محمدصابر

محفلین
اب کچھ کچھ سمجھ تو آ گئی۔ لیکن یہ سمجھ نہیں آئی کہ جس کو مطلوبہ ریسورس کی ضرورت ہے وہ اپنا یو آر آئی کس طرح لکھے گا؟
 

قیصرانی

لائبریرین
عطا کیجیے! ویسے آپ نے جو کچھ عطا فرمایا ہے وہ ایچ ٹی ٹی پی میل باکس کے بجائے "پریزرو می!" کے حوالے سے سوالات ہیں۔ پھر بھی ہم جوابات دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ :) :) :)

صاحب مواد نے جن چیزوں کو اہم گردانا ہوگا ان کو ریسورس میپ فائل میں شامل کرے گا اور انھیں چیزوں کی نقل بنائی جائے گی، پھر ہو ٹیکسٹ ہوں، تصاویر ہوں، ویڈیوز ہوں، آوازیں ہوں یا کچھ اور۔ کہیں مواد محفوظ کرنے سے ڈینائل آف سرور اٹیک نہیں ہوتا بلکہ کہیں سے بہت زیادہ ریسورس ایکسس کرنے سے اس کا خطرہ ہوتا ہے۔ ہر ہوسٹ اس حوالے سے اپنی پالیسی طے کرے گا کہ وہ کتنا اضافی ڈسک اسپیس رکھتا ہے، اسی بنیاد پر ایلگورتھم اس کے پاس کاپیاں بنانے یا نہ بنانے کا تعین کرے گا۔ :) :) :)

زیادہ تر نقلیں پیرینٹ کاپی سے بنیں گی اور ساری کاپیاں سنکرونائز بھی اسی سے کریں گی۔ ہاں جب پیرنٹ کاپی غائب ہو جائے تو باقی نقلوں میں سے جو پیرنٹ منتخب ہوگا وہی آئندہ نقلوں کا ذمہ دار ہوگا۔ :) :) :)

اس کا تعین کسی کو پہلے سے کرنا ہوگا کہ کیا کچھ اہم ہے اور ان کو ریسورس میپ میں شامل کرنا ہوگا۔ :) :) :)

سوال اہم ہے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ رڈنڈینسی ہی اس طریقہ کار کی بنیاد ہے اس لیے کسی نہ کسی کو تو اس کی ذمہ داری لینی ہی ہوگی۔ لیکن یہ ٹریفک اتنی زیادہ بھی نہ ہو گی۔ ایک مثال سے سمجھاتے ہیں۔ مان لیجیے کہ ہمارے سرور پر ایک ہزار ریسورسیز موجود ہیں جن کو ہم نے ریسورس میپ میں شامل کر رکھا ہے۔ مان لیجیے کہ سارے محفلین اس نیٹورک کا حصہ ہیں اور سبھی کے اپنے اپنے ویب سرورز ہیں جو ایک دوسرے کی مدد کو تیار ہیں۔ اب ہمارے سارے ریسورسیز کسی ایک ہی جگہ نقل نہیں ہوں گے بلکہ بے ترتیب انداز میں بکھرے ہوں گے۔ مثلاً آپ کے سرور پر ہماری تمام فائلیں نہ ہو کر فقط پانچ ریسورسیز ہیں، تین کہیں اور، آٹھ کہیں اور، بارہ کہیں اور دو کہیں اور و علیٰ ہٰذا القیاس۔ نیز یہ کہ جو پانچ ریسورسیز آپ کے سرور پر ہیں ان کی مزیاد کاپیاں بھی کہیں نہ کہیں موجود ہوں گی لیکن ضروری نہیں کہ ٹھیک وہی پانچ ریسورسیز ایک ساتھ کہیں اور بھی موجود ہوں۔ ایسا ممکن ہے کہ ان میں سے دو کسی ایک جگہ ہیں تین کہیں اور۔ خیر، اگر ان میں سے کسی ایک ریسورس کی بات کی جائے تو پہلے یہ تعین ہو گا کہ نیا پیرنٹ کون بنے گا۔ اگر اتفاق سے آپ کے سرور پر موجود کاپی ہی نیا پیرنٹ قرار پاتا ہے تو آپ کو زیادہ سے زیادہ دو چار یا پانچ ریسورسیز کا اضافی ٹریفک جھیلنا ہوگا۔ یوں ایک مردہ سرور کی ٹریفک کا بوجھ پورے نیٹورک میں پھیل جائے گا اور کسی کو بھی محسوس نہیں ہوگا۔ :) :) :)

امید اینکہ جوابات تشفی بخش ہوں گے۔ :) :) :)
بالکل تشفی اور تسلی بخش ہیں جوابات۔ بہت شکریہ :)
 
Top