ایکسیلینس پروگرام (Excellence Program)

ایکسیلینس پروگرام (Excellence Program)


آج صبح میں دبئی گورنمنٹ ایکسیلینس پروگرام (Dubai Government Excellence Program) کے بارے میں پڑھا۔ دبئی کی حکومت اپنے عوام کوعمدہ کارکردگی پرابھارنے کیلئے اس پروگرام کو ترتیب دیا اور پھر وہاں کے لوگ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دبئی کو عروج کے منازل پر پہچانے میں اپنا کردار ادا کیا اور کر رہے ہیں۔

حکومتِ دبئی ہرسال عمدہ کارکردگی کرنے والےادارے اور ملازمین کو مختلف ایکسیلینسی ایوارڈز (Excellence Awards) سے نوازتی ہے۔ ان ایوارڈ کو پانے کیلئے لوگ پوری تندہی اور ایمانداری کے ساتھ اپنی کارکردگی بہتر سے بہتربنانے میں لگے رہتے ہیں۔ پھر جسے کوئی سرٹیفیکٹس آف ایکسیلینس (Certificate of Excellence) ملتا ہے وہ خوشی سے پھولے نہیں سماتا‘ اس سرٹی فیکٹ کو اپنے سینے سے لگائے رکھتا ہے ‘ اپنے دوست و احباب کو دکھاتا پھرتا ہے ‘ دفتر کی دیواروں اور ٹیبل پہ سجاتا ہے‘ فیس بک پہ چسپا کرتا ہے۔

آج دنیا کی ایک حکومت کی طرف سے دی گئی اس ایکسیلینسی ایوارڈ (Excellence Award) کی اتنی قدر ہے ‘ جو کہ فانی ہے اور ہمارے مرنے کے ساتھ ہی یا اس سے پہلے ہی اس کی قدر و قیمت ختم ہو جائے گی۔

اگر اسی طرح کی ایکسیلینسی ایوارڈ (Excellence Award) ہمیں ہمارے رب کی طرف سے ملے جو ہمیشہ کیلئے ہماری ابدی زندگی میں ہمارے سینے سے لگی ہو تو کیا کہنے۔

کیا ہم جانتے ہیں کہ ہمارے رب نے بھی ہمیں عمدہ کارکردگی پرابھارنے کیلئے ایکسیلینس پروگرام (Excellence Program) ترتیب دے رکھی ہے جس کے تحت ہمیں ہماری عمدہ کارکردگی کی بنیاد پرہماری ابدی زندگی میں ہمیشہ کیلئے سرٹیفیکٹس آف ایکسیلینس (Certificates of Excellence) ملے گی اور جس کا فائدہ ہمیں اس دنیا بھی ملتا رہتا ہے

اور اگر ہم جانتے ہیں تو کیا ہم اُن سرٹیفیکٹس آف ایکسیلینس (Certificates of Excellence) کو پانے کیلئے پوری تندہی اور ایمانداری کے ساتھ اپنی کارکردگی بہتر سے بہتر کرنے میں لگے بھی رہتے ہیں ؟

یقیناً نہیں۔ بہتر کار کردگی کی بات تو بعد میں آئے گی ‘ آئیے پہلے دیکھتے ہیں کہ ہمارے رب نے ہماری عمدہ کار کردگی پر کون کون سی سرٹیفیکٹس آف ایکسیلینس (Certificates of Excellence) سے نوازنے کا وعدہ کیا ہے۔

سرٹی فیکٹ آف ایکسیلینس نمبر 1 : سب سے زیادہ عزت والا‘ سب سے زیاده ڈرنے والاہے۔


۔۔۔ إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِندَ اللَّ۔هِ أَتْقَاكُمْ ۚ ۔۔۔ سورة الحجرات ۱۳
’’بیشک اﷲ کے نزدیک تم میں زیادہ باعزت وہ ہے جو تم میں سب سے زیاده ڈرنے والا ہے۔ ‘‘
اور نبی کریم ﷺ نے اپنے دل کی طرف اشارہ کرکے فرمایا: اتقوی ھنا ۔ تقوی یہاں ہے۔
جی تقوی‘ اللہ کا ڈر دل کا عمل ہے‘ دل میں پیدا ہوتا ہے اور جسم کے سارے اعضاء و جوارح سے ظاہر ہوتا ہے۔

سرٹی فیکٹ آف ایکسیلینس نمبر 2 : سب سے بہتر‘ سب سے اچھے اخلاق والا۔

”ان خیارکم احسن منکم اخلاقا،، (بخاری ج:۲، ص:۸۹۲)
’’ تم میں سب سے اچھا وہ ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں۔‘‘

سرٹی فیکٹ آف ایکسیلینس نمبر 3 : سب سے بہتر‘ جو کھانا کھلاتے ہیں اور سلام کا جواب دیتے ہیں۔

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :
خيارکم من أطعم الطّعام، وردّ السّلام.
’’ تم میں سے بہترین وہ ہیں جو کھانا کھلاتے ہیں اور سلام کا جواب دیتے ہیں۔‘‘

سرٹی فیکٹ آف ایکسیلینس نمبر 4 : سب سے بہتر‘ جو قرض ادا کرنےمیں بہتر ہیں۔

حدیث شریف میں آیا ہے: خیارکم،احاسنکم ،قضاء
’’ تم میں بہتر وہ لوگ ہیں جو قرض ادا کرنےمیں بہتر ہیں۔‘‘ (ترمذی کتاب البیوع)

سرٹی فیکٹ آف ایکسیلینس نمبر 5 : سب سے بہتر وہ‘ جو نماز میں کندھوں کو نرمی کے ساتھ ملائے رکھے۔

حدیث شریف میں آیا ہے: خِیَارُکُمْ اَلْیَنَکُمْ مَنَا کِبَ فِی الصَّلَاۃِ۔ (رواہ ابوداؤد)
’’ تم میں سے بہترین وہ لوگ ہیں جن کے کندھے نماز میں بہت نرم رہیں۔‘‘
" کندھوں کو نرم رکھنا " نماز میں خشوع و خضوع اور سکون و قار کے لئے ضروری ہے ۔ یعنی نماز میں سب سے بہتر وہ آدمی ہے جو نہایت خاطر جمعی حضوری قلب اور اطمینان و وقار کے ساتھ نماز پڑھتا ہے۔

سرٹی فیکٹ آف ایکسیلینس نمبر 6 : سب سے بہتر‘ وہ جو قرآن مجید سیکھے اور دوسروں کو سکھائے

نبی کریمﷺ نے فرمایا: خَیْرُکُمْ مَنْ تَعَلَّمَ القُرآنَ وَعَلَّمَہ (بخاری)
’’ تم لوگوں میں سب سے بہتر وہ شخص ہے جو قرآن مجید سیکھے اور دوسروں کو سکھائے‘‘
قرآن کریم کے بنیادی حقوق درج ذیل ہیں :
۱۔ قرآن پر ایمان لانا ۲۔ قرآن کا پڑھنا ۳۔ قرآن کا سمجھنا ۴۔ قرآن پر عمل کرنا ۵۔ قرآن کی تبلیغ کرنا۔

اوپر بیان کی گئیسرٹیفیکٹس آف ایکسیلینس (Certificates of Excellence) میں عورت مرد دونوں کیلئے یکساں مواقعے ہیں ‘ جو چاہے حاصل کرلے۔ جبکہ ذیل میں ایک سرٹیفیکٹ آف ایکسیلینس (Certificate of Excellence) خاص مردوں کیلئے اور ایک خاص عورتوں کیلئے ہے۔

سرٹی فیکٹ آف ایکسیلینس نمبر 7 : سب سے بہتروہ ‘ جو اپنے گھر والوں کے ساتھ بہتر ین ہو
(ایکسیلنسی کی یہ سرٹی فیکٹ صرف مردوں کیلئے ہے ۔)

حدیث شریف میں فرمایا ہے کہ:
” تم میں سب سے اچھا وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لئے اچھا ہو، اور میں اپنے گھر والوں کے لئے تم سب سے اچھا ہوں۔“ (مجمع الزوائد ج:۴ ص:۳۰۳)

سرٹی فیکٹ آف ایکسیلینس نمبر 8 : سب سے بہتر‘ وہ عورت جب شوہر اس کی طرف دیکھے تو خوش کردے
(اور ایکسیلنسی کی یہ سرٹی فیکٹ صرف عورتوں کیلئے ہے ۔)

کسی نے حضور صلی الله علیہ وسلم سے پوچھا کہ یا رسول الله ﷺ! سب سے اچھی عورت کونسی ہے؟
آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایاکہ
’’ وہ عورت جب شوہر اس کی طرف دیکھے تو خوش کردے اور جب کچھ کہے تو بات مانے اور جان ومال میں کچھ اس کے خلاف نہ کرے جو اس کو ناگوار ہو‘‘۔ ( مشکوٰة ص283 ،نسائی ص71 ج2)

اور مجموعی طور پر اس امت کیلئے بھی ایک سرٹیفیکٹ آف ایکسیلینس ہے۔

سرٹی فیکٹ آف ایکسیلینس نمبر 9 : سب سے بہتر امت


كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَتُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ ۗ
" تم بہترین امت ہو جو لوگوں کے نفع کے لئے نکالی گئی ہے ، تم اچھے کاموں کا حکم کرتے ہو اور برے کاموں سے روکتے ہو اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو۔"

لیکن امت کی اکثریت ایمان باللہ کے ساتھ ساتھ امر بالمعروف ونہی عن المنکر کا کام بھی چھوڑ چکی ہے۔ کچھ ہیں جن میں ایمان ہی نہیں‘ کچھ صرف امر بالمعروف کا کام کرنے کو ہی دین سمجھ لیا ہے اور کچھ صرف نہی عن المنکر کا بیڑا اٹھا کر اپنے ہی لوگوں کو قتل کر رہے ہیں۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا فرمان ہے کہ جو شخص تم میں سے چاہتا ہے کہ امت (خیر الامم) میں شامل ہو اسے چاہئے کہ اللہ کی شرط پوری کرے یعنی امر بالمعروف ونہی عن المنکر کو اختیار کرے اور ایمان باللہ کو دل میں راسخ کرے۔
یہ سارے سرٹیفیکٹس آف ایکسیلینس (Certificates of Excellence) حاصل کرنا کیا مشکل ہے ؟ کچھ بھی مشکل نہیں‘ بالکل آسان ہے۔ بس ضرورت ہے اللہ کا بندہ بن کر اللہ کے بندوں کیلئے کام کرنے کی۔
دنیا کی حکومتیں تو کسی کو صرف ایک یا دو سرٹی فیکٹ دینے پر اکتفا کرتی ہے اور ایک وقت میں صرف ایک بندے کوسرٹی فیکٹ دیتی ہے لیکن ہمارا رب کے یہ سارے سرٹیفیکٹس آف ایکسیلینس(Certificates of Excellence) صرف ایک بندے کو بھی اور ایک وقت ہی وقت میں بہت سارے بندوں کو بھی دینے پر قادر ہے۔ بس ضرورت ہے کہ ہم لینے والے بن جائیں۔
اگر آج ہم اپنی کارکردگی کو عمدہ بنا کر ہمارے رب کے بنائے ہوئے ان سرٹیفیکٹس آف ایکسیلینس (Certificates of Excellence) کو حاصل کرنے کی جستجو میں لگ جائیں تو امتِ مسلمہ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَتُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ ۗ کا نقشہ پیش کرنے میں کامیاب ہو جائے گی اور اپنا کھویا ہوا و مقام دوبارہ پا سکے گی۔(ان کے علاوہ بھی کچھ اورسرٹیفیکٹس آف ایکسیلینس(Certificates of Excellence) ہیں‘ جو یہاں بیان نہیں کئے گئے )
آئیے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے
۔۔۔ ہمارے دلوں اپنے دل میں تقویٰ پیدا کردے‘
۔۔۔ ہمیں بہتریں اخلاق کا مالک بنادے‘
۔۔۔ ہمیں کھانا کھلانے والا اور سلام کو عام کرنے والا بنا دے‘
۔۔۔ جو ہم میں مقروض ہیں انہیں اچھی طرح سے قرض ادا کرنے والا بنا دے‘
۔۔۔ ہماری نماز و ں میں خشوع و خضوع پیدا کردے ‘
۔۔۔ ہمیں قرآن کو پڑھنے‘ سمجھنے‘ اور اسکی باتوں پرعمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے والا بنا دے‘
۔۔۔ ہمیں اپنے گھر والوں کے ساتھ بہتر سلوک کرنے والا بنا دے‘
۔۔۔ ہماری عورتیں کو شوہروں کو خوش کرنے والا بنادے‘
اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ محض اپنی رحمتوں سے ہمیں اپنے سارے سرٹیفیکٹس آف ایکسیلینس (Certificates of Excellence) لینے والا بنا دے تاکہ ہم جنت اعلیٰ مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں۔ آمین
 

نایاب

لائبریرین
آئیے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے
۔۔۔ ہمارے دلوں اپنے دل میں تقویٰ پیدا کردے‘
۔۔۔ ہمیں بہتریں اخلاق کا مالک بنادے‘
۔۔۔ ہمیں کھانا کھلانے والا اور سلام کو عام کرنے والا بنا دے‘
۔۔۔ جو ہم میں مقروض ہیں انہیں اچھی طرح سے قرض ادا کرنے والا بنا دے‘
۔۔۔ ہماری نماز و ں میں خشوع و خضوع پیدا کردے ‘
۔۔۔ ہمیں قرآن کو پڑھنے‘ سمجھنے‘ اور اسکی باتوں پرعمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے والا بنا دے‘
۔۔۔ ہمیں اپنے گھر والوں کے ساتھ بہتر سلوک کرنے والا بنا دے‘
۔۔۔ ہماری عورتیں کو شوہروں کو خوش کرنے والا بنادے‘
اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ محض اپنی رحمتوں سے ہمیں اپنے سارے سرٹیفیکٹس آف ایکسیلینس (Certificates of Excellence) لینے والا بنا دے تاکہ ہم جنت اعلیٰ مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں۔ آمین
آمین ثم آمین
اے اللہ ہم سب مردوں کو اپنی بیویوں کو خوش رکھنے اوران کا خیال رکھنے کی توفیق سے نواز دے آمین
بہت دعائیں
 
Top