ایڈوب ان ڈیزائن کے لیے مدد کی درخواست۔۔۔۔۔

arifkarim

معطل
فونٹ کا کام کرنا الگ بات ہے اور انڈیزائن پر مہارت الگ بات
جی لیکن آپ اپنا فانٹ انڈیزائن میں بھی ٹیسٹ کریں۔

میرے پاس جو انسٹالر ہے اس میں عربی کی آپشن ہی نہیں ہے۔ :(
ind_zpsueodcdng.png~original

arifkarim

اس کا کوئی خاص لوکیش بیسڈ ورژن کرنا ہو گا، یا کوئی سا بھی؟
لگتا ہے آپنے کوئی پرانا ورژن انسٹال کر لیا ہے۔
جدید ترین تو یہاں سے ملے۔

اگر اسے فری کروانا ہو تو زیک کی بجائے عارف کریم کو ذاتی پیغام میں تنگ کریں :)
 

فہیم

لائبریرین
ہمارا کام تو الیسٹریٹر، کورل اور فوٹو شاپ میں چل جاتا ہے ان کے علاوہ فری ہینڈ کو ایک زمانے میں کافی استعمال کیا ہے۔
پر کبھی ان ڈیزائن پر چھیڑ چھاڑ کی نوبت نہیں آئی:)
 

arifkarim

معطل
ہمارا کام تو الیسٹریٹر، کورل اور فوٹو شاپ میں چل جاتا ہے ان کے علاوہ فری ہینڈ کو ایک زمانے میں کافی استعمال کیا ہے۔
پر کبھی ان ڈیزائن پر چھیڑ چھاڑ کی نوبت نہیں آئی:)
یہ اسلئے کہ آپکو کبھی کئی ۱۰۰ صفحات پر مبنی کتب شائع کرنے کی ضرورت نہیں پڑی۔ یہ کام صرف انڈیزائن میں ممکن ہے بغیر کسی جگاڑ کے۔
 

arifkarim

معطل
ڈیکسٹاپ پبلشنگ کے میدان میں ایڈاب ان ڈیزائن کافی شہرت رکھتا ہے. اس کے لیے ایران والوں نے تصمیم جبکہ سید منظر صاحب نے مبین نامی پلگ ان بھی بنا رکھے ہیں.
ادھر جب عارف کریم صاحب نے انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے جمیل نوری نستعلیق، کرننگ اور آٹو کشیدہ کے ساتھ ریلیز کیا تو مجھ جیسے بہت سوں نے اس میں دلچسپی لینا شروع کی. نتائج دیکھ کر دل خوش ہو گیا.بلاشبہ یہ سافٹویئر ان پیج، ایم ایس پبلشر سمیت دوسرے پبلشنگ سافٹویئرس سے بے نیاز کرنے والا ہے لیکن اس سافٹویئر کو استعمال کرنے کے لیے معلومات صفر ہیں. اپنی مادری زبان میں کوئی ٹیوٹوریل بھی نہیں مل رہا:ROFLMAO:
چونکہ فونٹ عارف بھائی نے ریلیز کیے ہیں، انہیں کے وساطت سے ہم اس سافٹویئر تک پہنچے ہیں اس لیے ہم سب اس بات کا پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ عارف صاحب اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ وقت نکال کر یہاں یا کوئی نئی لڑی کھول کر ان ڈیزائن سکھانے کی ذمہ داری قبول کریں. :sneaky:
arifkarim متلاشی عبدالمجید شاہد رضا خان آصف اثر عبدالحفیظ محمد تابش صدیقی تجمل حسین فہیم

http://www.urduweb.org/mehfil/threads/انڈیزائن-اسباق-قسط-اول-ڈاؤنلوڈنگ-و-انسٹالیشن.88098/
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/انڈیزائن-اسباق-قسط-دوم-اردو-لغت-کی-تنصیب-اور-استعمال.88102/
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/انڈیزائن-اسباق-قسط-سوم-کشیدہ،-آٹو-کشیدہ.88122/
www.urduweb.org/mehfil/threads/انڈیزائن-اسباق-قسط-چہارم-شاعری.88137/
 

راج

محفلین
ان ڈیزائن کسی بھی قسم کی پبلشنگ کے لئے بہت ہی کارآمد اور پاورفل سافٹ وئیر ہے۔ ان ڈیزائن کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ ویکٹر گرافکس کو سپورٹ کرتا ہے۔جو کہ اس کی اہم خصوصیت ہے ورنہ تو ایم ایس ورڈ میں بھی کتب پبلشنگ کا کام ہوجاتا ہے۔ تصمیم نے اس میں چار چاند لگا دئیے چونکہ تصمیم فری نہیں ہے اس لئے اس پر زیادہ کام کرنے کا موقع نہیں ملا۔ تصمیم کا ڈیمو استعمال کرچکا ہوں۔ منظر صاحب بھی اس پر کافی کام کررہے ہیں۔ لیکن اب تو جمیل نستعلق ، تاج نستعلق اور علوی نستعلق کے بعد اور کسی بھی پلگ ان ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ میرا کام تو انہیں فانٹ سے پورا ہوجاتا ہے۔ جس کے لئے میں مشکور ہوں۔
میں کافی وقت سے ان ڈیزائن کا اردو ٹیوٹوریل بنانے کی سوچ رہا تھا ۔ یہاں دیکھا کہ لوگوں میں دلچسپی ہے یعنی ان ڈیزائن کا اردو ویڈیو ٹیوٹوریل بنایا جاسکتا ہے۔ انشاء اللہ جلد ہی اس پر کام شروع کردوں گا۔ اور سب سے پہلے محفل پر اس کا اجراء بھی ہوگا۔ دعا کریں ۔
 
آخری تدوین:

راج

محفلین
ایک اور بات ان ڈیزائن میں اردو کے لئے آپ کو اس کا مڈل ایسٹ ورژن انسٹال کرنا ہوگا۔ مڈل ایسٹ ورژن عربی کو سپورٹ کرتا ہے ۔ اس لئے اس میں اردو کی بورڈ کی مدد سے اردد کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔
 
میں کافی وقت سے ان ڈیزائن کا اردو ٹیوٹوریل بنانے کی سوچ رہا تھا ۔ یہاں دیکھا کہ لوگوں میں دلچسپی ہے یعنی ان ڈیزائن کا اردو ویڈیو ٹیوٹوریل بنایا جاسکتا ہے۔ انشاء اللہ جلد ہی اس پر کام شروع کردوں گا۔ اور سب سے پہلے محفل پر اس کا اجراء بھی ہوگا۔ دعا کریں ۔
ویڈیو ٹیوٹوریل؟ سادہ ٹیوٹوریل تو موجود ہے۔
 
ایک اور بات ان ڈیزائن میں اردو کے لئے آپ کو اس کا مڈل ایسٹ ورژن انسٹال کرنا ہوگا۔ مڈل ایسٹ ورژن عربی کو سپورٹ کرتا ہے ۔ اس لئے اس میں اردو کی بورڈ کی مدد سے اردد کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ان ڈیزائن کا مڈل ایسٹ ورژن کہاں سے دستیاب ہوگا؟
دوسرا سوال: آپ ٹیٹوریل کا آغاز کب کر رہے ہیں۔ شدت سے انتظار ہے۔
 
جزاک اللہ خیرا

میں نے یوٹیوب پر بھی سرچ کیا تو ایک چینل ملا جس میں گرافکس سے متعلق سافٹ وئیرز کی تعلیمی ویڈیوز موجود ہیں۔ ان میں ان ڈیزائن سے متعلق بھی کئی ویڈیوز ہیں

Universe of Sarkar
 
Top