کیونکہ ایکسیس اور وی بی کے ڈیٹا ٹائپ مختلف ہیں اس لئے آپ کوڈ لکھے بغیر 'اٹیچمنٹ' ڈیٹا ٹائپ میں محفوظ تصاویر کو وی بی میں نہیں دکھا سکتے۔ میرا خیال ہے کہ اٹیچمنٹ ڈیٹا ٹائپ میں ہر فائل (اٹیچمنٹ) کے لئے ڈیٹا بیس میں تین چیزیں محفوظ ہوتی ہیں۔ مثلاً اگر آپ تصویروں کی فیلڈ کا نام pic رکھتے ہیں تو ایکسیس اس فیلڈ کو تین علیحدہ سب-فیلڈز میں محفوظ کرے گا جن کے نام غالباً pic.FileData, pic.FileName, pic.FileType ہوں گے۔ ایکسیس کو معلوم ہے کہ تصویر کا ڈیٹا pic.FileData میں محفوظ ہے اور یہ ڈیٹا pic.FileType کی قسم کا ہے، ان معلومات کی بنیاد پر ایکسیس یہ تصاویر دکھا دیتا ہے۔ وی بی کو یہ سب کچھ نہیں معلوم، اس میں تصویر دکھانے سے پہلے آپ کو کوڈنگ (پروگرامنگ) کے ذریعے بتانا پڑے گا کہ pic.FileType (مثلاً .jpg) کا ڈیٹا کس طریقے سے دکھایا جاتا ہے، اور پھر pic.FileData میں محفوظ 'ڈیٹا' یعنی تصویر اس طریقے سے دکھائیں۔
میں نے خود یہ کام پہلے نہیں کیا اس لئے میں کوڈنگ میں مدد نہیں کر سکتا۔