ایک انوکھی اور یاد گار تصویر

ویسے کیا رفتار رہی ہوگی اندازً تصویر لیتے وقت
میں تو یہی کہ سکتا ہوں کہ بھرپور رفتار تھی۔ اب یہ نہیں پتا اس وقت عموماً ٹرین کس رفتار سے بھاگتی ہے۔ اگر کسی دوست کو علم ہو تو بہتر بتا سکتا ہے۔ :)
ٹرین کی یا لئیق بھائی کی ؟ :)
ہم دونوں کی جناب ۔
کیونکہ میں ٹرین میں بھاگ نہیں رہا تھا تو زمین کے لحاظ سے میری رفتار ٹرین جتنی ہی ہوئی نا :)
 
بہت عمدہ، اب اس پل کے نیچے بہنے والے مادے کا رنگ کافی تبدیل ہے :)
پل کے عین نیچے تو اسکا عکس ہے۔ اس کے علاوہ پانی کا رنگ تو ٹرین کے قریب سے لیکر ندی کی دوسری جانب تک تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے۔ اس مظہر کی وضاحت تو آپ جیسے ماہر اور تجربہ کار فوٹو گرافر ہی کر سکتے ہیں۔
 
پل کے عین نیچے تو اسکا عکس ہے۔ اس کے علاوہ پانی کا رنگ تو ٹرین کے قریب سے لیکر ندی کی دوسری جانب تک تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے۔ اس مظہر کی وضاحت تو آپ جیسے ماہر اور تجربہ کار فوٹو گرافر ہی کر سکتے ہیں۔
میرا مطلب یہ تھا کہ ملیر ندی میں پانی کی کمی اور آس پاس کی انڈسٹریوں سے کیمکل ملے فاسد مادوں کی بھرمار کی وجہ سے اب اس کا ماحول ایسا نہیں اور نا ہی پانی کا رنگ ایسا ہے۔ بلکہ ایک کالا سیال رہ گیا ہے بدبو دار
 
وجی

لائبریرین

ہم نے تو سنا تھا کہ گندے نالے والی ندی ہے ؟؟
 
کسی زمانے میں اس میں پانی کافی ہوتا تھا۔ اب تو کراچی شہر کے اس سے ملحقہ علاقوں کا سیوریج اور آس پاس کی فیکٹریز کا فضلہ ہے ہوتا ہے۔ جس سےاس ندی کے اندر اور آس پاس سبزیاں اور دیگر فصلیں کاشت کی جاتی ہیں۔ انتہائی صحت مند نظر آنے والی یہ سبزیاں بہت زیادہ بکتی ہیں اور ان سبزیوں میں بعض ایسے زہریلے مادے ہونے کی وجہ سے جو دیر تک پکنے کے باوجود خوراک کے اندر ہی موجود رہتے ہیں انتہائی مضرِ صحت ہوتی ہیں۔ اور ہم کراچی والے بہت شوق سے انہیں کھاتے ہیں یا کھانے پر مجبور ہوتے ہیں
 
جاسمن

لائبریرین
ایک انوکھی اور یاد گار تصویر
یہ تصویر کراچی سے لاہور جاتے ہوئے میں نے ٹرین کی کھڑکی سے اتاری تھی۔ اکثر لوگوں کو یقین نہیں آتا کہ یہ تصویر بھاگتی ٹرین سے اتاری گئی تھی :)
میری خواہش صرف دور نظر آنے پل کی تصویر اتارنا تھی۔ :)
کیمرہ ۔ سونی ایریکسن K750i
تاریخ: 26 مئی 2006
inz8nm.jpg
‎بهت هی اچھی تصویر هے.‏‎:)
 
Top