ایکسٹر لاک

asakpke

محفلین
آپ کمپیوٹر پر ویڈیو یا کوئی اور چیز دیکھ رہے ہیں، اچانک کوئی بچہ کیبورڈ یا مائوس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر کے سب کچھ خراب کر دیتا ہے اور آپ کو دوبارہ کام کرنا پڑتا ہے۔ اس کا علاج ہے ایکسٹر لاک، xtrlock۔ یہ لینکس کے لیے ایک چھوٹا سا پروگرام ہے جو کیبورڈ اور مائوس کو لاگ کر دیتا ہے۔ درست پاسورڈ دے کر انٹر کی دبانے سے لاک ختم ہو جائے گا۔ یہ اوبنٹو سافٹویئر سنٹر سے با آسانی انسٹال ہو سکتا ہے۔

استعمال کرنے کے لیے کمانڈ
کوڈ:
xtrlock
یا اسکا شارٹ کٹ بنا لیں یا پینل پر آئیکون۔

xtrlock.jpg
 

عمار عاصی

محفلین
ونڈوز پر لاک کمپیوٹر نامی کمانڈ پہلے سے موجود ہے۔ شیئرنگ کاشکریہ۔

ونڈوز کی طرح ایک سادہ سی لاک سکرین کمانڈ لینکس میں بھی پہلے سے موجود ہوتی ہے۔ لیکن ایکسٹر لاک کی خاصیت یہ ہے کہ لاک کرنے کے بعد بھی سکرین پر جو پروگرام چل رہے ہوں گے وہ ویسے ہی نظر آتے رہیں گے۔ مثلا سکرین لاک کر کے آپ کوئی فلم دیکھ سکتے ہیں۔
 
بھئی یہاں جس لاک کی بات ہو رہی ہے وہ اسکرین لاک نہیں بلکہ ان پٹ ڈیوائس لاک ہے۔ مجھے یاد پڑتا ہے کہ پہلی بار جب شیل اسکرپٹ سے پالا پڑا تھا تب ایسی اسکرپٹس ہم نے خود بھی لکھی تھیں۔ شیل اسکرپٹ کے ذریعہ ایک انفائنائٹ لوپ میں سبھی کی بورڈ اور ماؤس انٹرپٹس کو اگنور کرنا اور ایک مخصوص پیٹرن پر پروگرام کو ٹرمینیٹ کر کے سب کچھ معمول پر واپس لانا بمشکل 5-6 سطروں کا کوڈ ہوگا۔
 

محمد سعد

محفلین
شیل اسکرپٹ کے ذریعہ ایک انفائنائٹ لوپ میں سبھی کی بورڈ اور ماؤس انٹرپٹس کو اگنور کرنا اور ایک مخصوص پیٹرن پر پروگرام کو ٹرمینیٹ کر کے سب کچھ معمول پر واپس لانا بمشکل 5-6 سطروں کا کوڈ ہوگا۔
مجھے بھی وہ 5-6 سطروں کا کوڈ چاہیے۔
 
Top