ایک اور آرڈینیس

ایک اور آرڈینیس: جنرل مشرف کے احکامات چیلنج نہیں ہو سکیں گے

صدر جنرل پرویز مشرف نے بدھ کے روز ایک صدارتی آرڈیننس کے ذریعے تین نومبر سے لیکر بیس نومبر تک جاری ہونے والے اپنے تمام احکامات کو تحفظ دیا ہے۔ نئے حکمنامے کے مطابق ان کے ان اقدامات کو کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اکتوبر انیسو ننانوے کے ماوارئے آئینی اقدامات کو بھی اسی طرز پر تحفظ فراہم کیا گیا تھا جس کی بعد میں عدالتوں اور پارلیمان نے توثیق کر دی تھی۔ آئین کے مطابق اسے معطل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں اور ایسا کرنے والے کی سزا موت قرار دی گئی ہے۔
 

عمر میرزا

محفلین
pco = Provisional Constitutional Order

چار پانچ روز قبل رات کو جب " آج " ٹی وی پرسے پابندی ہٹی اس وقت " pco " میں نئی ترمیم " کے بارے میں بتایا جارہا تھا خبر سن کر اتنی ہنسی آئی کہ برا حال ہو گیا۔ خبر تھی کہ
pco میں نئی ترمیم کے مطابق " چیف آف پاک آرمی پرویز مشرف " نے "صدر پاکستان پرویز مشرف " کو یہ اختیار دیا ہے کہ وہ جب چاہیں ایمرجینسی ختم کر سکتے ہیں ۔

عوام کو بےوقوف بنانے کی ایک ہوتی ہے۔۔۔
 
Top