ایک اور اپگریڈ

نبیل

تکنیکی معاون
عزیز دوستو السلام علیکم،

مجھے آپ سے یہ عرض کرنا تھی کہ کچھ دیر کے لیے اس محفل کو بوجہ ضروری اپگریڈ برخواست کر دیا جائے گا۔ ہماری کوشش ہوگی کہ اپگریڈ کا کام سرعت سے ہوجائے، لیکن کچھ کہا نہیں جا سکتا کہ کتنی دیر لگ جائے۔ بہرحال ضروری سیکیورٹی اپگریڈز تو کرنا پڑتی ہیں۔

شکریہ
 

فریب

محفلین
بس ذرا بتا دیں کہ کب کر رہے ہیں‌یہ اپگریڈیشن تاکہ ہم لوگ تیار رہیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
فریب، بس میں تھوڑی دیر میں ہی یہ کام کرنے لگا ہوں۔ میں کوشش تو کروں گا کہ ایسے وقت یہ کام کروں جب کوئی اور آن لائن نہ ہو۔ لیکن ضرورت پڑنے پر اپگریڈ سکرپٹ‌ دوسروں کے ہوتے ہوئے ہی رن کر دوں گا۔ یہ ذرا گستاخ قسم کی سکرپٹ ہے، بغیر کسی سلام دعا کے فورم کو disable کر دیتی ہے اور پھر تمام اپگریڈ پرفارم کرکے اسے واپس آن لائن لے آتی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
لیجیے جی اپگریڈ مکمل ہے۔ اس مرتبہ اپگریڈ کے کام نے چھکے چھڑا دیے لیکن خدا کا شکر ہے کہ ٹھیک ہوگئی۔ اب آپ پھر سے اس محفل میں قدم رنجہ فرمائیں اور رونق لگائیں۔ :welcome:
 

زیک

مسافر
شکریہ نبیل۔

اگر آپ سب کو اپگریڈ کے بعد کوئی ایرر نظر آئے تو اسی تانے بانے میں بتا دیں۔
 
Top