سب سے پہلے آپکو اس بات کا علم ہونا چاہئیے کہ HTML5 کے پیچھے کون ہے۔HTML5 پر اس وقت تین مختلف گروپ یا آرگنائزیشنز کام کر رہی ہیں۔
1۔w3c کا ایک ورکنگ گروپ
2۔ویب ہائپر ٹیکسٹ ایپلیکیشن ٹیکنالوجی ورکنگ گروپ جسے عرف عام میں
whatwg بھی کہا جاتا ہے۔یہ گروپ 2004 میں قائم ہوا تھا اور اس گروپ کو قائم کرنیوالوں میں ایپل،موزیلا،گوگل اور اوپیرا شامل ہیں۔یہ گروپ 2004 سے HTML اور ویب اپلیکیشنز کیلیے اے۔پی۔آئیز بنانے میں مصروفِ عمل ہے۔
3۔انٹرنیٹ انجنئیرنگ ٹاسک فورس یا
IETF یہ آرگنائزیشن ویسے تو HTTP پروٹوکول پر کام کرتی ہے ۔چونکہ HTML5 میں ایک نیا ویب ساکٹ اے پی آئی (Websocket API) متعارف کروایا گیا ہے جو کہ ویب ساکٹ پروٹوکول (Websocket Protocol) پر مشتعمل ہو گا۔تو آج کل IETF یہ پروٹوکول بنانے میں مصروفِ عمل ہے۔