فلیش ایکشن اسکرپٹ کیا ہے؟

فلیش از خود تھری ڈی کو سپورٹ نہیں کرتا۔ اس لئے تھری ڈی کے لئے ایک الگ سافٹ ویئر موجود ہے جس کے ذریعے تھری ڈی مواد تیار کیا جا سکتا ہے۔ بعد ازاں ایک پلگ ان کے ذریعے اس مواد کو فلیش میں درآمد بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس سافٹ ویئر کا نام ہے Swift 3D ۔ میرا ارادہ ہے کہ اس سافٹ ویئر پر بھی ایک عدد ٹیوٹوریل ضرور لکھا جائے۔ انشا ؍اللہ!

Swift 3D is the industry-leading 3D software for quickly and easily creating 3D vector graphics and animations for Adobe Flash®, video, print and Papervision3D design projects.​
 
مغزل

محفلین
میری مراد تھری ڈی روٹیشن سے جناب ۔ سووفٹ اب اتنی آسانی سے مل نہیں رہا ۔ میں نے فلیش ( جو تھوڑا بہت آتا ہے ) ویلنسیا کی ٹیوٹرل سی ڈی سے سیکھا تھا۔
آگے آپ کی رہنمائی درکار ہے ۔ والسلام
 
شعیب بھائی نے کبھی گھومتی دنیا کا ٹیوٹوریل لکھا تھا۔ تلاشئے تو مل جائے گا۔

اس کے علاوہ گمپ میں ایک عدد فلٹر بھی ہے جو کسی بھی تصویر کو گھومتے گلوب کی شکل میں جف امیج کے طور پر امپورٹ کر دیتا ہے۔
 
میری مراد تھری ڈی روٹیشن سے جناب ۔ سووفٹ اب اتنی آسانی سے مل نہیں رہا ۔ میں نے فلیش ( جو تھوڑا بہت آتا ہے ) ویلنسیا کی ٹیوٹرل سی ڈی سے سیکھا تھا۔
آگے آپ کی رہنمائی درکار ہے ۔ والسلام

اگر آپ گلوب کی صورت تھری ڈی روٹیشن دینا چاہتے ہیں تو سعود بھائی کی تجویز پر عمل کریں مگر وہ طریقہ محض ’’دھوکا‘‘ ہے یعنی تھری ڈی کی Illusion ۔ حقیقی تھری ڈی روٹیشن مندرجہ بالا سافٹ ویئر کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ اس کے علاوہ اور کوئی طریقہ نہیں ہے فلیش میں تھری ڈی مواد پیش کرنے کا۔:loser1:
 
مغزل

محفلین
شعیب بھائی نے کبھی گھومتی دنیا کا ٹیوٹوریل لکھا تھا۔ تلاشئے تو مل جائے گا۔

اس کے علاوہ گمپ میں ایک عدد فلٹر بھی ہے جو کسی بھی تصویر کو گھومتے گلوب کی شکل میں جف امیج کے طور پر امپورٹ کر دیتا ہے۔

سعود بھیا یہ کام کوئی مشکل نہیں میں نے بہت کیا ہے ۔۔ میں‌شاید اپنی بات واضح نہیں کر پایا ۔ کوشش کرتا ہوں‌دو ایک مثالیں دوں ۔
والسلام
 
مغزل

محفلین
اگر آپ گلوب کی صورت تھری ڈی روٹیشن دینا چاہتے ہیں تو سعود بھائی کی تجویز پر عمل کریں مگر وہ طریقہ محض ’’دھوکا‘‘ ہے یعنی تھری ڈی کی Illusion ۔ حقیقی تھری ڈی روٹیشن مندرجہ بالا سافٹ ویئر کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ اس کے علاوہ اور کوئی طریقہ نہیں ہے فلیش میں تھری ڈی مواد پیش کرنے کا۔:loser1:

بہت شکریہ شعیب بھیا
میں دو ایک مثالیں پیش کرتا ہوں ایکشن اسکرپٹ‌کے ذریعے سہہ رخی متحرک اجسام کی ، امید ہے آپ رہنائی کیجیے گا۔
 
شکریہ مغل بھائی !۔۔۔۔۔۔۔ بہت عمدہ مثالیں ہیں۔ ان میں سے تو بعض مثالوں کے ساتھ سورس فائلز بھی مہیا کی گئیں ہیں جو واقعی نہایت مفید ہیں۔ ان مثالوں میں زیادہ تر میں ایکشن اسکرپٹ استعمال ہوئی ہے۔ باقی میں کی فریم اینی میشن موجود ہے۔ یعنی مختلف حالتوں میں ویکٹر اشکال کو فریم بائی فریم دکھایا گیا ہے۔ جہاں تک مجھے علم ہے فلیش میں براہ راست تھری ڈی قسم کی فریم بائی فریم اینی میشن بنانا ممکن نہیں۔

در اصل سویفٹ تھری ڈی سے تھری ڈی ویکٹر اشکال کو فلیش میں درآمد کیا گیا ہے۔ جب ایک اینی میشن سویفٹ تھری ڈی میں بنا کر فلیش میں امپورٹ کی جاتی ہے تو فلیش خود بہ خود انھیں ایک Sequence میں امپورٹ کرتا ہے اور جب فلیش مووی کو چلایا جاتا ہے تو تھری ڈی اینی میشن کا دھوکا Illusion پیدا ہوتا ہے۔ مندرجہ ذیل ربط میں اس قسم کی اینی میشن دیکھی جا سکتی ہیں:
سویفٹ تھری ڈی کی مثالیں
 
Top