مدثر عظیمی بھائی سے میری کئی دفعہ بات ہوئی تھی ٹیوٹر پر یہ امریکہ میں رہاش پذیر ہے ان کی ایپل کے سی ای او ٹم کُک سے بھی بات ہوئی تھی میرے خیال سے یہ آئی او نائن بیٹا کے وقت کی بات ہے انھوں نے اپنی طرف سے اردو کا فاؤنٹ بنا کر بھیجا تھا جب بیٹا ورزن آیا تب اس میں اردو نستعلیق آیا پھر بہت سی شکایتیں آئیں اس فاؤنٹ کو لے کے کیوں وہ ڈسپلے صحیح سے
نہیں ہو رہا تھا لفظ آپس میں گھل مل گئے سے تھے کچھ لفظوں کے بیچ میں ضرورت سے زیادہ فاصلہ کچھ لفظ بہت اوپر کچھ بہت نیچے کل ملا کے بہت ہی برے طریقے سے سامنے آیا اور ہٹانے کی وجہ جو میرے حساب سے بنی وہ یہ تھی کہ ڈیویلپرز کو نہیں معلوم تھا یا ابھی بھی نہیں معلوم کہ عربی زبان کا فاؤنٹ کچھ اور ہوتا ہے اور اردو کا اور، سعودیہ میں جو لوگ ٹیوٹر استعمال کرتے تھے انھیں اس میں نستعلیق فاؤنٹ شو ہو رہا تھا جس کی انھیں صحیح سے سمجھ نہیں آ رہی تھی اس لیے پرانے فاؤنٹ آفیشل اپڈیٹ میں ہٹا دیا، اب آتے ہی اصل مدے پہ وہ یہ کہ مدثر عظیمی بھائی کا فاؤنٹ نستعلیق تو تھا پر جمیل نوری نستعلیق نہیں ، مجھے اس فاؤنٹ اتناُ مزہ نہیں آ رہا جتنا جمیل نوری نستعلیق فاؤنٹ میں پڑھنے کا لطف آتا ہے، اس فورم میں بہت ہی قابل لوگ ہیں جو اردو خط کو اس کی اصل پہچان دلا سکتے ہیں، اگر آپ میں سے کوئی فاؤنٹ بنانے کا ماہر ہے تو ایپل سپورٹ سے رابطہ کرے فیڈ بیک میں لکھ کر بھیجے یہ ہی ٹائم ہے اپنی زبان کو
صحیح پہچان دلانے کی، مائکروسوفٹ کمپنی میں جو ڈویلپر اردو زبان پر کام کرتے ہیں وہ انڈین ہیں جنہوں نے اردو کا نقشہ ہی کچھ اور پیش کر رکھا ہے، ایک دفعہ کچھ بھی کر کے صحیح سے یہ چیز شامل کروا دیں پھر دیکھیے گا اس کا استعمال آگے چل کر لاتعداد ہو جائے گا کوئی بھی اردو پوسٹ تیار کرنے کے لیے کسی بڑی بڑی ٹرک یاد کرنے کی ضرورت نا ہوگی، میں یہاں کچھ فوٹوز دے رہا ہوں جس میں دیکھایا گیا ہے انٹرنیٹ پر اردوُ میں کیا کیا غلطیاں آگر یہ سب دور ہو جائیں تو پھر اردو لکھنے اور پڑھنے کا مزہ ہی کچھ اور ہوگا،