ایکس ایف سی ای کے ترجمے پر نظر ثانی

دوست

محفلین
محمد علی مکی نے ترجمہ تو کردیا ہے اب اس پر نظر ثانی باقی ہے۔ مرحوم نظر ثانی ٹیم کے اراکین سے گزارش ہے کہ اپنے زندہ ہونے کا ثبوت دیں‌ اور یہاں رپورٹ کریں۔ یہ کوئی خاص بڑا پروجیکٹ نہیں اس کا زیادہ سے زیادہ ٹارگٹ دو ہفتے ہوگا۔
اگر کوئی نہیں تو میں تو ہوں ہی۔ انشاءاللہ اس کو دوہفتے میں مکمل کرنے کی کوشش کروں گا۔
وسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر میاں، تم خود ہی کچھ زندگی ہے آثار دکھاؤ، باقی بھی نظر آ جائیں گے۔
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

شاکر میاں کافی اکسائٹڈ لگتے ہیں.. دیکھتے کہ ان کی آواز پر کون کون لبیک کہتا ہے.. :)

نظرِ ثانی کی واقعی اشد ضرورت ہے.. اس سے ترجمہ میں یقیناً بہتری آئے گی اور بہتر نتائج حاصل ہوں گے..

واللہ الموفق
 

دوست

محفلین
میں تو ہوں ہی جناب۔ مکی بھائی بس پو فائلیں مہیا کریں تو میں کل سے اس کی نظرثانی شروع کروں۔
وسلام
 

دوست

محفلین
اعجاز صاحب آپ کو مکی بھائی نے فائلیں تو ارسال کردی ہونگی آپ فرمائیے کونسا فولڈر لے رہے ہیں۔ ایکس ایف سی ای یا گُڈیز۔ گڈیز چھوٹا ہے اور ایکس ایف سی ای میں ہی زیادہ مواد ہے۔
وسلام
 
Top