ایپل کی تخلیقات اور امریکی پیٹنٹ قوانین!!!!

قیصرانی

لائبریرین
ایپل کے آئی فون، آئی پیڈ اور میک کا مجھے جو فائدہ لگتا ہے وہ یہ ہے کہ مہنگے، سست اور بھاری ہوتے ہیں

آئی فون 5 دیکھ لیں۔ ایک گیگا ہرٹز کا پروسیسر ہے ڈوئل کور میں، میرے سام سنگ کے گلیکسی ایس 3 کا پروسیسر اس سے کہیں بہتر ہے۔ یہ فون کئی ماہ قبل ریلیز ہوا ہے :)

باقی پسند اپنی اپنی والی بات ہے
 
اور کوئی ہم سے وہی پستول چھین لے گیا تو؟؟؟؟؟؟؟؟ :clown:
ایک دفعہ ایک صاحب کار میں کہیں جارہے تھے۔
ایک سگنل پر ڈاکووں نے انہیں لوٹ لیا۔ انہوں نے اپنے ایک دوست کو یہ بتایا تو دوست نے کہا، "تمہارے پاس پستول تو تھی۔"
کہنے لگے، "ہاں پر میں نے وہ چھپالی تھی اس لیے بچ گئی۔"
اگر ایسا ہوا تو قصہ کچھ یوں ہوگا۔۔۔
ایک دفعہ امین بھائی بائیک پر کہیں جارہے تھے۔
ایک سگنل پر ڈاکووں نے انہیں لوٹ لیا۔ انہوں نے انیس کو یہ بتایا تو انیس نے کہا، "آپ کے پاس پستول تو تھی۔"
کہنے لگے، "ہاں وہ وہی چھین کر لے گئے باقی چیزیں بچ گئیں۔"
Kdg0o.png
 

mfdarvesh

محفلین
امریکی قانون ہمیشہ جانب داری کا مظاہرہ کرتا ہے، بہت کم فیصلے امریکیوں کے خلاف ہوتے ہیں
سام سنگ والے فیصلے میں بھی یہی نظر آرہا ہے، مگر یہ انیڈرائڈ کے لیے اچھا نہیں ہے، سام سنگ کا گلیکسی 3 اب بھی اپیل آئی فون سے بہت آگے ہیں
بلکہ
اب تو نوکیا لومیا 920 وار ایچ ٹی سی 8 ایکس بھی اس مقابلے میں شامل ہیں
 

arifkarim

معطل
کاپی رائٹ بذات خود ایک فراڈ ہے۔ اسکا اجراء مغرب میں جدید سرمایہ دارانہ نظام کیساتھ ہوا تھا، جسکا اصل مقصد محض نئے غریب مالکین کو معاشی نقصان سے بچانا تھا، جبکہ آجکل کاپی رائٹ کا سارا غیر ضروری استعمال دنیا کی امیر ترین کارپوریشنز کر رہی ہیں۔ اگر فری مارکیٹ سسٹم کو چلانا ہے تو کاپی رائٹ کا ڈرامہ امیر کمپنیوں کیلئے ختم کرنا ہوگا۔ ہاں نئی تازہ اور غریب کمپنیوں کی تخلیقات کو پرانے امیر اور طاقتور کمپنیز سے بچانے کیلئے کچھ عرصہ تک کاپی رائٹ لاگو کی جا سکتا ہے۔ امیروں کیلئے نہیں!
 
Top