ایک انگریزی فانٹ کے بارے میں سوال

squarened

معطل
السلام علیکم

کل ایک انگلش فانٹ انسٹال کیا ہے، اس میں تقریبا ہر کریکٹر کے لئے ایک سے زیادہ اشکال موجود ہیں ، جو کہ فوٹو شاپ میں کریکٹر ٹیب میں ان بٹنز کو دبانے سے تبدیل ہو جاتی ہیں
capture2hlh.png


مگر کچھ اشکال ایسی ہیں جن کے لئے مختلف سمبلز کا استعمال کرنا ہے ، جیسے ایک مثال
capturemlm.png


سوال یہ ہے کہ فوٹو شاپ میں ان اشکال کو کیسے لا سکتے ہیں؟ورڈ یا کورل میں تو سمبلز کے ٹیب میں مل جائیں گے، پوچھنا فوٹو شاپ کے بارے میں ہے، اگر جلد جواب مل جائے تو ممنون ہوں گی

ابن سعید
arifkarim
تجمل حسین
 

تجمل حسین

محفلین
وعلیکم السلام!
محترم ٹیگ کرنے کے لیے شکریہ۔
معذرت! :notworthy:لیکن میں فوٹو شاپ کے متعلق کچھ خاص نہیں جانتا۔ اس بارے عارف کریم یا ابن سعید ہی بہتر بتاسکتے ہیں۔ :)
 

squarened

معطل
انڈیزائن میں ہے پر فوٹوشاپ میں نہیں

شکریہ ، میں نے کل ہی گوگل کر لیا تھا تو یہی پتہ چلا کہ فوٹو شاپ میں نہیں ، آ لٹرنیٹز کو استعمال کرنے کے لئے السٹریٹر میں گلائف کی ٹیب سے مدد لینی ہوتی ہے ،
https://helpx.adobe.com/illustrator/using/special-characters.html
السٹریٹر کبھی استعمال نہیں کیا، تھا بھی نہیں.کل ایک پورٹیبل ورژن ڈاؤنلوڈ کیا ہے

ایک اور سوال کا جواب دے سکتے ہیں کہ اوپن ٹائپ فانٹ کی کیا خصوصیات ہوتی ہیں؟اگر کوئی فانٹ ڈاؤنلوڈ کریں اور اس کے فولڈر میں ڈاٹ ٹی ٹی ایف فائل بھی ہو اور ڈاٹ او ٹی ایف بھی تو کون سی انسٹال کرنی چاہیے؟
 

arifkarim

معطل
ایک اور سوال کا جواب دے سکتے ہیں کہ اوپن ٹائپ فانٹ کی کیا خصوصیات ہوتی ہیں؟اگر کوئی فانٹ ڈاؤنلوڈ کریں اور اس کے فولڈر میں ڈاٹ ٹی ٹی ایف فائل بھی ہو اور ڈاٹ او ٹی ایف بھی تو کون سی انسٹال کرنی چاہیے؟
صرف آؤٹ لائن کا ہی فرق ہے۔ جبکہ او ٹی ایف جدید بھی ہے:
b428.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:
Top