ایڈولف ہٹلر -----

طالوت

محفلین
ایڈولف ہٹلر
20 اپريل 1889ء كو آسٹريا كے ايك غريب گھرانے ميں پيدا ہوا۔ اس کی تعليم نہايت كم تھی۔ آسٹريا كے دارالحكومت ويانا كے كالج آف فائن آرٹس ميں محض اس لئے داخلہ نہ مل سكا كہ وہ ان كے مطلوبہ معيار پر نہيں اترتا تھا تاہم وہ ایک بہترین مصور تھا۔ 1913ء ميں ہٹلر جرمنی چلا آيا جہاں پہلی جنگ عظيم ميں جرمنی كي طرف سے ايك عام سپاہی كي حيثيت سے لڑا اور فوج ميں اس لئے ترقی حاصل نہ كر سكا كہ افسران كے نزديك اس ميں قائدانہ صلاحيتوں كی كمی تھی۔ 1919ء ميں ہٹلر جرمنی كي وركرز پارٹی كا ركن بنا جو 1920ء ميں نيشنل سوشلسٹ جرمن وركرز پارٹی (نازی) كہلائی۔ 1921ء ميں وہ پارٹی كا چيئرمين منتخب ہوا۔ 1930ء ميں منعقد ہونے والے انتخابات ميں نازی پارٹی نے پورے ملك ميں بھر پور اكثريت حاصل كی۔ جس كے نتيجے ميں ہٹلر ملك کے سب سے اعلی عہدے چانسلر تک پہنچ گيا

بچپن
hitler99xs5.jpg

ایک سپاہی
hitler1914yy5.jpg

hitlercorporal1916cj3.jpg

چانسلر کے روپ میں یوگوسلاویہ کے شہزادے کے ساتھ
adolfhitlerandprincepauzh8.jpg

میسولینی کے ساتھ
hitlermussolini2lg8.jpg

پیرس میں
hitlerinparislx8.jpg

بچوں کے ساتھ
hitler50iir3.jpg

کچھ مزید
hitlerandgoeringom0.jpg

hitler1tg1.jpg

اور پھر چراغوں میں روشنی نہ رہی ۔۔ پیشانی پر گولی کا واضح نشان
may21945uv8.jpg

-----------------------------------------------
وسلام
 

طالوت

محفلین
بھئی آپ اسے کیوں سقراط بنانے پر تلے ہیں ؟ ۔۔۔۔۔
زکریا کی نظر پڑے تو شاید وہ کسی کونے کدھرے سے کوئی پکی رپورٹ دیں ۔۔۔ انتظار فرمائیے ۔
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
ہاں بھئی یہ بھی سوچنے کی بات ہے................اچھا میں سوچ کر مطلع کرتا ہوں آپ کو..........

آپ یہ کیوں نہیں کہتے کہ پاکستانی ہر کام ایڈوانس میں کرنے کے عادی ہیں۔

ایک امریکی بچے نے کہا میرے ابو دفتر سے پانچ بجے چھٹی کرتے ہیں اور چھے بجے گھر پہنچتے ہیں۔
ایک برطانوی بچے نے کہا میرے ابو دفتر سے پانچ بجے چھٹی کرتے ہیں اور سات بجے گھر پہنچتے ہیں۔
پاکستانی بچہ بولا میرے ابو کو دفتر سے پانچ بجے چھٹی ہوتی ہے اور وہ چار بجے گھر پہنچ جاتے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
ہٹلر کی موت دنیا کی بڑی افواہوں میں سے ایک ہے۔ ھال ہی میں ایک دستاویزی فلم ریلیز ہوئی تھی جس میں ہٹلر کی موت سے متعلق شکوک و شبہات پر بحث کی گئی ہے۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ ہٹلر خفیہ طور پر برلن فال سے پہلے ہی آرجنٹینا چلا گیا تھا؟!
 

Ukashah

محفلین
شکریہ طالوت
اس کی تعليم نہايت كم تھی
الج آف فائن آرٹس ميں محض اس لئے داخلہ نہ مل سكا كہ وہ ان كے مطلوبہ معيار پر نہيں اترتا تھا
وہ ایک بہترین مصور تھا
افسران كے نزديك اس ميں قائدانہ صلاحيتوں كی كمی تھی
ہٹلر ملك کے سب سے اعلی عہدے چانسلر تک پہنچ گيا
ان تمام خوبیوں‌ اور خامیوں کے باوجود یہودیوں کے لئے ایک دہشت کی علامت ۔ اگر وہ کامیاب ہو جاتا تو آج یورپ کا نقشہ کچھ اور ہوتا ۔۔
 

زیک

مسافر
تاہم وہ ایک بہترین مصور تھا۔

کچھ ثبوت اس بارے میں؟

1930ء ميں منعقد ہونے والے انتخابات ميں نازی پارٹی نے پورے ملك ميں بھر پور اكثريت حاصل كی۔ جس كے نتيجے ميں ہٹلر ملك کے سب سے اعلی عہدے چانسلر تک پہنچ گيا

1930 کے الیکشن میں ناتزی پارٹی کو صرف 18 فیصد ووٹ ملے تھے اور 107 سیٹیں (کل سیٹیں 577 تھیں)۔ بہرحال ناتزی پارٹی اس ایکشن میں سوشل ڈیموکریٹس کے بعد دوسرے نمبر پر تھی۔

بھرپور اکثریت کو چھوڑیں۔ ناتزی پارٹی کو کسی الیکشن میں 50 فیصد ووٹ یا پارلیمان میں 50 فیصد سیٹیں نہیں ملیں۔
 

زیک

مسافر

طالوت

محفلین
اچھا یہ بتایے آپ کے خیال میں مستند ترین ذریعہ کیا ہے اس قسم کی چیزوں کو جاننے کا ؟؟ کیا وکیپیڈیا پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے ؟
کیونکہ ہر جگہ لابیز ہیں ، اپنی اپنی مرضیاں ہیں ۔۔۔۔
وسلام
 

زیک

مسافر
مستندترین ذریعہ تو انسان کی اپنی عقل اور مطالعہ ہے۔

انگریزی وکی‌پیڈیا کسی معاملے میں ابتدائ معلومات اور پوائنٹرز کے لئے ٹھیک ہے مگر بہتر ہے کہ آپ وکی‌پیڈیا کے مضمون کے ریفرنسز کو بھی پڑھیں۔ البتہ متنازعہ موضوعات پر وکی‌پیڈیا کے مضامین میں بھی کافی مسائل ہوتے ہیں۔

اردو وکی‌پیڈیا کا تو ابھی آغاز ہے اس لئے اسے مستند ماننے میں کافی مراحل باقی ہیں۔
 

arifkarim

معطل
اچھا یہ بتایے آپ کے خیال میں مستند ترین ذریعہ کیا ہے اس قسم کی چیزوں کو جاننے کا ؟؟ کیا وکیپیڈیا پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے ؟
کیونکہ ہر جگہ لابیز ہیں ، اپنی اپنی مرضیاں ہیں ۔۔۔۔
وسلام

اس دنیا میں‌کوئی چیز بھی مستند نہیں ہے۔ احادیث کا حال آپکے سامنے ہے۔
ہر ہسٹری فتح یاب اقوام کی نظر سے لکھی جاتی ہیں، مفتوح قوم کی نظر سے نہیں۔ اگر آپ مفتوح اقوام کی نظر سے تاریخ پڑھ لیں تو اس دنیا کی کایا ہی پلٹ جائے گی!
 
Top