احمدبسراء
معطل
ایپل کمپنی کے ڈیجیٹل آلات ،خصوصاً آئی فون ، آئی پیڈ اور میک کمپیوٹروں کو ایک نیا خطرنا ک وائرس حملے کا نشانہ بنا رہاہے ۔انٹرنیٹ سکیورٹی کے تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ایپل کے ڈیجیٹل آلات پر وائرس کا سب سے بڑا حملہ ہے۔ اس وائرس کا نا م wirelurkerبتایا گیا ہے اور یہ میک کمپیوٹرو ں کے علاوہ ان ایپل فونز اور ٹیبلٹ کمپیوٹروں کو بھی نشانہ بناتاہے جو IOSآپریٹنگ سسٹم کو استعمال کرتے ہیں جب انہیں یو ایس بی کیبل کے ذریعے کونیکٹ کیاگیاہو ۔یہ وائرس آپریٹنگ سسٹم کو نشانہ بنانے کے بعد فائلز اور ضروری معلومات کرپٹ کرنے کے علاوہ چوری بھی کر سکتاہے ۔میک کمپیوٹروںسے یو ایس بی کیبل کے ذیعے جوڑے گئے ipod،ipad،اور آئی فون اس وائرس سے بڑے پیمانے پر متاثر ہو رہے ہیں ۔تاحال اس کا زیادہ تر اثر چین میں دیکھا گیا ہے لیکن تیزی سے دیگر ممالک میں بھی پھیلنے کا بھی خطرہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایپل نے اس وائرس سے متاثرہ 400ایپس کو بلاک کردیا ہے اور صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف کمپنی کی طرف سے دستیاب کی گئی ایپس کو ڈاؤن لوڈ کریں ۔