ایک انتہائی حیرت انگیز خبر!

arifkarim

معطل
اڈوبی انڈیزائن سی ایس ۴ (مڈل ایسٹ) کے حوالے سے بعض حیرت انگیز انکشافت سامنے آئےہیں۔ انڈیزائن کے پرانے ورژنز میں نستعلیق کی اسپورٹ نہیں تھی۔ یہ نیا ورژن ایک تباہی سے کم نہیں ہے!!!
میں نے اسپر کچھ ٹیسٹس کیے ہیں جو آپ ذیل میں دیکھ سکتے ہیں:
b016.gif

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر نستعلیق فانٹ کو ایک خاص ٹیکنیک اور اسٹینڈرڈ سے بنایا جائے۔ تو یہ انڈیزائن جیسے پروفیشنل پرنٹ پبلشر میں ضرور کام کرے گا۔۔۔۔۔

مجھے امید ہے اس خبر کی سب سے زیادہ خوشی نبیل بھائی کو ہوگی! :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
مجھے واقعی بہت خوشی ہوئی ہے اس کی۔ کیا تم نے علوی نستعلیق کو اس پر ٹیسٹ نہیں کیا؟
تمہارے ٹیسٹ والے سکرین شاٹ میں ایران نستعلیق، دری نستعلیق اور فجر نستعلیق ان ڈیزائن میں صحیح کام کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ان فونٹس میں کیا تکنیک ہے جس کی وجہ سے یہ ان ڈیزائن میں درست ڈسپلے ہو رہے ہیں؟
 
یہی راز جاننے کی`آجکل کوشش ہو رہی ہے ;)
علوی نستعلیق کا ٹیسٹ:
b017.gif
 
مجھے واقعی بہت خوشی ہوئی ہے اس کی۔ کیا تم نے علوی نستعلیق کو اس پر ٹیسٹ نہیں کیا؟
تمہارے ٹیسٹ والے سکرین شاٹ میں ایران نستعلیق، دری نستعلیق اور فجر نستعلیق ان ڈیزائن میں صحیح کام کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ان فونٹس میں کیا تکنیک ہے جس کی وجہ سے یہ ان ڈیزائن میں درست ڈسپلے ہو رہے ہیں؟

میں نے‌ٹیسٹ کیا تھا۔
کچھ الفاظ درست تھے‌اور کچھ‌گڑبڑ کرتے تھے۔

انڈیزائن اور الیسٹریٹڑ میں‌یہی صورت حال تھی۔ اگر ان دونوں‌میں یہ لکھنے‌لگ جائیں تو نور علی نور
 
arifkarim

معطل
میں نے‌ٹیسٹ کیا تھا۔
کچھ الفاظ درست تھے‌اور کچھ‌گڑبڑ کرتے تھے۔

انڈیزائن اور الیسٹریٹڑ میں‌یہی صورت حال تھی۔ اگر ان دونوں‌میں یہ لکھنے‌لگ جائیں تو نور علی نور

تمام اڈوبی پراڈکٹس ''اب'' ایک ہی انجن استعمال کرتے ہیں!
 
انشاءاللہ نیا نستعلیق فونٹ میں اڈوبی کی مکمل سپورٹ موجود ہوگی ساتھ میں لائنکس پھر بھی چلنے کی قابل ہوگی ۔
 
علوی امجد

محفلین
میرا خیال ہے کہ میرا علوی ویب نستعلیق فانٹ تو ایڈوب فوٹو شاپ کے خالی سی ایس ورژن پر بھی صحیح چل رہا ہے۔
5.gif
 
arifkarim

معطل
بہت خوب جناب! اسکو انڈیزائن پر بھی اگر چیک کر کے اسنیپ دے سکیں تو بہتر ہوگا، کیونکہ عماد نستعلیق فوٹوشاپ پر تو چلتا ہے، لیکن نئے انڈیزائن پر اسکا حال اوپر دیکھ ہی سکتے ہیں۔۔۔۔
 
مغزل

محفلین
بہت اچھی خبر ہے ۔۔ میرے بھی حق میں دعا کیجئے
کرلپ کی بورڈ میں علوی کی تنصیب کی کوشش جاری ہے
ممکن ہے بار آور ہوجائے ۔۔
 
محمد مسلم

محفلین
میں نے اسے کورل ایکس 3 میں چیک کیا تو وہاں لگیچر والے الفاظ بالکل ٹھیک آتے ہیں صرف بغیر لگیچر والے الفاظ میں مسئلہ ہے
 
الف عین

لائبریرین
م دونوں کی بات سمجھ میں نہیں آئی۔ یعنی مغل اور ہادی کی۔۔
کسی بھی کی بورڈ میں کوئی بھی فانٹ کس طرح نصب ہو سکتا ہے۔
 
Top