فہد اشرف
محفلین
Apple suffers embarrassing demo Face ID fail at iPhone X launch
بشکریہ عارف کریم، اردو شہدا گروپ
بشکریہ عارف کریم، اردو شہدا گروپ
انسانیت کیسے گفٹ کی جا سکتی ہے۔کہاں گئی انسانیت کوئی تو گفٹ کرو
گفٹ باکس میں ڈال کرانسانیت کیسے گفٹ کی جا سکتی ہے۔
دو باتیں ایک ساتھ لکھ دی گئی ہیں۔ گفٹ موبائل کا مانگا ہے آدھی بات نا پڑھا کریںانسانیت کیسے گفٹ کی جا سکتی ہے۔
آپ باکس ہی گفٹ کر دیںگفٹ باکس میں ڈال کر
اوکے. انسانیت کس سے مانگیں گے؟آپ باکس ہی گفٹ کر دیں
ہمارا ایک سوال ہے پہلے آُپ یہ بتائیں آپ مذکر ہیں یا مونثاوکے. انسانیت کس سے مانگیں گے؟
irrelevantہمارا ایک سوال ہے پہلے آُپ یہ بتائیں آپ مذکر ہیں یا مونث
ہمارا انگلیش وچ ہاتھ تنگ ہے مہربانی فرما کر اردو ترجمہ پیش کریںirrelevant
آئی فون ایکس کی قیمت واقعی توقعات سے کچھ زیادہ ہے۔سیمسنگ نوٹ 8 اور آئی فون ایکس کی قیمت دیکھ کر ہی دل اچاٹ ہو گیا ہے
میرا تو خیال تھا کہ گذشتہ برس سامسنگ کے شہرہ آفاق فون کی شاندار بیٹری کے بعد سامسنگ پر کوئی بھی تبصرہ بلاتبصرہ ہوگا۔۔ خیر۔۔اگر آپ کو جھوٹے سیب کی تصویر میں جنون کی حد تک دلچسپی نہیں تو تقریباً انھی فیچرز کے ساتھ سامسنگ گلیکسی ایس 6 آیا تھا جو او ایل ایکس پر آج کل 20 سے 25 ہزار روپیوں میں مل جاتا ہے، وہ لے لیں۔
میں تو سامسنگ کے نوٹ 8 کا بھی مخالف ہوں کہ سوائے ڈوئل کیمرا اور سکرین بڑی کرنے کے ایس 8 سے کچھ بھی مختلف نہیں اور اس کی لانچ صرف پیسے اٹیرنے کا طریقہ ہے۔میرا تو خیال تھا کہ گذشتہ برس سامسنگ کے شہرہ آفاق فون کی شاندار بیٹری کے بعد سامسنگ پر کوئی بھی تبصرہ بلاتبصرہ ہوگا۔۔ خیر۔۔
دراصل یہ جدید فون ضرورت سے بڑھ کر لگژری کھلونے بن چکے ہیں۔ اس لیے بزنس ماڈل بھی مختلف ہے۔میں تو سامسنگ کے نوٹ 8 کا بھی مخالف ہوں کہ سوائے ڈوئل کیمرا اور سکرین بڑی کرنے کے ایس 8 سے کچھ بھی مختلف نہیں اور اس کی لانچ صرف پیسے اٹیرنے کا طریقہ ہے۔
میری رائے آپ سے مختلف ہے۔دراصل یہ جدید فون ضرورت سے بڑھ کر لگژری کھلونے بن چکے ہیں۔ اس لیے بزنس ماڈل بھی مختلف ہے۔
گوگل میپ، بیکنگ یا نیٹ ورکنگ۔۔ میری اکثر و بیشتر ضرورت چند ایپس تک محدود ہے۔ باقی سہولیات مجھے ہمیشہ لگژری ہی محسوس ہوئی ہیں۔ تاہم عین ممکن ہے کہ جو مجھے لگژری محسوس ہو وہ کسی دوسرے صارف کی ضرورت ہو۔میری رائے آپ سے مختلف ہے۔
موجود دور کے سمارٹ فونز کو "فون" تو محض رواداری میں ہی کہا جاتا ہے۔
میرے کام کی نوعیت کے اعتبار سے میں فون کو ایک جیبی کمپیوٹر کے طور پر لیتا ہوں جس پر میں ورڈ پراسیسنگ، پریزنٹیشنز اور دیگر دفتری کام کر سکوں، پراجیکٹر سے منسلک کر کے پریزینٹیشنز دے سکوں، گاڑی چلاتے ہوئے نقشے اور نیویگیشن کے علاوہ ایک مکمل "مددگار" سامنے موجود ہو، فارغ اوقات میں جسے ورچوئل ریئلٹی چشمے پر چڑھا کے 3 ڈی موویز کے مزے لے سکوں اور ضرورت اور خواہش کے اعتبار سے جس میں آپریٹنگ سسٹمز (ROMs) انسٹال کر سکوں۔
آپ نے ایس 3 چند ماہ استعمال کر کے دیوار میں مارنے کی بات کی تو میں آپ سے اپنا تجربہ شیئر کرتا ہوں کہ میں نے نوٹ 2 تب لیا تھا جب ریلیز ہوا اور اس کے بعد کئی سال تک اسی سے میری وہ تمام ضروریات پوری ہوتی رہیں جن کا میں نے اوپر تذکرہ کیا سوائے ورچوئل ریئلٹی کے اور ابھی کچھ ماہ قبل تک نوٹ 2 ہی رہا جب تک بیگم نے بالاصرار یہ کہہ کر نوٹ 5 نہیں دلوا دیا کہ "میرے پاس ایس 7 ایج ہے اور آپ نوٹ 2 استعمال کرتے ہیں تو مجھے شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔" اس نوٹ 2 پر میں نے نجانے کتنے ہی آپریٹنگ سسٹم بدل بدل کے استعمال کیے اور بہت ہی شاندار تجربہ رہا۔
وہ "فون" ہو یا لیپ ٹاپ یا سرور مشین، میں تو سب کو ایک ہارڈویئر کے ٹکڑے کے طور پر دیکھتا ہوں جسے میں نے پیسے دے کر خریدا ہے تو میرے پاس مکمل اختیار ہو کہ میں ان میں سافٹویئر اپنی مرضی کا برت سکوں اور اپنی مرضی سے اس میں جو تبدیلیاں چاہوں کر سکوں۔
میں نہ تو سامسنگ کا فین بوائے ہوں نہ ایپل کا۔۔۔ مجھے تو جو پراڈکٹ بہتر "فیچرز" اور زیادہ پراسیسنگ پاور (ظاہری خوبصورتی بھی یقیناً ایک بڑا فیکٹر ہے) کے ساتھ کم قیمت میں دے گا میں اسی کا فین ہوں۔ ماڈیولر فون اور ابنٹو فون سے ملتا جلتا کچھ مارکیٹ میں آئے گا تو میں ان کا فین بن جاؤں گا۔
میں آنے والے چند سالوں میں سمارٹ "فونز" کو لیپ ٹاپس کے مکمل نعم البدل کے طور پر دیکھ رہا ہوں۔
سامسنگ ٹچ وز سے ہٹ کر بہت سی ایسی رومز ROMs مل جاتی ہیں۔ اوپن سورس کا یہی فائدہ ہوتا ہے ہے کہ کمیونٹیز ان پر کام کرتی ہیں اور بہت سارے آلٹرنیٹوز لاتی رہتی ہیں، جب گوگل نے اینڈرائڈ کا کوڈ ریلیز کیا تھا تب سے CyanogenMod بہترین روم کے طور پر سامنے آئی جو حال ہی میں بند ہوئی ہے اور اب LineageOS اس کی جگہ لے رہی ہے۔ ایسی بے شمار رومز مل جاتی ہیں۔اگر تو آپ کے پاس اینڈروئیڈ کو سامسنگ کی اینڈروئیڈ سکن سے الگ کرنا کا طریقہ ہے تو یقینا آپ کا گلیکسی کا تجربہ بہتر ہوگا۔