ایک آئی فون

یاز

محفلین
جی ہاں، ابھی میری آنکھوں پر پردہ پڑا ہے، چند دنوں تک صاف ظاہر ہو جائے گا کہ غلطی میری ہی تھی :)

اسی لئے احباب کا مشورہ مانیں اور ایچ ٹی سی یا چھوٹی گلیکسی دلا کے جان بچائیں، ورنہ بعد میں آئی فون سے بھی مداوا نہ ہو پائے گا۔
 
محمد وارث

لائبریرین

اپنے والا ایچ ٹی سی اس کو دے تو دوں لیکن پھر مجھے کوئی ڈھونڈنا پڑے گا اور یہ میرے لیے بہت مشکل کام ہے۔ دیکھیے بکرے کی ماں کب تک خیر مناتی ہے :)
 
ہواوے پہ بھی غور کریں۔ مناسب قیمت میں ان کے اچھے سیٹس دستیاب ہیں۔
 
یاز

محفلین
اپنے والا ایچ ٹی سی اس کو دے تو دوں لیکن پھر مجھے کوئی ڈھونڈنا پڑے گا اور یہ میرے لیے بہت مشکل کام ہے۔ دیکھیے بکرے کی ماں کب تک خیر مناتی ہے :)
اس ویب سائٹ سے آپ مارکیٹ میں موجود تقریباََ تمام موبائل فونز کی سپیکس اور ان کی پاکستان میں قیمت جان سکتے ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اس ویب سائٹ سے آپ مارکیٹ میں موجود تقریباََ تمام موبائل فونز کی سپیکس اور ان کی پاکستان میں قیمت جان سکتے ہیں۔
جی میں نے اسی ویب سائٹ سے اپنی بیوی کے پچھلے مرحوم فون کی چھان پھٹک کی تھی۔ اپنے فون میں کم ہی تبدیل کرتا ہوں، پچھلے چودہ پندرہ سالوں میں میرے پاس یہ تیسرا سیٹ ہے :)
 
قیصرانی

لائبریرین
زندگی میں پہلی بار سوچ رہا ہوں کہ اینڈرائیڈ بیسڈ فون کو چھوڑ کر آئی فون پر منتقل ہو جاؤں۔ وجوہات میں بلاٹ ویئر، ٹریکنگ سافٹ ویئر اور اس طرح کے دیگر مسائل ہیں جو ایپل کے علاوہ ہر جگہ پائے جاتے ہیں اور نہ صرف مسائل پیدا کرتے ہیں بلکہ فون اور کمپیوٹر کی کارکردگی کو سست بھی بناتے ہیں
 
عثمان

خوش آمدید! :)
 
Top