین سلسلہ
23 - بہترین رکن برائے کچن کارنر
24 - بہترین رکن برائے فیشن و ملبوسات
25 - سیاست کا بہترین رکن
26 - بہترین رکن برائے اسلامی تعلیمات
27 - بہترین تصاویر پوسٹ کرنے والا رکن

مقابلہ جات ایوارڈز
28 - مقابلہ فوٹو گرافی:بہترین فوٹو گرافر
29 - تحریری مقابلہ: بہترین مضمون

لائبریری ایوارڈز(شگفتہ یا فرحت)
؟
؟
؟
 

ملائکہ

محفلین
ماوراء آپی خبروں سے حوالے سے بھی ایک ایوارڈ ہونا چایئے جو ممبر محفل میں ملک کے اور ملک سے باہر کی خبریں دیتے ہوں :idontknow: :idontknow: :idontknow:
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترمہ ماوراء بہنا
سدا خوش رہیں آمین
آپ نے بہترین مکمل لسٹ بنا دی ہے ۔
کوئی شعبہ بھی نہیں بچا ۔
اب تو انتظار ہے کہ کب شروع ہو گا
یہ جشن سالگرہ محفل اردو ۔
انشااللہ
بہت پررونق رہے گا ۔
نایاب
 

arifkarim

معطل
ماوراء آپی کی خواہش پر کچھ مزید ایوارڈز شامل کروانا چاہتا ہوں:
1۔ فانٹ سازی و ٹائپوگرافی میں معاون رکن
2۔ انفارمیشن و ٹیکنالوجی کی خبریں پوسٹ کرنے والا بہترین رکن
3۔ بہترین تصاویر پوسٹ کرنے والا رکن
۔۔۔۔ یہ صرف ذاتی رائے ہے، انکے ٹائٹلز بدلنے کی گنجائش موجود ہے!
 

ایم اے راجا

محفلین
بہت خوب، سب کیٹیگریز شامل ہیں، لیکن ایک اور ایوارڈ برائے " بہترین رکن برائے اصلاحِ سخن " بھی ہو تو کیا ہی بات ہوگی، کیونکہ یہاں ہمیں بھی امید ہو جائے گی:)، اور میرا خیال ہیکہ یہ ادب کے زمرے میں ایک ضروری اور اچھااضافہ بھی ہو گا۔ شکریہ۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
مجھے ان ممبران سے شکائت ہے کہ جو سارا سال تو محفل سے غائب رہتے ہیں لیکن محفل کی سالگرہ یا ایسے ہی مواقع پر فوراً اپنا حق جتانے آ جاتے ہیں اور دوسرے ممبران کو نصیحت و فضیحت شروع کر دیتے ہیں۔
 

فخرنوید

محفلین
ہماری کیٹیگری کا کوئی انعام یا ایوارڈ نہین ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہمیں کونسا ملنا ہے جو ہم یہاں مغز ماری کرتے پھریں۔

اللہ حافظ پھر ملیں گی کسی نئی پوسٹ میں
 

شمشاد

لائبریرین
ہماری کیٹیگری کا کوئی انعام یا ایوارڈ نہین ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہمیں کونسا ملنا ہے جو ہم یہاں مغز ماری کرتے پھریں۔

اللہ حافظ پھر ملیں گی کسی نئی پوسٹ میں

اتنے ناامید کیوں ہیں؟ اپنی کیٹیگری کو اس قدر فعال بنائیں کہ آپ کو بھی ایوارڈ مل سکے۔
 

تعبیر

محفلین
وعلیکم السلام

شاباش ماوراء ویسے تو تمام کیٹگریز میں سے رکن چننا ہے لیکن لطائف والے سیکشن کا ذکر نہیں ہے یہاں

اس کے علاوہ گپ شپ والا ایوارڈ ہمیشہ شمشاد بھائی لے جاتے ہیں اور خواتین بے چاریاں رہ جاتی ہیں تو کیوں نا اس ایوارڈ کانام مس گپ شپ رکھا جائے اور مسٹر گپ شپ یا پھر محفل کی رانی/محفل کا راجہ

اس کے علاوہ کچھ فنی ایوارڈز بھی ہوں

یہ فارم اردو کا ہے تو کیوں نا ایک ایوارڈ اس حوالے سے بھی ہو یعنی بہترین اردو بولنے/لکھنے والا

میرے جیسوں کے لیے بری اردو لکھنے والا ایوارڈ بھی ہونا چاہیے :grin:
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بہت خوب، سب کیٹیگریز شامل ہیں، لیکن ایک اور ایوارڈ برائے " بہترین رکن برائے اصلاحِ سخن " بھی ہو تو کیا ہی بات ہوگی، کیونکہ یہاں ہمیں بھی امید ہو جائے گی:)، اور میرا خیال ہیکہ یہ ادب کے زمرے میں ایک ضروری اور اچھااضافہ بھی ہو گا۔ شکریہ۔



اس بارے میں کچھ سوچیں
راجا بھائی آپ نے درست فرمایا
 
Top