ایچ ٹی ایم ایل میں غزلوں کے برابر مصرعے یا جسٹیفائیڈ الائن

الف عین

لائبریرین
ميرا ارادہ ہے کہ ميں 'سمت' کے بلاگ ميں غزلوں کو ان پيج کي طرح الائن کروں يعني جسٹي فائي۔ ورڈ پروسيسر ميں کرنے سے اوپن آفس يا اے بي ورڈ ميں لائن بريک دے کر جسٹيفائي کرنے سے اشعار کے دونوں مصرعے برابر چوڑائي کے ہو تو جاتے ہيں ليکن جب ميں اسے ايچ ٹي ايم ايل ميں تبديل کرتا ہوں تو وہ پھر بائيں يا دائيں الائن ہو جاتے ہيں۔ اس کو کس طرح حل کيا جا سکتا ہے۔ اسکے علاوہ میں نے یہ بھی دیکھا ہے کہ ان پروگراموں کے ذریعے ویب پیج بنانے سے ان کوڈنگ یا توعربی ونڈوز۔1256 ہو جاتی ہے یا پھر وہی ISO-8859-1۔ اس کا کیا حل ہو سکتا ہے۔ بلکہ میرا ہر ورڈ پروسیسر مختلف طور پر کام کرتا ہے مثال کے طور پر میرا اے بی ورڈ اور 602 سوٹ کا رائٹ وقفے کی علامت نہیں دکھا پاتا!۔ میرے خیال میں یونی کوڈ اردو کے لئے ایم ایس ورڈ کے بغیر کام کرنا مشکل ہے اگر آپ کوئی خاص فارمیٹ چاہتے ہیں تو! عام ٹائپ کرنے میں تو نوٹ پیڈ اور اوپن پیڈ ہی کافی ہیں۔ اوپن آفس میں بھی اچانک ڈبے نظر آنے لگتے ہیں اور خاص کر نفیس نستعلیق فانٹ میں تو جسٹی فائی کرنے سے حروف ٹوٹ کر ادھر ادھر بھاگ جاتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ وہ سوال ہے جس کا جواب میں بھی عرصہ دراز سے تلاش کر رہا ہوں۔ اب جبکہ اعجاز اختر صاحب یہ سوال پوچھ چکے ہیں ہیں تو اس کے جواب کا انتظار رہے گا۔ غیر مساوی لمبائی کے مصرعوں سےشاعرانہ کلام پیش کرنے کا وہ مزا نہیں رہتا۔ کیا معلوم سی ایس ایس کا کوئی ٹرِک موجود ہو جس سے یہ مسئلہ حل ہو سکے۔
 
ناممکن تو نہیں

ایچ ٹی ایم ایل میں ایسی جسٹیفیکیشن ناممکن تو نہیں مگر اس سے cross browser compatability ختم ہوسکتی ہے۔ ایک نظر اس صفحے پر ڈالیں۔ مسئلہ یہ بھی ہے کہ آپ سپیس کی مدد سے یہ جسٹیفیکیشن خود بھی نہیں کرسکتے کیونکہ ح ٹ م ل میں دو سپیس کا ایک سپیس بن جاتا ہے۔

باقی ویب پیج بناتے ہوئے اپنے پروگرام (این ویو، فرنٹ پیج) میں ایک خالی صفحہ لیں اور سب س پہلے جاکر اس کی انکوڈنگ کی سطر

<meta http-equiv="Content-Type" content="text/html; charset=windows-1252">

سے

<meta http-equiv="Content-Type" content="text/html; charset=utf-8">

اپنے ہاتھ سے کردیں۔ آگے سے لکھے گئے الفاظ یونی کوڈ کی صورت میں جائیں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شارق، آپ کے فراہم کیے ہوئے روابط پر کافی گنجلک مسائل کی تفصیل دی گئی ہے، ذرا فرصت میں پڑھوں گا۔ ویسے میرے خیال میں justification تو اس ٹیکسٹ پر اپلائی کی جاتی ہے جو ایک سے زیادہ سطور پر محیط ہوتا ہے جبکہ غزل کے اشعار لکھتے ہوئے ہر مصرعے کے آخر میں لائن بریک ہوتی ہے۔اس کو justify کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ کیا خیال ہے آپ کا؟
 

الف عین

لائبریرین
شارق آپ کے صفحے سے دو باتیں معلوم ہوئیں، اور دونوں مایوس کن۔ اس لحاظ سے کہ ہم مائکرو سافٹ سے چاہے بچنا چاہیں مگر اس کے پروڈکٹس بازی لے جاتے ہیں۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر تو میں نے سالوں سے استعمال کرنا چھوڑ دیا تھا مگر اب اردو کے معاملے میں بھی لگتا ہے کہ وہی آتشی لومڑی، اوپیرا اور فلاک سے بہترت ثابت ہوتا ہے۔ یہی بات اب مجھے ورڈ میں بھی محسوس ھوتی ہے کہ نفیس نستعلیق کے ساتھ ورڈ ہی صحیح کام کر سکتا ہے، اور اب مجھے اس کی کمی محسوس ہو رہی ہے، میرے لیپ ٹاپ کے ساتھ ورکس ہے جو اردو کے الفاظ کو الٹا لٹکا دیتا ہے، دوسرے نفیس فانٹ کو توڑ دیتے ہیں۔کاش اوپن آفس میں مناسب تبدیلیاں لائی جا سکیں۔ سب سے زیادہ کمی جو مجھے ابھی محسوس ہوئی وہ یہ کہ میں تلاش اور تبدیل میں پیرا بریک کو لائن بریک میں تبدیل نہیں کر پایا اور مینوالی کر نا پڑا اورتب بھی ویب پیج میں محفوظ کرنے پر کام نہیں بنا۔ میرا ارادہ تھا کہ اس طرح کر کے 'سمت' کے بلاگ میں ایچ ٹی ایم ایل والے ڈیش بورڈ پر اوہن آفس سے حاصل ایچ ٹی ایم ایل کوڈ کاپی اور پیسٹ کر دوں۔
مزید یہ کہ تمھارے صفحے میں آئی ایی بھی جسٹی فائی تو کرتا ہے، لیکن اگر دونوں جانب 'انڈینٹ' دیا جائے تو غزل کے اشعار صحیح نظر آئیں۔
ان سب باتوں کا خیال اس لئے آیا کہ مجھے تین عدد میل ملے اردو رائٹرس یاہو گروپ کے ادیبوں کے کہ سمت کو 'ان پیج' کے فانٹ میں بنایا جائے اور کہ غزل کے اشعار کا خیال رکھا جائے۔ معاف کریں احباب کچھ طویل و گئی پوسٹ۔۔۔
 

جیسبادی

محفلین
زیادہ تر مسائل اس وجہ سے جنم لیتے ہیں کہ بنانے والے م‌س کے ساتھ ہی چیزوں کو چلا کر دیکھتے ہیں۔ اب کرلپ کو ہی لو، اتفاق سے "نفیس ویب نسخ" ک‌ڈ‌ع(KDE) میں چلتا ہے، فائرفاکس میں نہیں۔ مگر کرلپ نے اس مسلئہ کی طرف توجہ نہیں دی۔

جیسا کہ زکریا نے بتایا ہے کہ بہت سے مسائل یونیکوڈ کے خاص حروف )RLE, PDF, RLM وغیرہ سے حل ہو سکتے ہیں۔ اگر یہ صحیح ہے (میں نے کر کے نہیں دیکھا) تو یہ ایک اچھا حل ہو گا۔ نبیل، اگر اوپن پیڈ میں INSERT Unicode کا فیچر ڈال دیا جائے تو کیا اچھا نہ ہو گا؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
جی یقیناً بہت اچھا ہوگا اگر مجھے پتا لگ جائے کہ یہ کیسے کرنا ہے۔ کیا مراد ہے آپکی Insert Unicode سے؟ کیا آپ براہ راست ہیکساڈیسی مل کوڈ دے کر کیریکٹر انسرٹ کرنا چاہ رہے ہیں؟
 

جیسبادی

محفلین
جی، جس طرح م‌س ورڈ (نامراد) میں اِنسرٹ/سمبل کا مینو ہوتا ہے، جس میں آپ یونیکوڈ نمبر درج کر سکتے ہیں۔
یا پھر ایکسپلورر (نامراد) میں دائیں کلک پر وہ یونیکوڈ کنٹرول حروف ڈالنے کی سہولت دیتا ہے۔ اس کے لیے فائرفاکس ایکسٹینشن لکھنا زیادہ بہتر رہے گا۔
 

دوست

محفلین
بات تکنیکی سی ہوگئی ہے تاہم بیچ میں ٹانگ اڑا رہا ہوں (کہیں موچ ہی نہ آجائے) غزل کے مصرعوں کو جسٹیفائی کرنے کی بات ہورہی تھی کیا اسکے لیے ٹیبل کی کمانڈ ٹھیک نہیں رہے گی۔
الائن سنٹر کر لیں اور ٹیبل کی چوڑائی مصرعے کی اوسط لمبائی کے برابر ہو۔
(یہ ایک نیم حکیم کا مشورہ ہے عمل کرنے والے خود ذمہ دار ہونگے)
 
ایک طریقہ

اعجاز صاحب ایچ ٹی ایم ایل میں یہ کام ایک طریقے سے ممکن ہے لیکن اس کے لئےمحنت تھوڑی زیادہ کرنا پڑتی ہے۔ جیسے آپ متعدد [space] ڈال کر خود سے کسی مصرعے کو جسٹیفائی کر سکتے ہیں مگر ایچ ٹی ایم ایل میں دو لگاتار سپیس اپنی اہمیت (significance) کھو بیٹھتے ہیں۔ بہرحال ;nbsp& یا نان بریکنگ اسپیس ایک خاص ایچ ٹی ایم ایل entity ہے جس سے لگاتار اسپیس الفاظ کے بیچ میں ڈالے جاسکتے ہیں اور اس کی مدد سے شعر کو جسٹیفائی کیا جا سکتا ہے۔ یہاں ایک ٹیسٹ صفحہ ڈالا گیا ہے اس پر نظر ڈال لیں:
http://www.boriat.com/test/justify_test2.html

باقی یہ یاد رہے کہ برے شعر کو قابل سامعین کے سامنے کسی طرح justify نہیں کیا جاسکتا۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
شارق صاحب، کوئی algorithm بتائیں جو کہ اتنی spaces شامل کردے جتنے کی ضرورت ہو۔ یہ خود سے ڈھیر ساری سپیس شامل کرنا تو کافی مشکل کام ہے۔
 
ممکن

نبیل نے کہا:
شارق صاحب، کوئی algorithm بتائیں جو کہ اتنی spaces شامل کردے جتنے کی ضرورت ہو۔ یہ خود سے ڈھیر ساری سپیس شامل کرنا تو کافی مشکل کام ہے۔


نبیل ایسا ممکن تو بالکل ہے۔ جیسے ونڈوز کی پروگرامنگ میں ہم یہ سمجھ سکتے ہیں کہ کوئی ٹیکسٹ کا حصہ کتنی جگہ گھیرے گا۔ پھر اسی کی مدد سے چھوٹے مصرعوں کو بڑے مصرعے کے برابر لانے کے لئے الفاظ کے بیچ میں سپیس ڈالا جا سکتا ہے۔
 
Top