ایڈیڈاس اور پومامیں جھگڑاختم

نبیل

تکنیکی معاون
پوما اور ایڈیڈاس کی فیکٹریاں میرے گھر سے تقریبا 20-25 منٹ کی ڈرائیو پر ہیں۔ میں یہ سنتا آیا تھا کہ یہ دونوں مشہور زمانہ کمپنیاں دو بھائیوں کی ہیں۔ ان دونوں بھائیوں کی آپس میں نہیں بنتی تھی۔ بی بی سی اردو میں اس سے متعلق ایک خبر شائع ہوئی ہے۔

کھیلوں کےساز و سامان بنانے والی جرمنی کی دو مشہور کمپناں پوما اور ایڈیڈاس نے اپنی ساٹھ برس پرانی رقابت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی کے بانی دو سگے بھائیوں کے درمیان اختلافات کے وجہ سے یہ رقابت شروع ہوئی تھی۔

جرمنی کےدو سگے بھائی ایڈی اور روڈلف ڈیسلر نے سنہ انیس سو بیس میں اپنی ماں کے حمام خانے میں ایک ساتھ جوتے بنانے کی شروعات کی تھی۔

لیکن دوسری عالمی جنگ کے درمیان ممکنہ طور پر سیاسی اختلافات کے سبب وہ ایک دوسرے سے الگ ہوگئے تھے اور جنوبی جرمنی کے دریا کے ایک جانب ایک بھائی نےاور دوسری طرف دوسرے بھائی نے اپنی الگ الگ کمپنیاں قائم کی تھیں۔


مکمل خبر۔۔
 

ماسٹر

محفلین
کہیں پڑھا تھا کہ اس کو " آڈی " پکارتے تھے جو بعد میں کمپنی کے نام میں بھی آیا -

Adidas = Adolf "Adi" Dassler
 

طالوت

محفلین
مجھے سرگزشت میں ان کی داستان پڑھنے کا اتفاق ہوا تھا ۔ کس طرح جوتیوں کی مرمت کرنے والے باپ کے بیٹوں نے اتنی بڑی کمپنی بنا لی اور پھر دو حصوں میں تقسیم ہو گئے بڑی دلچسپ داستان ہے ۔ ڈائجسٹ کے مطابق یہ تقسیم اتنی شدید تھی کہ لوگ دریا کے اس پار اس پار آنا جانا بھی ختم کر بیٹھے تھے ۔ بہر حال چھ سات دہایوں کے بعد ان کی صلح دلچسپ خبر ہے۔
وسلام
 
Top