ایپل کو تاریخ کے سب سے خطر ناک وائرس کا سامنا ،

قیصرانی

لائبریرین
یہ اتنی آسان انگریزی اب کون پڑھے گا :(
شکریہ :):):)
سائنوجن ماڈ ایک آزاد مصدر اشتغالی نظام ہے جو آزاد مصدر مصنع لطیف کی ایک قسم ہے۔ واضح رہے کہ سائنوجن ماڈ بذاتِ خود ایک اور آزاد مصدر اشتغالی نظام اینڈرائیڈ پر مبنی ہے۔۔۔
ہن ارام اے؟ :LOL:
 
سائنوجن ماڈ ایک آزاد مصدر اشتغالی نظام ہے جو آزاد مصدر مصنع لطیف کی ایک قسم ہے۔ واضح رہے کہ سائنوجن ماڈ بذاتِ خود ایک اور آزاد مصدر اشتغالی نظام اینڈرائیڈ پر مبنی ہے۔۔۔
ہن ارام اے؟ :LOL:
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا۔۔۔۔۔
صرف ہن نئی۔۔۔اگلیاں آنڑ آلیاں پنج ست دا وی کم ہو گیا اے۔۔۔ :ROFLMAO:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
سائنوجن ماڈ ایک آزاد مصدر اشتغالی نظام ہے جو آزاد مصدر مصنع لطیف کی ایک قسم ہے۔ واضح رہے کہ سائنوجن ماڈ بذاتِ خود ایک اور آزاد مصدر اشتغالی نظام اینڈرائیڈ پر مبنی ہے۔۔۔
ہن ارام اے؟ :LOL:
اس مصنع لطیف کے کون کون سے اخراجے صارف کی دسترس میں ہیں۔۔۔ :p
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ایپل کمپنی کے ڈیجیٹل آلات ،خصوصاً آئی فون ، آئی پیڈ اور میک کمپیوٹروں کو ایک نیا خطرنا ک وائرس حملے کا نشانہ بنا رہاہے ۔انٹرنیٹ سکیورٹی کے تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ایپل کے ڈیجیٹل آلات پر وائرس کا سب سے بڑا حملہ ہے۔ اس وائرس کا نا م wirelurkerبتایا گیا ہے اور یہ میک کمپیوٹرو ں کے علاوہ ان ایپل فونز اور ٹیبلٹ کمپیوٹروں کو بھی نشانہ بناتاہے جو IOSآپریٹنگ سسٹم کو استعمال کرتے ہیں جب انہیں یو ایس بی کیبل کے ذریعے کونیکٹ کیاگیاہو ۔یہ وائرس آپریٹنگ سسٹم کو نشانہ بنانے کے بعد فائلز اور ضروری معلومات کرپٹ کرنے کے علاوہ چوری بھی کر سکتاہے ۔میک کمپیوٹروںسے یو ایس بی کیبل کے ذیعے جوڑے گئے ipod،ipad،اور آئی فون اس وائرس سے بڑے پیمانے پر متاثر ہو رہے ہیں ۔تاحال اس کا زیادہ تر اثر چین میں دیکھا گیا ہے لیکن تیزی سے دیگر ممالک میں بھی پھیلنے کا بھی خطرہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایپل نے اس وائرس سے متاثرہ 400ایپس کو بلاک کردیا ہے اور صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف کمپنی کی طرف سے دستیاب کی گئی ایپس کو ڈاؤن لوڈ کریں ۔

پائریسی کو روکنے کے لیے بھی ایسے حربے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ تاکہ صارفین پیسے لگائیں اور دل بےرحم نہ کریں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اخراجے جو کہ مذکورہ ہذا آزاد مصدر اشتغالی نظام سے متعلق ہیں۔ البتہ ان حصیلوں کے اشتقاقی و عملی ضوابط عمومی لوگوں کے لیے یقینا خرابی کا باعث ہیں۔۔۔ :p
اس قدر مرقّع و مسّجع اردو کے بعد سارے احباب اب موبائل فون کو ڈمپ کرنے کے چکر میں پڑ گئے ہوں گے :p
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اس قدر مرقّع و مسّجع اردو کے بعد سارے احباب اب موبائل فون کو ڈمپ کرنے کے چکر میں پڑ گئے ہوں گے :p
جی بالکل اس مصنع لطیف کی آڑ میں محفلین کی اردو کا ابتدائی اختبار بھی شامل ہوتا جا رہا ہے۔۔۔ جس کی وجہ سے ان کی زبان میں گرہ پڑنے سے الفاظ عدم استحکام کا شکار ہو سکتے ہیں۔ گشتی فون کی مصنع لطیف و کثیف تو ایک طرف اس سے دل و دماغ میں موجود معطیات کو نقصان کا شدید خطرہ ہو سکتا ہے۔۔۔ :rollingonthefloor:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بھائی آپ اس کے لئے کسی گوگل یا ایسے کسی اور مترجم کا سہارا لے لیا کریں۔
سر جی میں تو سمجھا سمجھا کر تھک گیا ہوں۔ مگر مجال ہے جو ان کے اوپر کوئی چیونٹی رینگے۔ آپ کسی اچھے مترجم کا ربط بھی مہیا کریں۔ :)
 
سر جی میں تو سمجھا سمجھا کر تھک گیا ہوں۔ مگر مجال ہے جو ان کے اوپر کوئی چیونٹی رینگے۔ آپ کسی اچھے مترجم کا ربط بھی مہیا کریں۔ :)
بھائی آپ اس لنک پر جا کر دیکھ لیں ویسے بنگ سب سے اچھا نتیجہ دیتا اردو زبان میں ترجمہ کرنے کے لئے۔
 
Top