ایڈوب فوٹو شاپ میں امیج سائز ڈائیلاگ باکس کی وضاحت

نوشاب

محفلین
فوٹو شاپ میں امیج سائز ڈائیلاگ باکس کی وضاحت درکار ہے ۔
image-size-command.gif

مطلب پکسلز ڈائمینشن اور ڈاکیومنٹ سائز سے کیا مراد ہے۔(اور ان میں بنیادی فرق کیا ہے)
اگر پکسلز ڈائمینشن میں کوئی ویلیو دیتے ہیں تو پھر ڈاکیو منٹ سائز کیوں تبدیل ہوتا ہے۔
کنفیوژن یہ ہے کہ ایک ہی meaurment کے لیے دو پیمانے کیوں استعمال ہو رہے ہیں۔
اور ریزولوشن بھی مسئلہ کر رہی ہے کہ جب widthہم نے 2608دے دی اور اس نے انچز میں 10.867جگہ لے لی تو پھر240پکسل پر انچ سے کیا مراد ہو گی؟؟؟
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
مطلب پکسلز ڈائمینشن اور ڈاکیومنٹ سائز سے کیا مراد ہے۔(اور ان میں بنیادی فرق کیا ہے)
پکسل ڈائمنشن تصویر کی اصل لمبائی اور چوڑائی ہے جبکہ ڈاکومنٹ سائز اسکا کاغذ پر پرنٹ سائز ظاہر کرتا ہے۔

اگر پکسلز ڈائمینشن میں کوئی ویلیو دیتے ہیں تو پھر ڈاکیو منٹ سائز کیوں تبدیل ہوتا ہے۔
ظاہر ہے جب آپ تصویر کے پکسل میں رد و بدل کریں گے تو کاغذ پر پرنٹ کرتے وقت اس میں فرق آئے گا۔ اس سے بچنے کیلئے Resample Image کو ان چیک کر دیں۔ پھر صرف پکسل ہی تبدیل ہوں گے اور پرنٹ سائز میں فرق نہیں آئے گا۔

کنفیوژن یہ ہے کہ ایک ہی meaurment کے لیے دو پیمانے کیوں استعمال ہو رہے ہیں۔
کیونکہ پکسل تصویر کی اصل پیمائش ہے جبکہ DPI اس تصویر کی کاغذ پر پرنٹنگ کا ایک پیمانہ:
image-size-sampling-off.jpg

اور ریزولوشن بھی مسئلہ کر رہی ہے کہ جب widthہم نے 2608دے دی اور اس نے انچز میں 10.867جگہ لے لی تو پھر240پکسل پر انچ سے کیا مراد ہو گی؟؟؟
2680 پکسل ÷ 10.867 انچ = 240 پکسل پر انچ اسکی پرنٹ ریزولوشن ہوگی
یہ بچوں والا حساب کتاب تو آنا چاہئے :)

اسبارہ میں مزید اور زیادہ آسان زبان میں یہاں پڑھ سکتے ہیں:
http://www.rideau-info.com/photos/photoshop.html
http://www.rideau-info.com/photos/mythdpi.html
http://www.webdesignerdepot.com/2010/02/the-myth-of-dpi/
 
نوشاب

محفلین
پکسلز کا کافی Concept کلئیر ہوا آپ کی اس پوسٹ سے
لیکن ابھی بھی کچھ ایسا ہے جسے میں سمجھ نہیں سکا خیر وہ بھی آپ کی مدد سے سمجھ جاؤں گا۔ انشا اللہ
فی الحال اس پر غور کرنے پر سوال یہ ہے کہ
جب ہم پرنٹ سکرین کی استعمال کرتے ہیں تو وہ Realسائز یعنی پرنٹ سائز کیسے متعین کرتا ہے۔
میں نے دو تصاویر پرنٹ سکرین سے لے کر اپ لوڈ کی ہیں۔
ایک1280
1280%20x%201024_zpsgxqxsedl.jpg
x 1024
اور دوسری
600 x 800 x ہے
800%20x%20600_zps2jmam1vm.jpg

پہلی تصویر کا سائز 14 17x
دوسری کا سائز11x8 ہے
تو یہ کیسے ہوا۔
میرے مطابق تو اسے ہر ریزولیوشن سیٹنگ پر پرنٹ سائز یعنی رئیل سائز سیم آنا چاہیے کیونکہ ہم نے تو
ریزولیوشن چینج کی ہے مانیٹر کی ویدتھ اور لینگتھ تو چینج نہیں کیں۔
 
نوشاب

محفلین
یاد رہے کہ میرا مانیٹر 17انچ کا ہے۔( پتہ نہیں اسے 17انچ کا کیوں کہتے ہیں جبکہ حقیقت میں ناپنے پر اس کی ودتھ 13.254 انچ ہے۔
 
arifkarim

معطل
میرے مطابق تو اسے ہر ریزولیوشن سیٹنگ پر پرنٹ سائز یعنی رئیل سائز سیم آنا چاہیے کیونکہ ہم نے تو
ریزولیوشن چینج کی ہے مانیٹر کی ویدتھ اور لینگتھ تو چینج نہیں کیں۔
آپ فوٹوشاپ کے پرنٹ ریزولوشن کو وینڈوز کے اسکرین ریزولوشن سے ملا رہے ہیں۔ ونڈوز کا اسکرین ریزولوشن اصل مانیٹر سائز ہے جسے تبدیل کرتے وقت پکسل سائز تبدیل ہوجاتا ہے:
b417.gif

جب ہم پرنٹ سکرین کی استعمال کرتے ہیں تو وہ Realسائز یعنی پرنٹ سائز کیسے متعین کرتا ہے۔
وہی جو اسوقت اسکرین سائزکا ہوتا ہے۔ پرنٹ ریزولوشن بہرحال 72 پکسل پرانچ ہی رہتا ہے:
b418.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

تجمل حسین

محفلین
جناب اس کی وضاحت تو عارف صاحب نے کردی ہے۔
یاد رہے کہ میرا مانیٹر 17انچ کا ہے۔( پتہ نہیں اسے 17انچ کا کیوں کہتے ہیں جبکہ حقیقت میں ناپنے پر اس کی ودتھ 13.254 انچ ہے۔

اسکرین سائز لمبائی کے رُخ نہیں وتری سمت میں ناپا جاتا ہے:
 
Top