ایکٹیو ایکس کنٹرول چاہیے

سبیل

محفلین
السلام علیکم
میں نے uus اُردو یونی کوڈ سولوشن ڈائو لوڈ کیا ہوا ہے پہلے تو یہ "ایکٹیو ایکس کنٹرول" نہیں مانگتا تھا لیکن اب مانگتا ہے۔
میں نے ایکٹیو ایکس ڈائون لوڈ کیا تھا لیکن میری ڈرائیو خراب ہونے کی وجہ سے وہ ضائع ہو گیا ہے
کیا کوئی دوست بتا سکتا ہے کہ مجھے مطلوبہ سوفٹ وئیر کس سائٹ سے مل سکتا ہے۔:music:
 

اسد

محفلین
آپ UUS کے کس ورژن کی بات کر رہے ہیں؟ اور کہاں سے ڈاؤنلوڈ کیا تھا؟ اگر ڈاؤنلوڈڈ فائل کا نام اور سائز بتا دیں تو مدد کرنے میں آسانی ہو گی۔ اگر ایکٹو ایکس کنٹرول کا نام بتا دیں تو بھی آسانی ہو گی۔ ویسے یہاں سے القلم اردو مبدل حرفی ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں اور اسکے علاوہ بھی دوسرے کنورٹر دستیاب ہیں۔
 

سبیل

محفلین
کوئی تو مدد کرو

:chatterbox:
یار کوئی تو مدد کرو اُردو یونی کوڈ سلوشن uusکام نہیں کر رہا ہے
میں ونڈو دوبارہ بھی کر چکا ہوں
کو ئی تواس مسئلہ کا حل ہوگا؟
 

اسد

محفلین
اردو یونی کوڈ سلوشن کے نام سے کئی سوفٹویئر موجود ہیں، آپ کون سا استعمال کر رہے ہیں؟ اگر آپ کے بتائے بغیر کوئی یہ جان سکتا تو شاید وہ ان فورمز پر نہ ملتا۔
 

arifkarim

معطل

فرید احمد

محفلین
آج ایکس پی ڈاون لوڈ کیا ، اب مسئلہ یہ ہے کہ انٹرنیت چالو کرے کے بعد دیر تک صفحہ کھلتا نہیں، کبھ کھل جاتاہے، نہیں کھلتا تو دیر بعد پیغام آتاہے ایکٹی ویکس سیکیورٹی کنٹرول وغیرہ ۔ ۔ ۔ یہ کیا مسئلہ ہے ، برائے کرم کوئی حل بتائیں،
سلام
 

فخرنوید

محفلین
فرید احمد آپ کا جو صفحہ نہیں کھلتا ہے ۔ اس پر کچھ وقت کے بعد میسج آجا تا ہے۔ کہ آپ ایکٹویکس انسٹال کرنا چاہتے ہیں آپ کو بس اوکے کرنا ہے اور وہ آپ کے سسٹم پر انسٹال ہو جائے گا۔
 

سبیل

محفلین
دوستو!
السلامُ علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میرا مسئلہ خود بخودحل ہو گیا ہے
میں ان پیج اور کورل میں کام کرتا ہوں آفس کی مجھے ضرورت نہیں ہوتی۔
اس لئے ایم ایس ورڈ بھی انسٹال نہیں کرتا تھا
اب کی بار ورڈ کی ضرورت پڑی تو ایم ایس ورڈ 2003 کیا تو اچانک uusچلنا شروع ہو گیا اور کسی قسم کا ایکٹیو ایکس نہیں مانگا۔
دوسو آپ کو بتانا ضروری سمجھا تاکہ اگر کسی اور دوست کو یہ مسئلہ درپیش آئے تو اس کا سلوشن یہ ہے کہ آفس ضرور کرلیں۔
شکریہ!
 
Top