شکریہ جنید بھائی، آپ کو محفل پر دیکھ کر بہت اچھا لگا۔۔۔۔
گرانقدر کاوش ہے آپ کی۔ بہت شکریہ جو آپ نے شریک محفل کیا۔
مزید کا انتظار رہے گا۔
شکریہ،،، یہاں بھی دوسرے فورمز والا معاملہ ہے،،، دیکھیں گے کئی مگر تبصرہ کوئی ایک آدھا ہی،،، ہم لوگ صرف شکریہ کہنے کی تکلیف بھی کم ہی گوارا کرتے ہیں،،، خوش رہیں۔
الکبیر بھائی!۔۔۔۔۔بہت خوب۔۔۔۔آپ کی کاوش انتہائی شاندار ہے۔ جزاک اللہ خیر!
آپ سے ایک قول شیئر کرنا ہے:
’’قلندر بابا اولیا رحمتہ اللہ علیہ کا قول ہے: ’’مخلوق سے توقعات نہ کریں بلکہ ہر حال میں صرف اللہ سے توقعات وابستہ کریں۔‘‘
برادرم الکبیر
آپ دل برداشتہ ہر گز نہ ہوں۔ گرافکس کے تو پھر بھی کئی احباب ہیں یہاں دیگر تکنیکی میدانوں کے احباب اور بھی بہت کم ہیں۔ جنھیں ہم چاہ کر بھی کما حقہ فروغ نہیں دے پا رہے۔
خیر ہمارا آپ کا مشترکہ کنٹریبیوشن ہی خوش آئندہ تصور کیا جاسکتا ہے۔ اس لئے آپ اپنی کوششیں جاری رکھیئے۔ اور ہاں اگر کسی موقعے پر منتظمین سے کچھ کہنا چاہتے ہوں تو اپنی رائے، تنقید، ضرورت، مشورہ اور شکایت وغیرہ بلاجھجھک ذاتی پیغام میں بھیج دیا کریں۔
شکریہ،،، یہاں بھی دوسرے فورمز والا معاملہ ہے،،، دیکھیں گے کئی مگر تبصرہ کوئی ایک آدھا ہی،،، ہم لوگ صرف شکریہ کہنے کی تکلیف بھی کم ہی گوارا کرتے ہیں،،، خوش رہیں۔
ہرچند کہ یہاں گرافکس کے حوالے سے انتا مواد موجود نہیں۔ مگر آپ بھی تو اس کمی کو پورا کر رہے ہیں اور مزید کر سکتے ہیں۔ اپنی کنٹری بیوشن جاری رکھیے۔ آپ کے ٹیوٹوریلز آسان فہم اور اردو زبان میں ہیں۔ یہ بھی تو ایک طرح سے اردو کی ترویج ہی ہے۔ ہماری نیک تمنائیں بھی آپ کے ساتھ ہیں۔ کم ہی سہی، مگر ’’ربط ‘‘ قائم رہنا چاہیئے۔ ٹھیک ہے نا!
دیگر وجوہات میں سے ایک وجہ، سست رفتار انٹرنیٹ کنکشن بھی ہیں، جس کی وجہ سے سب دیکھنے والے ضروری نہیں کہ ویڈیو دیکھ بھی پائیں ۔
میں یہاں سے بہت کچھ لے رہا ہوں