ایکسل کی فائل کے ساتھ مسلئہ یہ بھی ہے کہ کسی ریکوری سافٹ وئیر سے بھی مشکل سے ہی ریکور ہوتی ہیں۔ اور جو مسلئہ آپ کے ساتھ ہے اُس کے ہم بھی ستائے ہوئے ہے۔ بجلی جانے کا کوئی وقت متعین نہیں ہے۔ اور اوقات روزانہ کی بنیاد پر بدل جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ہمارے فائیلیں آئے دن غائب اور کرپٹ ہوتی رہتی ہیں۔
ویسے اگر آپ نے Disk CleanUp کے آپشن کو ابھی تک استعمال نہیں کیا تو اپنی ونڈوز کے سسٹم فائلز اور Hidden فائلز کی اپشن کو آن کر کے جس ڈرائیو میں ایکسل کی فائل پڑی تھی وہ ڈرائیو اگر آپ کھولیں گے تو Found001 اس ٹائیپ کا ایک فولڈز پڑا ہوگا۔ وہاں ہو سکتا ہے یہ فائل ایکسٹنشن بدلی ہوئی پڑی ہو۔ اگر زیادہ فائلز پڑی ہیں تو اپنی اُس ایکسل فائل کے سائیز فائل کی ایکسٹنشن دوبارہ ایکسل والی کر لیں تو شاید فائل دوبارہ چل جائے۔ میری ایک 700ایم بی کی فائل لائیٹ جانے کی وجہ سے مِس ہو گئی تھی۔ میں اسی طریقے سے دوبارہ حاصل کر لی تھی۔